- Joined
- May 5, 2018
- Local time
- 3:05 PM
- Threads
- 187
- Messages
- 5,158
- Reaction score
- 6,683
- Points
- 1,235
- Location
- آئی ٹی درسگاہ
- Gold Coins
- 1,415.27

لئیق شاہ لالہ کے باغ میں ایپل درخت کے ساتھ آئی فون کے گچھے لگ گئے ہیں جناب ،ایک جاسوس نے ملک ماہر شکاری ڈاکٹر بھائی کو اطلاع دی جو اینڈرائیڈ فون کی بادشاہی کے خواہاں تھے اس اطلاع کے بعد ڈاکٹر بھائی نے ہنگامی طور پراعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جس میں اہم فیصلے ہوئے،میٹنگ میں یہ طے ہواکہ ایکسٹو اور ابودجانہ بھائی کی کمانڈ میں دو اطراف سے بیک وقت غلیلوں میں پتھر ڈال کر ایک ایک کرکے گچھوں کو پکنے سے قبل ہی توڑکر گرادیاجائےتاکہ حکمرانی سدا انڈرائیڈکی رہے۔۔۔
ڈاکٹر بھائی نے ابو دجانہ بھائی کو مشرقی طرف کی کمانڈ دی ۔۔۔لیکن انہیں تعجب تھاکہ وہ انڈرائیڈ کی محبت میں ایسا کیوں کررہے ہیں۔
ابودجانہ بھائی نے یہ نقطہ بیان کیا’’انڈرائیڈاور ایپل میں سے جنہیں جو پسندہو وہ لیں اورلوگوں کی اپنی پسند کے اندر ہمیں نیوٹرل رہناچائیے
لیکن ڈاکٹر بھائی نے یہ کہہ کر’’ہم موجودہ دورکی اہم سہولت انڈرائیڈ فون کو دن رات استعمال کررہے ہیں جس سے ناصرف ہمیں محبت ہے بلکہ خود کو بھی ٹسٹ کرناچائیے کہ اس موبائل نے ہماری صلاحیتوں کو زنگ آلودہ تونہیں کردیا‘‘’’ہم اپنے آپ کو چیک کریں گے،آیادن رات چھوٹے سے موبائل پر انحصار نے ہماری خدادادصلاحیتوں کوکتناگہنایاہے ‘‘۔
اس بے تکی دلیل کے بعد سبھی خاموش ہوگئے،البتہ ایکسٹو نے غلیل میں پتھر ڈال کر بلب کانشانہ لے کر اسے توڑ ڈالا جس کا مطلب تھا کہ اس کی کمانڈ میں جنگ کا ہونا یقینی ہے
لالہ لئیق شاہ ایپل فون کے گچھوں کے گچھے دیکھ کر جہاں خوش تھا وہیں انہیں یہ بھی احساس تھا کہ جس گھر میں بیری ہو وہاں پتھر بھی آتے ہیں،اوریہ بیری نہیں ایپل فون کا درخت تھا ۔۔۔اسی خطرے کے پیش نظرلالہ لئیق شاہ نےجاسوسی کانظام بھی بچھایاہواتھاجس نےایکسٹو کو وہاں مشکوک انداز میں درخت پر نظر جمائے تاڑ لیا۔۔۔۔
ایکسٹو نے ناصرف وہاں ریکی کی بلکہ جنگ کی مشق شروع کرکے شک و شبہ بھی دور کردیا۔ ۔۔۔
لالہ لئیق شاہ نےہنگامی طور پر ایپل شائقین کادستہ تیار کرکے ایک حصہ کی کمانڈ افضل بھائی کے سپرد کی جنہوں نےدرخت کے گرد سکیورٹی حصاربنایا،جبکہ خود افضل بھائی درخت کے اوپر چڑھ گئے ۔۔۔
دوسرا حصہ لالہ لئیق شاہ کی کمانڈ میں باغ سے باہر دفاعی پوزیشن اختیار کرنے لگا۔
افضل بھائی درخت کے اوپر بیٹھ کر فیصلہ کرچکے تھے کہ پتھروں کو کیسے روکا جائے گا انہوں نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے کمانڈوز کودیہی علاقوں سے چھج مانگ کراکھٹے کیے اور ایک ایک چھج انہیں پکڑادیا جس کی وجہ سے چھجوں کی قلت ہوگئی اورتنکوں سے بنے چھج مہنگے اور دانوں کی صفائی کاکام بھی رک گیا،لیکن کمانڈرافضل بھائی نے کہا’’جنگ اور محبت میں سے سب جائز ہے‘‘۔۔۔’’جنگ کے ختم ہوتے ہی چھج واپس کردئیے جائیں گے‘‘
جنگ کا دن
ایکسٹو
کی کمانڈمیں مغربی حملہ نہایت ہی شدیدتھا، فضامیں اڑتے پتھروں نے زمین پر سایہ ساکردیالیکن افضل بھائی کےدفاعی فورس نےنہایت عمدگی سے چھجوں پر پتھر روک کر ایکسٹو کے منہ کو حیرت سے کھول دیا
۔۔۔۔، اس شدید حملے میں بھی افضل بھائی نے دیکھا کہ دو گچھوں کا نقصان ہوچکاہے تاہم ایکسٹو کا یہ سنگ ناک حملہ پسپاکرکےانہوں نے سکون کا سانس لیا۔۔۔وہ سوچ رہاتھا کہ لالہ لئیق شاہ باہر بیٹھا کیاکررہاہے کہ۔۔۔ابودجانہ کی قیادت میں مشرقی طرف سےزوردارحملہ ہوگیا،۔۔اب کی بار افضل بھائی کی فورس کے ہاتھوں سے چھج گرنے لگے۔۔۔اورانہیں قیادت سنبھالنی مشکل لگنے لگی۔۔۔۔ ابودجانہ بھائی کی نظرافضل بھائی کے ہاتھ میں پکڑے آئی فون پر پڑی جو درخت کےٹہن کے سہارےلالہ لئیق شاہ کوپیغام بھیج رہے تھے، تو انہوں نے جیب سےنوکیا3310پھینکا جس سے کمانڈرافضل بھائی کے ایپل فون کی اسکرین چکناچور ہوگئی ۔۔۔۔
لالہ لئیق شاہ اپنے آئی فون پر فیس بک استعمال کررہے تھے کہ انہیں افضل بھائی کابرقی پیغام ملا’’ ایکسٹو کا حملہ ناکام لیکن دوسرے حملے نے الجھادیا ہے ،آپ مشرقی طرف سے انڈرائیڈیوں کے عقب پر حملہ کرو‘‘لالہ لئیق شاہ نے فوری طور پرایک دستہ لے کر دور کا چکر کاٹا اور اپنے دستہ سے ابودجانہ بھائی کی فوج پر حملہ کیااورگھمسان کارن پڑگیا۔۔۔۔
ایکسٹو
کو ہوش آیاتو اسےمحسوس ہوا کہ اس کا منہ کھلا ہے،چنانچہ اس نے دیکھاکہ وہیں پر اینٹوں کاڈھیرلگاہے ،تو اپنی فوج کے چندسپاہیوں کی مدد سے اینٹیں اٹھاکر ایپل درخت پر ایک نئے عزم سے ہلہ بول دیا۔۔۔۔حتی کہ درخت پر لگے ایپل فون کے گُچھوں کے گچھےاڑاکر درخت کو ٹنڈ منڈ کردیا۔۔۔۔
ایکسٹو نے نعرہ مارا۔۔انڈرائیڈ کی جے ہو
۔۔۔
لڑائی کے اختتام پرانڈرائیڈ ماسٹر ملک ماہر شکاری ڈاکٹر بھائی نے ایکسٹو کو اس جنگ کا فاتح قراردیااورایپل فون کے نقصانِ عام نےلالہ لئیق شاہ کے دل میں ایپل فون کی محبت مزید پختہ کردی،افضل بھائی نے اپنے آئی فون کی ٹوٹی پھوٹی اسکرین کے بدلے نیاآئی فون تبدیل کروالیا اور ڈاکٹر بھائی کی آنکھ کھلی تو انڈرائیڈ فون وقتِ مقررہ اپنی مخصوص ٹون میں بج رہاتھا۔
ڈاکٹر بھائی نے کہا’’اوئے ۔۔۔کیا یہ خواب تھا۔۔بٹن دباکے
؟؟؟؟
@ناعمہ وقار @Ahsan376 @silentjan @SILENT.WALKER @Bail Gari @UrduLover @Syed Waqas @Sobia Shah @Abu Dujana @Afzal339 @LAIQUE SHAH @Doctor @X 2 @AM @Dr Mechanical @UMAR ISLAM لالہ لئیق شاہ اپنے آئی فون پر فیس بک استعمال کررہے تھے کہ انہیں افضل بھائی کابرقی پیغام ملا’’ ایکسٹو کا حملہ ناکام لیکن دوسرے حملے نے الجھادیا ہے ،آپ مشرقی طرف سے انڈرائیڈیوں کے عقب پر حملہ کرو‘‘لالہ لئیق شاہ نے فوری طور پرایک دستہ لے کر دور کا چکر کاٹا اور اپنے دستہ سے ابودجانہ بھائی کی فوج پر حملہ کیااورگھمسان کارن پڑگیا۔۔۔۔
ایکسٹو
ایکسٹو نے نعرہ مارا۔۔انڈرائیڈ کی جے ہو

لڑائی کے اختتام پرانڈرائیڈ ماسٹر ملک ماہر شکاری ڈاکٹر بھائی نے ایکسٹو کو اس جنگ کا فاتح قراردیااورایپل فون کے نقصانِ عام نےلالہ لئیق شاہ کے دل میں ایپل فون کی محبت مزید پختہ کردی،افضل بھائی نے اپنے آئی فون کی ٹوٹی پھوٹی اسکرین کے بدلے نیاآئی فون تبدیل کروالیا اور ڈاکٹر بھائی کی آنکھ کھلی تو انڈرائیڈ فون وقتِ مقررہ اپنی مخصوص ٹون میں بج رہاتھا۔
ڈاکٹر بھائی نے کہا’’اوئے ۔۔۔کیا یہ خواب تھا۔۔بٹن دباکے

Previous thread
Next thread