Mr. A
Thread Starter

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Champion
Expert
Popular
نماز مومن کا نور ہے
بیشک دین آسان ہے
دین خیرخواہی کا نام ہے
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
Master Blaster
Gentleman
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 10:03 AM
- Threads
- 651
- Messages
- 1,329
- Reaction score
- 1,879
- Points
- 935
- Gold Coins
- 2,610.01

چالیس مختصر اور چھوٹی چھوٹی احادیث
اِنّما الاَعْمَالُ بِالنّیَّات
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
اَلصّلٰوة نُورُ المُومِنِ
نماز مومن کا نور ہے
اَلصّیَامُ جُنّةٌ
روزہ ڈھال ہے
اِنّ الدِّینَ یُسْر
بیشک دین آسان ہے
اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ
دین خیرخواہی کا نام ہے
اَلعَینُ حَقٌّ
نظرِ بد حق ہے
طَلَبُ العِلمِ فَرِيضَةٌ علیٰ کُلِّ مُسلِمٍ
علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے
خَیرُ الحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہِ
بہترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے
وَ خَیرُ الھَدیِ ھَدیُ مُحَّمدٍ صلی اللّٰہ علیہ وسلم
اور بہترین طریقہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے
اَلحَیَاءُ مِنَ الاِیمانِ
حیا ایمان کی وجہ سے ہے
اَلعَجلَةُ مِنَ الشَّيطَان
جلد بازی شیطان کا کام ہے
اَلبِرُّ حُسنُ الخُلقِ
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
اَلطّھور شَطرُ الاِیمَانِ
پاکی آدھا ایمان ہے
مَن صَمَتَ نَجَا
جو خاموش رہا اس نے نجات پائی
لا تَسُبُّوا الاموَات
وفات پائے ہوئے لوگوں کی بُرائی مت کرو
لاَ تَسئَلُونَ النَّاسَ شَیئاً
تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال مت کرو
سَمِّ اللّٰہ وَ کُل بِیَمِینِک
اللّٰہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ
کُل مِمَّا یَلِیک
اپنی جانب سے کھاؤ
لاَ یَشرِبَنَّ اَحَدٌ مِنکُم قَائِماً
تم میں کوئی شخص کھڑے ہوکر ہرگز نہ پیئے
اَلسِّوَاکُ مَطهَرةٌ لِلفَم وِ مَرضَاةٌ لِلرّبِّ
مسواک کرنا منھ کی صفائی اور رب کی خوشنودی کا سبب ہے
اَلسَّلامُ قَبلَ الکَلامِ
سلام گفتگو سے پہلے ہے
اَفشُوا السَلامَ بَینَکُم
آپس میں سلام کا رواج دو
كُلُّ مَعرُوفٍ صَدقَة
ہر نیک کام صدقہ ہے
اِنَّ اللّٰہ رَفِیقٌ یُحِبُّ الرَّفِیق
بیشک اللّٰہ تعالیٰ مہربان ہے مہربانی کو پسند کرتا ہے
لا تُقبَلُ صَلوٰةٌ بِغَيرِطهُور
کوئی نماز پاکی کے بغیر قبول نھیں کی جاتی
اَحَبُّ البِلادِ اِلیٰ اللّٰہ مَسَاجِدُھَا
بہترین جگہیں اللّٰہ کے نزدیک مسجدیں ہیں
اَبغَضُ البِلادِ اِلی اللّٰہ اَسوَاقُھَا
بدترین جگہیں اللّٰہ کے نزدیک بازار ہیں
تُحفَةُ المُومِنِ المَوت
موت مومن کا تحفہ ہے
اَنزَلُوا النَّاسَ مَنَازِلَھُم
لوگوں کو ان کے مرتبوں میں اتارو
یعنی ہر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو
لا یَرحَم اللّٰہُ مَن لا یَرحَم النَّاس
اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر مہربانی نہیں فرماتے جو لوگوں پرمہربانی نہیں کرتا
لا يَدخُلُ الجَنَّة قاطِعٌ
قطع تعلق کرنے والا جنت میں نھیں جائےگا
لا یَحِلُّ لِمُسلِمٍ اَن یُرَوِّعَ مُسلِماُ
کسی مسلمان کے لئے جائز نھیں ہے کہ کسی مسلمان کو ڈرائے
لا تَحقِرَنَّ شَیئاً مِّنَ المَعرُوف
کسی بھی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
بَلِّغُوا عَنِّی وَلَوآیہ
پہنچاؤمیری طرف سے اگر چہ ایک آیت ہو
لا اِیمَانَ لِمَن لا اَمَانَةَ لَه
اس شخص کا ایمان نھیں جس میں امانت نہ ہو
وَلا دِینَ لِمَن لا عَھدَ لَہ
اور اس شخص کا دین نہیں جس میں عہد و پیمان کا پاس نھیں
اَلتّائِبُ مِنَ الذّنبِ کَمَن لا ذنبَ لَہ
گناہوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کیطرح ہے جس نے گناہ کیا ہی نہ ہو
مَن لَم یَشکُرِ النَّاسَ لَم یَشکُر اللّٰہ
جو شخص لوگوں کا شکر گزار نھیں ہوتا وہ اللّٰہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا
زیِّنُوا القُرآنَ بِاَصوَاتِکُم
قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے مُزین کرو
خَیرُکُم مَن تَعَلَّمَ القُرآن و عَلَّمَہ
تم میں بہترین وہ شخص ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسکو سکھایا.




























































































































یعنی ہر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو












































Previous thread
Next thread