- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 11:17 AM
- Threads
- 4
- Messages
- 180
- Reaction score
- 322
- Points
- 116
- Gold Coins
- 1.09

یہ شخص میرا نسٹالجیا تھا۔ بچپن میں سب سے پہلے ان کا لکھا ہوا عمرو عیار کا ایک ناول پڑھا تھا۔ اس کے بعد لڑکپن میں عمران سیریز کا نشہ لگا بیثھا۔ ایک چھوٹی سی لائبریری سے ان کے ناول کرایہ پر ملتے تھے۔ روز دو دو ناول لے لیا کرتا تھا اور جب تک ختم نہیں کرتا چھوڑ نہیں پاتا تھا اور ناول ختم کرنے کے بعد علی عمران٬ جولیا٬ صفدر٬ صالحہ٬ شکیل اور سلیمان کے خاکے ذہن میں بناتے بناتے سو جاتا۔ مظہر کلیم کے ناولوں میں سوائے اسرائیل و فلسطین کے ممالک کے نام فرضی ہوتے تھے۔ امریکہ کا نام کریمیا٬ جرمنی کا نام نارمن٬ انگلینڈ کا نام گریٹ لینڈ ٬ بھارت کا کافرستان٬ نیپال کا ناپال٬ افغانستان کا بہادرستان اور پاکستان کی جگہ پاکیشیا لکھا جاتا تھا۔ مظہر کلیم کے ناولوں میں اسرائیل کو ہر روز برباد ہوتے دیکھ کر کبھی کبھی یقین کر بیٹھتا تھا کہ علی عمران نے سچ مچ میں ٹیلی فون کے نمبر ڈائل کر کے اسرائیل کی لیبارٹری تباہ کر دی ہے اور کرنل ڈیوڈ کو شکست فاش دیدی ہے۔ پاکیشیا بھی روز بروز ترقی کرتا جا رہا تھا اور سوپر پاور بننے میں بس ہونے انچ کا فاصلہ باقی رہتا تھا۔
کافی سال بعد عمران سیریز کے اصل خالق ابن صفی کے ناول ہاتھ لگے اور مظہر کلیم کا جنون ٹوٹ گیا۔ لیکن بہرحال مظہر کلیم میری ٹین ایج کا یادوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہے گا۔
جنرل نالج میں اضافہ کر دیں کہ عمران سیریز کے ناولوں سے شہرت حاصل کرنے والے مظہر کلیم پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور ملتان بار کی سیاست میں بھی حصہ لے چکے تھے۔ ان کا اصل نام مظہر نواز خان تھا اور وہ نسلا پٹھان تھے۔
آج اردو جاسوسی ادب کا یہ مشہور نام بھی تاریخ کا حصہ بن گیا۔ اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو جنت میں اعلی مقام نصیب کرے۔
Copied

Previous thread
Next thread