چند سورتوں کے فضائل

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:59 PM
Threads
246
Messages
699
Reaction score
1,089
Points
510
Gold Coins
469.01
سورتوں کے فضائل
سورۃ کہف کے فضائل
ایک روایت میں ہے
نبی کریمﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھے گا اس کے لئے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ (پورا ہفتہ)تک ایک نور روشن رہے گا۔
حوالہ فیض القدیر
نبی کریمﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کی رات سورۃ کہف پڑھ لیتا ہے اس کے لئے اس کی جگہ اور بیت العتیق یعنی خانہ کعبہ کے درمیان ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے۔
ایک اور روایت میں ہے کہ
جس طرح سورۃ کہف اتری ہے اسی طرح پڑھ لی تو اس کی جگہ اور مکہ کے درمیان وہ ایک روشنی بکھیرنے والانور بنی رہتی ہے اور جو شخص اس کی آخری دس آیتیں پڑھتا رہے گا تو اگر دجال نمودار ہو گیاتو وہ اس شخص پر مسلط نہ ہو سکے گا۔یعنی یہ(شخص) دجا ل کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ جس شخص نے سورۃ کہف کی اول دس آیتیں اور دوسری روایت میں ہے کہ آخری دس آیات یاد کر لیں وہ شخص دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا
مسلم شریف
سورۃ سجدہ کے فضائل
نبی کریمﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ
سورۃ سجدۃ قیامت کے دن اس طرح آئے گی کہ اس کے دو بازو ہوں گے اور اپنے پڑھنے والوں پر پردہ کرے گی اور فرشتوں سے کہے گی کہ اس شخص پر کوئی راستہ نہیں یعنی اس کو مت پکڑو اسے چھوڑ دو۔
سورۃ سجدہ اور سورۃ ملک دیگر سورتوں پر ساٹھ نیکیاں زائد رکھتی ہیں۔
روح المعانی
ایک دوسری روایت میں ہے کہ
آپﷺ سورۃ سجدہ اور سورۃ ملک پڑھے بغیر رات کو نہیں سویا کرتے تھے۔
ترمذی شریف
ایک اورروایت میں ہے کہ
جو سورۃ سجدہ اور سورۃ ملک کو مغرب اور عشاء کے درمیان پڑھے گا تو گویا اس نے لیلۃ القدر میں قیام کیا۔
روح المعانی
نبی کریمﷺ جمعہ کے دن نمازِ فجر میں سورۃ سجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
ترمذی شریف
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks