تیزی سے چربی گھلانے والی ورزشیں

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
10:12 PM
Threads
78
Messages
2,170
Reaction score
3,301
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
899.71
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
ہم جانتے ہیں کہ آئیڈیل فٹنس کے لیے متوازن غذا اور ورزش بے حد ضروری ہے۔ اگر ورزش میں کارڈیو ایکسرسائز بھی شامل ہوں تو یہ عمل وزن کم کرنے کےسا تھ ساتھ ایک خوشگوار اور صحت مند طرزِ زندگی فراہم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ آپ کے لیے کون سی ورزش بہترین ہے اس بات کا فیصلہ آپ کی عمر، جسمانی ساخت اور روزمرہ کی مصروفیات دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی ایک تہائی آبادی موٹاپے کا شکار ہے، اس لئے بیشتر لوگ صرف اس لیے ورزش کرتے ہیں تاکہ وہ جلد سے جلد موٹاپا کم کرکے اسمارٹ نظر آئیں۔ اگر آپ بھی اس صورتحال سے دوچار ہیں تو آپ کو اپنی ایکسرسائز روٹین میں کچھ خاص مشقوں کو شامل کرنا ہوگا، جو تیزی سے جسم میں موجود چربی پگھلانے میں مددگار ثابت ہوں۔ خواتین کے لیے ان مشقوں کو کبھی بھی اور کہیں بھی کرنا نہایت آسان ہے۔
3069

کارڈیو ورک آؤٹ


جسم میں موجود چربی کو پگھلانے کی بات ہو تو کارڈیو ایکسرسائز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ماہرین کارڈیو ایکسرسائز کو وزن کم کرنے کے لیےایک بہترین ورک آؤٹ تسلیم کرتے ہیں ۔ امریکا کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کارڈیو ورک آؤٹ کو جسم میں موجود چربی کو تیزی سے پگھلانے کے لیے معاون قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق کارڈیو ایکسرسائز میٹابولزم بڑھانے، مزاج کو بہتر بنانے، جگراور دل کی صحت کے لیے مفیداور تیزی سے وزن کم کرنے کا سب سے آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔ کارڈیو ایکسرسائزمیں ایک نہیں کئی قسم کی ورزشیں شامل ہیں، جن کی خاص بات یہ ہے کہ ان ایکسرسائز کے ذریعےکم کیا ہوا وزن دوبارہ نہیں بڑھتا۔ ان خاص خصوصیات کے سبب ماہرین کارڈیو ایکسرسائز کو ایک صحت مند طرزِ زندگی کے لیے لازمی قرار دیتے ہیں ۔

3070

تیز دوڑنا
ماہرین ڈھلوان سطح پر تیز تیز چلنے کوبھی تیزی سے کیلوریز جلانے والی ورزش کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ کسی بھی ڈھلوان سطح پر روزانہ باقاعدگی سے30سے منٹ تک تیز تیز چلنے کی عادت اپنائیں، یہ عادت آپ کو فٹ رکھنے اور تیزی سے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ تیز تیز چلنے کا عمل 890کیلوریز جلانے میں مددگار ہوتا ہے۔ تیز چلتے ہوئے باڈی بیلنس کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اگر یہ خیال نہ رکھاجائے تو جوڑوں میں درد کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔ دوسری اہم بات یہ کہ اگر آ پ کا لائف اسٹائل اب تک ان سب چیزوں کا عادی نہیں ہے تو کوشش کیجیے کہ شروعات 500قدم چلنے سے کریں پھر آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کیجیے۔

3071

رسّی کودنا
یقیناً آپ نے بھی اپنے بچپن میں رسّی بہت کودی ہوگی بلکہ یوں کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا کہ بچپن رسّی کودتے اور نت نئے کھیل کھیلتے ہوئے کیسے گزرگیا، پتا ہی نہ چل سکا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بچپن کا یہ آسان اور مزیدار کھیل آپ کا وزن کم کرنے کے لیے کس حد تک مددگار ہوتا ہے؟ ماہرین کے مطابق رسّی کودنا تیزی سے وزن کم کرنےاور جسم کو متحرک رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بغیر وقفہ لیے ایک منٹ تک مسلسل رسّی کودی جائے تو اس ایک منٹ کے دوران کوئی بھی انسان120مرتبہ رسّی کودنے کا عمل بآسانی کرسکتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسا کرنے لگ جائیں تو سمجھ لیجیے کہ اس ایک منٹ میں آپ 900کیلوریز جلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
 

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
10:12 PM
Threads
78
Messages
2,170
Reaction score
3,301
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
899.71
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
3072

کک باکسنگ
کک باکسنگ صرف مردوں کے لیے ہی نہیں بلکہ عورتوں کے لیے بھی ایک بہترین ایکسرسائز ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین، کک باکسنگ کو تیزی سے چربی پگھلانے والی ایکسرسائز کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ 90سیکنڈ کا سیشن کررہے ہیں تو صرف 30سیکنڈ کا وقفہ لیں، اس طر ح آپ ایک گھنٹہ میں بآسانی 800کیلوریز جلانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

3073

سائیکلنگ
اگر آپ تیزی سے وزن کم کرنے کی خواہشمند ہیں تو سائیکلنگ بھی ایک بہترین ایکسرسائز ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین سائیکلنگ کو بہترین جسمانی ورزش کے طور پر تسلیم کرتے ہیں، جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے افراد کیلئے ضروری ہے۔ سائیکلنگ اس لحاظ سے بھی زیادہ فائدہ مند قرار دی جاتی ہے کہ اس کا شوق گھر میں رہتے ہوئے بھی بآسانی پورا کیا جاسکتا ہے۔ سائیکل چلانے سے پورے جسم میں خون کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے اور انسان جسمانی طور پر زیادہ فٹ رہتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک گھنٹہ سائیکل چلانا 300سے زائد کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے۔
 

Syed Waqas

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
Joined
May 6, 2018
Local time
10:12 PM
Threads
131
Messages
2,648
Reaction score
3,521
Points
839
Location
Karachi
Gold Coins
2,168.88
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
بہت عمدہ
اشتراک کا شکریہ
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:12 PM
Threads
851
Messages
12,444
Reaction score
14,331
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,448.25
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks