اردو املا قسط چہارم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
6:00 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
954
Points
460
Gold Coins
420.13
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو آج حاضر ہوں چوتھی قسط کے ساتھ
شمسی اور قمری حروف
عربی قاعدے پر حروف کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
اول شمسی حروف اور دوم قمری حروف
قمری حروف کا مجموعہ یہ ہے
حق کا خوف عجب غم ہے
ان کے علاوہ جتنے حروف ہیں سب شمسی حروف ہیں یعنی قمری حروف کا مجموعہ یاد رکھیں تو شمسی حروف وہی ہوں گے جو ان میں نہیں ہیں
ان کو شمسی اور قمری کیوں کہتے ہیں؟
شمس عربی زبان میں سورج اور قمر چاند کو کہاجاتا ہے تو جیسے دن میں سورج کی موجودگی میں ستارے نظر نہیں آتے ہیں (یعنی نظروں سے غائب ہوجاتے ہیں)ایسی ہی ان حروف سے پہلے (لام ساکن) بھی پڑھا نہیں جاتاہے
مثلا: الشمس جو کہ ال شمس تھا لیکن پڑھتے وقت اش شمس پڑھاجاتا ہے اسی طرح الظاہرجو کہ ال ظاہر تھا لیکن پڑھتے وقت اظ ظاہر پڑھاجاتا ہے
اور قمر یعنی چاند کی موجود گی میں ستارے نظر آتے ہیں ایسی ہی ان حروف سے پہلے (لام ساکن) بھی پرھاجاتاہے
مثلا: القمرجو کہ اصل میں جیسے ہے یعنی ال قمر تو پڑھا بھی ویسے ہی جاتا ہے القمر
نقاط
نقطے کی جمع نقاط ہے کچھ حروف پر ایک بندی لگائی جاتی ہے اسے نقطہ کہتے ہیں جیسا کہ ب،ج،خ،ذ، ش وغیرہ
حروف منقوط اور غیر منقوط کے اعتبار سے حروف کی دو قسمیں ہیں
منقوط اور غیر منقوط
حروف منقوط
وہ حروف ہیں جن پر نقطے ہوتے ہیں جیسا کہ ب،ت وغیرہ
حروف غیر منقوط وہ حروف ہیں جن پر نقطے نہ ہوں جیسا کہ ح، د، ر وغیرہ
مد یہ علامت اردو زبان میں کبھی کبھی الف پر آتی ہے تو جب یہ علامت آئے تو پھر الف کو لمبا کرکے پڑھاجائے گا جیسا کہ آج، آب وغیرہ
الف ممدودہ اور الف مقصورہ
الف ممدودہ
جس الف پرمد کی علامت ہوگی اسے الف ممدودہ کہاجائے گا جیسا کہ آج، آب،آتاوغیرہ
الف مقصورہ جس الف پر مد کی علامت نہ ہو اسے الف مقصورہ کہاجائے گا جیسا کہ اس،ان،اب وغیرہ
واؤ معروف اس واؤ کو کہاجاتا ہے جسے کھل کر پڑھاجائے جیسا کہ صور،قصور وغیرہ
واؤ مجہول اس واؤ کو کہاجاتا ہے جسے کھل کر نہ پڑھاجائے جیساکہ زور،گور وغیرہ
واؤمعدولہ جو لکھا تو جائے لیکن پڑھا نہ جائے جیسا کہ خوش،خود وغیرہ
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:00 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.02
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks