XF 2.X Xenforo Installation Complete Tutorial (Urdu Guide)

Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#1
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام

معزز اراکین! آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح زینفورو فورم کی انسٹالیشن کی جاتی ہے ۔

پہلا مرحلہ : زینفورو سوفٹ ویئر کی اپلوڈنگ

سب سے پہلے آپ زینفورو سائیٹ پر جاکر اپنا آفیشل زینفورو سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرلیں، اس کام کے لئے آپ کے پاس ایک عدد کارآمد زینفورو لائسنس ہونا ضروری ہے۔

ڈاؤن لوڈ شدہ زپ فائل میں ایک فولڈر اپلوڈ کے نام سے موجود ہوتا ہے اس فولڈر میں موجود تمام فائلز آپ نے اپنے فورم روٹ پر اپلوڈ کرنی ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا فورم مین روٹ پر ہو جیسا کہ
Code:
www.itdarasgah.com
تو اس کے لئے آپ کو مذکورہ تمام فائلز جو کہ اپلوڈ فولڈر میں ہیں انہیں
Code:
public_html
میں اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فورم کا فرنٹ پیج الگ ہو اور فورم الگ ، جیسا کہ زینفورو کی آفیشل سائیٹ یاآئی ٹی درسگاہ کا موجودہ اسٹائل ہے تو آپ پبلک(انڈر اسکور) ایچ ٹی ایم ایل فولڈر کے اندر مطلوبہ نام کا ایک اور فولڈر بنائیں گے اور اس میں تمام فائلز اپلوڈ کریں گے۔ اس صورت میں آپ کا فورم ایڈریس کچھ اسطرح ہوجائے گا
Code:
www.itdarasgah.com/forum/
فائلز اپلوڈ کرنے کے بعد اگلامرحلہ شروع ہوگا انسٹالیشن کا۔

 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#2
دوسرا مرحلہ : زینفورو انسٹالیشن

اس مرحلے کا آغاز کرنے کے لئے آپ کے پاس کچھ ضروری تفصیلات کا ہونا ضروری ہے جس میں سب سے زیادہ اہم فورم ڈیٹا بیس کی تفصیل ہے جس پر آپ کا فورم کام کرے گا، آپ کے پاس ڈاٹا بیس کا نام، یوزر نیم اور پاسورڈ ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کو ڈاٹا بیس، یوزر اور پاسورڈ بنانا نہیں آتا تو اس کے لئے جلد الگ ٹیوٹوریل پیش کردیا جائے گا۔فوری طور پر اس حوالے سے آپ کا سروس پرووائیڈر آپ کی رہنمائی کرسکتا ہے۔

اب آپ اپنے براؤزر پر وہ ایڈریس ٹائپ کریں جہاں آپ نے زینفورو فائلز اپلوڈ کی ہیں اور اس کے آخر میں ایک فارورڈ سلیش ڈال کر لفظ انسٹال لکھنا ہے، مثال کے طور پر
Code:
www.forum.com/install
یا
Code:
www.forum.com/forum/install
اب زینفورو سسٹم خود کار طور پر آپ کے تمام سسٹم کو چیک کرے گا تمام ریکوائر منٹ کو انالائز کرے گا اور اگر تمام معاملات پرفیکٹ ہوں گے تو یہ پیغام ڈسپلے ہوگا
2018-05-28_112435.png
یہاں آپ نے بگن انسٹالیشن کا بٹن دبانا ہے، گویا اب انسٹالیشن کا مرحلہ شروع ہوجائے گا ۔ بٹن دباکے۔

سب سے پہلے سسٹم آپ سے ڈاٹا بیس کی تفصیلات طلب کرے گا، جیسا کہ اوپر درج کردیا تھا کہ آپ کے پاس ڈاٹا بیس کی تفصیلات کا ہونا ضروری ہے۔ نیچے دکھائی جانے والی اسکرین کے مطابق ڈاٹا بیس تفصیلات کا اندراج کریں۔
2018-05-28_112616.png
تفصیلات درج کرنے کے بعد سیو کونفگ کا بٹن دبائیں۔ اگر آپ کی فراہم کردہ تفصیلات درست ہوئیں تو سسٹم آپ کو ان تفصیلات کی درستگی کی اطلاع دے گا
2018-05-28_122138.png
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#3
اس صورت میں آپ نے کنٹینؤ کا بٹن دبانا ہے۔ یہاں آپ کو ایک بار پھر ویری فیکیشن کا پیغام ڈسپلے ہوگا یہاں سے آپ نے بگن انسٹالیشن کا بٹن دبانا ہے
2018-05-28_122812.png
اب زینفورو سسٹم خود کار ورکنگ شروع کردے گا آپ نے اطمینان سے بیٹھ جانا ہے اگر روزہ ہے تو کوئی ذکر تسبیح شروع کردیں اور اگر غیررمضان ہے تو چائے کا ایک کپ پینا شروع کردیں۔
2018-05-28_123103.png
سارا پراسس کامیابی سے مکمل ہوجانے کے بعد سسٹم آپ سے ایڈمن کی تفصیلات یعنی یوزر نیم ، پاسورڈ وغیرہ درج کرنے کو کہے گا، یاد رہے کہ یہ آپ کا سپر ایڈمن اکاؤنٹ ہوگا جسے فورم کے تمام اخیتارات از خود حاصل ہوں گے، بعد میں آپ جتنے بھی یوزر ز کو ایڈمن یا موڈیریٹر بناتے ہیں ان کے اختیارات آپ خود تقویض کریں گے جبکہ اس پہلے یوزر کو تمام تر اختیارات بنیادی طور پر حاصل ہوں گے۔یہاں سکیورٹی ماہرین کی ایک ایڈوائس ذکر کرتا چلوں کہ کبھی بھی پہلا یوزر ایڈمن کے نام سے نہ بنائیں کیوں کہ جب ویب سائیٹس یا فورمز پر سائیبر اٹیک ہوتے ہیں تو اسی قسم کے کامن ریکارڈ کی مدد سے اٹیک لانچ کیا جاتا ہے۔ تو سکیورٹی ماہرین کی رائے ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ یا فورم کا ماسٹر ایڈمن یوزر نیم ایڈمن یا ایڈمنسٹریٹر نہیں ہونا چاہئے ۔
2018-05-28_123426.png
مطلوبہ تفصیلات درج کرنے کے بعد کری ایٹ ایڈ منسٹریٹرکا بٹن دبائیں
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#4
اب آپ سے بورڈ کی بیسک انفارمیشن ردج کرنے کو کہا جائے گا جس میں فورم کا نام فورم کا ویب ایڈریس اور اگر ہوم پیج الگ ہو تو اسکا ایڈریس اور رابطہ ای میل وغیرہ۔
2018-05-28_123807.png
ان معلومات کی اندراج کے بعد آپ سیٹ اپ آپشنز کا بٹن دبائیں گے جس کے بعد آپ کوانسٹالیشن کامیابی سے مکمل ہونے اور ایڈمن کنٹرول پینل میں داخل ہونے کو کہا جائے گا
2018-05-28_124142.png
مبارک ہو! آپ نے کامیابی سے زینفورو کی انسٹالیشن مکمل کرلی ہے، اس موقع پر آپ کا فورم کچھ اس انداز میں دکھائی دے رہا ہوگا۔
2018-05-28_124445.png
یہاں سے آگے آپ نے فورم کی سیٹنگ کرنی ہے جس کے لئے الگ ٹیوٹوریئل پیش کیا جائے گا۔

امید ہے آپ تمام احباب کو یہ تمام مراحل بخوبی سمجھ آچکے ہوں گے۔ کسی قسم کی دقت اور پریشانی کی صورت میں کسی قسم کا تجربہ کرنے سے پہلے کسی ماہر سے رہنمائی ضرور لے لیجئے گا۔ اور سب سے پہلے آپ نے یہ سارا تجربہ لوکل ہوسٹ پر کرنا ہے تاکہ اگر بگڑے بھی تو کچھ نہ بگڑے، لائیو فورم پر غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔ سمجھ کر لو متھے کنال دے کے لیکن۔

اس کے ساتھ ہی مجھے دیں اجازت۔ آپ کے سوالات اور آراء کا انتظار رہے گا

والسلام
 

UrduLover

★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
480
Messages
2,245
Likes
1,614
Points
704
Location
Manchester U.K
#5
السلام علیکم۔ماشا اللہ اب آئی ٹی درسگاہ پر فورم بنانے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے۔اس سے کافی ایسے افراد کی رہنمائی ہوگی جو سیٹنگ سیکھنا چا ہتے ہیں ۔بہت ہی اچھا ٹٹوریئل بنا ہے ۔
 

Abu Dujana

★★★★☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Threads
56
Messages
686
Likes
709
Points
259
Location
Karachi, Pakistan
#6
بہت ہی اچھے طریقے سے سب کچھ سمجھایا ہے۔ بس مجھے ڈیٹا بیس میں الجھن ہورہی ہے۔ اس حوالے سے آپ کے نئے ٹیوٹوریل کا انتظار رہے گا ان شاءاللہ۔
باقی چیزوں کو میں اچھی طرح سمجھ گیا ہوں۔ شکریہ اتنا مفید ٹیوٹوریل شئیر کرنے کا۔
 

Sabih Tariq

★★★☆☆
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
32
Messages
1,139
Likes
1,705
Points
417
Location
Central
#7
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!ماشاء اللہ جامع انداز میں تفصیلات و معلومات ہوئیں ہیں، اس میں ڈاٹا بیس کی تشنگی ہے جو اگر ساتھ ہی شامل کردیاجاتا تو یہ ایک مکمل انسٹالیشن گائیڈنس پر مشتمل ٹیٹوریل ہوجاناتھا،بہرحال نئے ایڈمنز جنہیں فورم بلڈ اپ سے دلچسپی ہے ان کے لیے اس میں بڑی رہنمائی ہے۔

شئیرنگ کا شکریہ،جزاک اللہ خیرا
 

LAIQUE SHAH

★☆☆☆☆
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
4
Messages
179
Likes
291
Points
128
#8
بہت خوب کافی تفصیلی ٹیٹوریل شیئر کیا ہے۔۔۔۔زبردست
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#9

اگلا ٹیوٹوریل ڈاٹا بیس بنانے کے بارے میں پیش ہوگا۔ لوکل ہوسٹ اور لائیو سائیٹ دونوں کے لیے۔ ساتھ اس لئے نہیں پیش کیا کی بات زیادہ لمبی ہوجاتی۔ دونوں مکمل الگ الگ ٹاپک ہیں​
 

Derwaish

☆☆☆☆☆
Joined
May 18, 2018
Threads
10
Messages
92
Likes
146
Points
56
Location
Bruxelles
#10
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ماشاء اللہ بہت ہی اچھا دھاگہ تشکیل دیا ہے آپ نے اور بہت ہی انداز سے تفصیل بیان کی
بٹن اٹھا کے
 

Ahsan376

☆☆☆☆☆
Joined
May 6, 2018
Threads
6
Messages
192
Likes
187
Points
59
Location
Lahore
#11
ماشاءاللہ بہت اچھا تھریڈ
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#12
السلام علیکم۔ماشا اللہ اب آئی ٹی درسگاہ پر فورم بنانے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے۔اس سے کافی ایسے افراد کی رہنمائی ہوگی جو سیٹنگ سیکھنا چا ہتے ہیں ۔بہت ہی اچھا ٹٹوریئل بنا ہے ۔
وعلیکم السلام
پڑھنے ، پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کے لئے بے حد شکریہ​
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#13
بہت ہی اچھے طریقے سے سب کچھ سمجھایا ہے۔ بس مجھے ڈیٹا بیس میں الجھن ہورہی ہے۔ اس حوالے سے آپ کے نئے ٹیوٹوریل کا انتظار رہے گا ان شاءاللہ۔
باقی چیزوں کو میں اچھی طرح سمجھ گیا ہوں۔ شکریہ اتنا مفید ٹیوٹوریل شئیر کرنے کا۔
پڑھنے، سمجھنے اور پسند کرنے کا بے حد شکریہ
اگلا ٹاپک ڈاٹا بیس ہی ہوگا انشا اللہ وہ بھی کلیئر ہوجائے گا۔ بٹن دباکے​
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#14
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!ماشاء اللہ جامع انداز میں تفصیلات و معلومات ہوئیں ہیں، اس میں ڈاٹا بیس کی تشنگی ہے جو اگر ساتھ ہی شامل کردیاجاتا تو یہ ایک مکمل انسٹالیشن گائیڈنس پر مشتمل ٹیٹوریل ہوجاناتھا،بہرحال نئے ایڈمنز جنہیں فورم بلڈ اپ سے دلچسپی ہے ان کے لیے اس میں بڑی رہنمائی ہے۔

شئیرنگ کا شکریہ،جزاک اللہ خیرا
پڑھنے پسند کرنے اور حوصلہ بڑھانے کا بے حد شکریہ
ڈاٹا بیس الگ ٹاپک ہے وہ الگ سے پیش کروں گا ایک ساتھ کردینے سے کھچڑی پک جاتی اس لئے ٹو دا پوائنٹ رہنے کے لئے دونوں کو الگ الگ بیان کیا ہے​
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#15
بہت خوب کافی تفصیلی ٹیٹوریل شیئر کیا ہے۔۔۔۔زبردست
پسند کرنے اور حوصلہ بڑھانے کا بے حد شکریہ لالانی​
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#16
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ماشاء اللہ بہت ہی اچھا دھاگہ تشکیل دیا ہے آپ نے اور بہت ہی انداز سے تفصیل بیان کی
بٹن اٹھا کے
پڑھنے ، پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ قبول کریں
بٹن دباکے​
 
Author
Doctor

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,496
Likes
3,054
Points
832
Location
Rawalpindi
#17
Show only guests
Top