صحت کے لئے لازم و ملزوم غذائیں

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
12:40 PM
Threads
303
Messages
1,215
Reaction score
1,944
Points
803
Gold Coins
2,521.90
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
غذائی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ اپنی غذا سے کچھ ضروری چیزوں (سی فوڈ، سرخ گوشت، دودھ) کو نکال دیں گے تو اس سے آپ کی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

2991

سڈنی کی ایک ماہر خوراک کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی خوراک سے دودھ اور اس سے بنی چیزیں، سرخ گوشت، سی فوڈ اور انڈوں وغیرہ میں سے کسی ایک چیز کو بھی نکال دیں گے تو اس سے نظامِ قوت مدافعت اور ہڈیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ان تمام چیزوں میں سے کسی ایک چیز کا بھی استعمال بند کر دیتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ اس کے بدلے میں کوئی اورنعم البدل غذا ضرور لیں۔

ماہر خوراک نے ان تمام غذاؤں کا استعمال نہ کرنے سے صحت پر اس کے اثرات بتائیں ہیں۔

دودھ اور دودھ سے بنی چیزیں:


2993

موجودہ دور میں طرح طرح کی ڈائٹ کرنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے، اس ٹرینڈ پر عمل کرنے والے قدرتی دودھ کا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں سویا بین، بادام، اور اس طرح کے دیگر دودھ کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک ماہر خوراک نے ان تمام لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوراک سے دودھ اور اس سے بنی دیگر چیزوں کو نکالنےکا صرف ایک نقصان نہیں ہے کہ آپ کیلشیم کی وہ مقدار جس کی جسم کو ضرورت ہے نہیں لے رہے بلکہ دودھ اور دیگر ڈیری پروڈکٹس کا استعمال نہ کرنے سے آپ دیگر قدرتی غذائی اجزاء جس میں میگنیشیم، وٹامن بی 12، فاسفورس، پروٹین، وٹامن ڈی اور وٹامن اے شامل ہیں، اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

وٹامن بی 12 کی کمی جگر اور گردے سمیت دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے جب کہ میگنیشیم کی کمی آسٹیوپوروسس کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کے بادام یا سویابین کے دودھ میں کیلشیم تو ہوتا ہے مگر اس میں کیلشیم کی اتنی مقدار نہیں جتنی ایک انسان کو روزانہ درکار ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ اناج سے بنا ہوا دودھ جس میں جؤ، سویا بین وغیرہ شامل ہیں، ان کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایسا دودھ منتخب کیجیے جس میں کیلشیم کی بھرپور مقدار موجود ہو۔

سرخ گوشت:


2994

اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں کہ آپ اپنی غذا میں لال یا سرخ گوشت کا انتخاب نہیں کرتے ہیں، لیکن ایسا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی خوراک سے آئرن حاصل کرنے کے سب سے بہترین ذریعے کو نکال رہے ہیں۔

ماہر خوراک نے بتایا کہ سفید گوشت، انڈے، ہری سبزیاں اورمتعدد ساگ میں بھی تھوڑا بہت آئرن ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان تمام چیزوں میں موجود آئرن جسم میں اچھی طرح جذب نہیں ہوتا بلکہ اس کے مقابلے میں سرخ گوشت سے آئرن جسم میں اچھی طرح جذب ہوتا ہے۔

ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ آئرن کی کمی کا شکار سب سے زیادہ خواتین ہوتی ہیں اور آئرن کی کمی کی وجہ سے انسان تھکاوٹ کا شکار، سانس میں رکاوٹ، اور نظامِ قوت مدافعت متاثر ہوتا ہے۔

انسان کو روزانہ 18 گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ لال گوشت، دالوں، مشروم، کاجو، آلو اور پالک کا استعمال کر کے پوری ہوسکتی ہے۔
 

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
12:40 PM
Threads
303
Messages
1,215
Reaction score
1,944
Points
803
Gold Coins
2,521.90
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
سی فوڈ:

2995

ماہر خوراک نے بتایا کہ سی فوڈ انسان کی صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، اس میں بھرپور مقدار میں پروٹین اور دیگر ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، اس میں کیلولیز یعنی چربی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔

ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اگر آپ اپنی خوراک سے سی فوڈ کو نکال دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اومیگا تھری اور زنک کو اپنی خوراک سے نکال رہے ہیں۔

مچھلیاں جس میں سالمن، ٹونا اور اس طرح کی اور مچھلیاں شامل ہیں، ان میں اومیگا تھری بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جب کہ اویسٹرس، شیل مچھلی میں زنک وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ماہر خوراک کا کہنا تھا کہ زنک جسم میں ہارمونس بنانے کا کام کرتا ہے جب کہ اس سے مدافعتی نظام اور جِلد بھی اچھی ہوتی ہے،۔ اگر آپ اپنی خوراک سے زنک کو نکال دیتے ہیں تو اس سے آپ کا قوت مدافعت کا نظام کمزور ہوجائے گا۔

سفید گوشت:

2996

مرغی کا سفید گوشت غذائیت میں سرخ گوشت کی طرح تو نہیں ہوتا لیکن اس میں پروٹین، وٹامن بی 6، سیلینیم اور وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے جو کہ جسم کے لیے بے حد ضروری ہے۔

سیلینیم ایک اہم اجزاء ہے جس کی کمی بانجھ پن، پٹھوں کی کمزوری، بالوں کے جھڑنے اور ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہے جب کہ اگر آپ کا جسم میں وٹامن بی 6 کی مقدار کم ہوجاتی ہے تو اس سے آپ کو خون کی کمی لاحق ہوسکتی ہے اور اس وجہ سے آپ تھکے ہوئے اور کمزور محسوس کرنے لگتے ہیں۔

انڈے:

2997

ایک ماہر خوراک ڈاکٹر نے بتایا کہ انڈے ویسے تو ڈیری پروڈکٹس میں ہی شامل ہیں لیکن اس کی غذائی افادیت کی وجہ سے اسے الگ سیکشن میں ڈالا گیا ہے اور اگر آپ اس کا استعمال اپنی خوراک میں نہیں کرتے تو اس کے بے شمار منفی اثرات صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈوں کو انتہائی غذائیت سے بھرپور سمجھا جاتا ہے جس میں 20 سے زائد ضروری وٹامنز اور نمکیات ہوتی ہیں جن میں پروٹین، اچھی چربی، وٹامن اے اور ای شامل ہیں، آپ ان میں سے بہت سارے وٹامنز اور نمکیات دوسری چیزوں سے حاصل کرسکتے ہیں لیکن ایک اہم اجزاء سیلینیم ہے جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور یہ صحت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، سیلینیم بہت کم چیزوں میں پایا جاتا ہے جس میں انڈے اور گری دار میوے شامل ہیں۔

انڈوں کو روزمرّہ خوراک میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے آپ کا قوت مدافعت کا نظام متاثر ہوجاتا ہے۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
7:40 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.42
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks