واپسی کا راستہ صرف لیڈر کو معلوم تھا

Bail Gari

Thread Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
3:22 AM
Threads
28
Messages
204
Reaction score
195
Points
39
Location
Pakistan
Gold Coins
8.00
محمد عظیم

سکندراعظم ایک ایسا لیڈر تھا جس نے شروع سے ہی مختلف اقدامات کے ذریعے اپنے علم کو بڑھانے اور اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کا آغاز کر دیا تھا مثلاً ایک عالمی حکمران کی حیثیت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے، اس نے آبی اور بحری ہر دو راستوں، ان کی آب و ہوا اور ان سے متعلقہ ضروریات سے واقفیت حاصل کی۔ کسی مخصوص مقام پر پہنچنے کے بعد وہ وہاں کے رہنے والوں، ان کی ثقافت اور وہاں دستیاب علوم کا مطالعہ کرتا۔ اس نے جغرافیہ اور راستوں کے علم میں مہارت حاصل کی۔ جب کبھی اسے اپنے علم کو بہتر بنانے یا وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی، وہ یونانی دانشوروں سے مدد حاصل کرتا۔ مصر، ایران اور ہندوستان، ہر جگہ پر اس نے یہی وتیرہ اپنائے رکھا۔ خود کو بہتر بنانا اس کا ایک ایسا شوق تھا جو دمِ آخر تک اسے فائدہ پہنچاتا رہا۔ مشکل ترین حالات سے پالا پڑنے کے باوجود وہ بغیر کسی ناکامی کے اپنے مطلوبہ مقامات پر پہنچتا رہا۔ یہ امر باعث دلچسپی ہوگا کہ دورانِ سفر کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ اس کے بعض فوجیوں کو گھر کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے وطن واپسی کی خواہش ظاہر کر دی۔ ایسے ہر موقع پر سکندر نے ان کی راہ میں مزاحم ہونے کے بجائے انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی اور فوج میں ہونے والی کمی کو مفتوح ایشیائی ملکوں سے بھرتیاں کر کے پورا کیا۔ ہندوستان میں راجہ پورس پر فتح پانے کے بعد، افواج کی بڑی تعداد نے واپس جانے کی اجازت طلب کر لی۔ اگرچہ سکندر کی خواہش ہندوستان کے انتہائی جنوب تک پہنچنے کی تھی، لیکن پھر بھی اس نے اپنے فوجیوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں اجازت دے دی کہ وہ جب چاہیں واپس چلے جائیں اور اپنے طور پر ایشیائی افواج پر انحصار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جب ان فوجیوں نے واپسی کا سفر شروع کرنا چاہا تو پتہ چلا کہ ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے یونان واپسی کا راستہ معلوم ہو اور صرف لیڈر یعنی سکندراعظم اس قابل تھا کہ انہیں واپس وطن لے جا سکے۔ لہٰذا وہ سب اس کے شانہ بشانہ ہو کر بڑے جوش و جذبے سے لڑے، نہ صرف فتح کے لئے بلکہ خود سکندر اعظم کی زندگی کی حفاظت کے لئے بھی تاکہ وہ واپسی کے راستے پر ان کی رہنمائی کرنے کے لئے زندہ رہیں۔ ساتھیوں کا خیال رکھئے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کے رفقائے کار کی شخصی کیفیت کیا ہے اور مختلف صورتِ حالات میں ان کا ردِعمل کیا ہوتا ہے۔ ان کی پسندیدگیوں اور ناپسندیدگیوں سے واقفیت حاصل کیجئے، پتہ چلایئے کہ کون سی چیز انہیں تحریک دیتی ہے اور کون سی چیز انہیں مایوس کرنے کا سبب بنتی ہے۔ کہاں انہیں تقویت ملتی ہے اور کہاں وہ کھل کر اپنی اہلیت کا مظاہرہ نہیں کر پاتے۔

 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:22 AM
Threads
855
Messages
12,811
Reaction score
14,587
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,418.00
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:22 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.42
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks