ناشتے میں صحت بخش غذا لیں

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
2:34 PM
Threads
78
Messages
2,137
Reaction score
3,276
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
894.48
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
ناشتے میں صحت بخش غذا لیں
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ خوراک صحت اورآپ کے پُرکشش و جاذبِ نظر دِکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ جس قدر صحت بخش غذائیں کھائیں گی، اتنی ہی زیادہ یہ آپ کے رنگ و رُوپ سے جھلکیں گی۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ جو آپ کھاتے ہیں وہی دکھائی دیتا ہے۔ اچھا کھانے کا آغاز دن کی شروعات سے ہی ہونا چاہئے۔ شاید آپ نہیں جانتیں کہ ایک اچھا اور بھرپور ناشتہ نہ صرف آپ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اسی لیے ناشتے میں کھانے کیلئے ذیل میں کچھ اشیا بتائی جارہی ہیں، جنہیں اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ مطمئن و مسرور رہیں گی ۔
پپیتا
روازنہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتاہے۔ یہ محاورہ تو اب پرانا ہوگیا ہے، اب اس کی جگہ پپیتا تجویز کیا جاتا ہے۔ پپیتے کے ساتھ لیموں کا تڑکا آپ کی صبح کو زبردست آغاز فراہم کرتاہے۔ اس میں فائدہ مند پروٹیولائٹک (proteolytic)انزائمزہوتے ہیں، جو نہ صرف آپ کے ہاضمے کے افعال کو بہتر بناتے ہیں بلکہ اپنی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کی وجہ سے یہ جسم میں پیدا ہونےوالی جلن یا سوزش کے خلاف بھی کام کرتےہیں۔ مزید برآں آپ پپیتے کے چھلکے اپنے چہرے پر نرمی سے آہستہ آہستہ ملیں، یہ آپ کی جِلد کو قدرتی طور پر ایکسفولی ایٹ کردےگا۔
جامن
اگر آپ کو مزیدار ناشتے کے ساتھ بھرپور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات چاہئیں تو آپ اپنے ناشتے میں جامن شامل کرلیں۔ اگرچہ یہ عام طور پر ہر موسم میں دستیاب نہیں ہوتے لیکن جب اس کے فائدے آپ کو پتہ چلیں گےتو آپ شدو مد سے اس کی تلاش شرو ع کردیںگی۔ آپ فروٹ چاٹ میں جامن، اسٹربیری، شریفہ اور بادام وغیرہ ملا کر کھائیں۔ ان سب کے اند ر موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جِلد کو فری ریڈیکلزسے محفوظ رکھیں گے اور جِلدکو وقت سے پہلے ڈھلنے سے بچائیں گے۔ ساتھ ہی جامن میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات، فائدہ مند منرلز جیسے کہ کیلشیم، وٹامن اے، فاسفورس، آئرن اور تھیامائن (thiamine)آپ کی تمام تر صحت کو بھرپور بناتے ہیں،جو آپ کے دمکتےچہرے سےبھی جھلکتی ہے۔

تخمِ بالنگا کی پُڈنگ
تخمِ بالنگا ناشتے میں کھانے سے نہ صرف آپ کے دن کو زبردست آغاز ملتاہے بلکہ اس کے اندر موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز آپ کی جِلد کو تروتازہ، ہائیڈریٹ اورستواں رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو انفلیمیشن (جِلد میں جلن یاسوزش) کا مسئلہ یعنی ایکنی اور ایکزیما ہو، ان کے لیے یہ زبردست بوسٹر کا کام کرتاہے۔ اس کے علاوہ تخمِ بالنگا میں سلیکا بھی ہوتا ہے، جو مربوط ٹشوز یعنی عضلات کی بناوٹ میں کردار ادا کرتاہے، اسی لیے یہ آپ کے بالوں، جِلد اور ناخنوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

انڈے
دنیا بھر میں ناشتے میں انڈوں کا استعمال بہت مرغوب سمجھا جاتا ہے اور ہرکوئی اسے طرح طرح کی ریسیپی سے بناکر لطف اُٹھاتا ہے لیکن اگر آپ انڈوں کا ناشتہ نہیں کرتیںتو آپ کو یہ فوراً شروع کردینا چاہئے۔ انڈوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے مختلف قسم کے ناشتے بن سکتے ہیں اورآپ بور نہیں ہوتیں۔ غذائیت کی بات کریں تو انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں اور صبح کے وقت انڈوں سے حاصل ہونے والا پروٹین آپ کے دن بھر کے بلڈ شوگر لیول کو نارمل سطح پر برقرار رکھتا ہے اور یہ آپ کے ہارمونز پر منفی اثرنہیں ڈالتا۔ یہ کولاجن پیدا کرنے کے عمل میں بھی تیزی لاتے ہیں، جو جِلد کو جواں رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈے وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔

ریڈ اسموتھیز
ریڈ اسموتھیز میںلال غذائیں جیسے کہ تربوز اورچقند ر شامل ہوتے ہیں۔ چقندر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ درج بالا طریقے کے مطابق نصف کپ اِسکمڈ ملک، نصف کپ گریک یوگرڈ، ایک کپ کٹا ہوا تربوز اور ایک سلائس چقند رملا کر انہیں بلینڈ کرلیں۔ چقندر کا ذائقہ چونکہ اکثر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا، اسی لیے تربوز شامل کرنے سے چقند ر کا ذائقہ دب جاتاہے اور آپ کو ایک مزیدار اسموتھی نوش کرنے کو مل جاتی ہے۔ چقندر کے استعمال سے خون کے سرخ خلیوں میں اضافہ ہوتا ہے،خون پتلاہوتا ہے اور اس کے دورانیہ میں اعتدال آتا ہے،جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں اور انسان صحت مند رہتا ہے۔
 

Syed Waqas

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
Joined
May 6, 2018
Local time
2:34 PM
Threads
131
Messages
2,629
Reaction score
3,499
Points
839
Location
Karachi
Gold Coins
2,162.82
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
:goodpost:
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:34 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.13
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
2:34 PM
Threads
842
Messages
12,145
Reaction score
14,145
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,353.31
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks