- Joined
- May 8, 2018
- Local time
- 1:06 PM
- Threads
- 111
- Messages
- 3,277
- Reaction score
- 4,750
- Points
- 943
- Location
- The City of Containers
- Gold Coins
- 878.15

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن جبرئیل، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنے اوپر ایک زور دار آواز سنی انہوں نے اپنا سر اٹھایا۔ پھر فرمایا: 'یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا' پھر فرمایا: 'یہ ایک فرشتہ ہے جو آج سے پہلے زمین پر کبھی نازل نہیں ہوا۔ پھر اس فرشتے نے آپ کو سلام کیا اور دو نوروں کی خوشخبری دی اور کہا:' یہ دو نور آپ ہی کو دیئے جا رہے ہیں ۔ آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیئے گۓ۔ ایک سورۃ فاتحہ اور دوسرا سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات۔ آپ جب کبھی ان دونوں میں سے کوئی کلمہ تلاوت کریں گے تو آپ کو طلب کردہ چیز ضرور عطا کی جائے گی۔
(صحیح مسلم۔ کتاب فضائل القرآن۔ باب فضل الفاتحہ)
(صحیح مسلم۔ کتاب فضائل القرآن۔ باب فضل الفاتحہ)
Previous thread
Next thread