غلط العام اور غلط العوام

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:17 PM
Threads
222
Messages
647
Reaction score
1,030
Points
510
Gold Coins
445.20
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو آج میں آپ کو "غلط العام اور غلط العوام" کے بارے میں بتاؤں گا
’’غلط العام‘‘
وہ الفاظ ہیں جو تلفظ یا املا کے غلط ہونے کے باوجود کثرت استعمال کے باعث فصیح سمجھے جاتے ہوں اور اس میں عوام کے ساتھ اہل علم بھی مبتلا ہوں جیسے کہ لفظ ’’ سالم‘‘ہے
عربی زبان میں لفظ سالم اسم فاعل کا صیغہ ہے۔ اور اردو لغت میں بھی یہ "س" کے زبر اور "ل" کے زیر کے ساتھ ہی درست ہے لیکن سب اسے "س" کے زبراور "ل" کے زبر کے ساتھ کہتے ہیں
جو کہ قاعدہ قانون کے اعتبار سے بالکل درست نہیں لیکن چونکہ اس غلطی میں سب مبتلا ہیں تو اس لیے ایسے الفاظ کو" غلط العام " کہتے ہیں
اسی طرح
"قالب"
"ل" کے زیر کے ساتھ ہی درست ہے لیکن سب "ل" کے زبر کے ساتھ پڑھتے ہیں اسی طرح
"کافر"
کا بھی یہی حال ہے
اور
"اشفاق "
ہمزہ کے زیر کے ساتھ درست ہے لیکن اسے ہمزہ کے ساتھ بھی پڑھاجاتا جاتاہے وغیرہ
جب کہ
’’غلط العوام‘‘
وہ الفاظ ہیں جنھیں جہلا اور کم علم لوگوں نے غلط تلفظ اور معنی کے ساتھ بولنا شروع کر دیا ہو۔ لیکن وہ ہر قیمت پر غلط ہی سمجھا جائے گا
۔جیسے کہ ’’عوام‘‘ مذکر ہے لیکن اکثریت اسے مؤنث پڑھتی ہے
جیسے
"مع"
ہے لوگ اسے "بمعہ" پڑھتے ہیں
،جیسے کہاجاتاہے
"صبح کا ناشتا"
تو بھئی ناشتا ہوتا ہی صبح ہے دوپہر یا رات کو کونسا ناشتا ہوتا ہے
جیسے کہاجاتا ہے "جھوٹے الزامات " بھئی الزامات کا مطلب کیا ہے الزامات میں سچ اور جھوٹ کی تمیز کا کیا مطلب ؟ الزامات الزامات ہی ہوتے ہیں
اورجیسے کہ مشہور کہاوت میں
"دھوبی کا کَتا"
سے مرادلکڑی ہے لوگ اسے
"دھوبی کا کُتا "
(جانور)سمجھتے ہیں
ایسے تمام الفاظ غلط العوام کہلائیں گے۔ اور یہ غیر فصیح ہیں۔ ان سے اجتناب برتنا چاہیے۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
11:17 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks