آئی ایم حماد المعروف معصوم بچے کا پوسٹ مارٹم : ڈاکٹر کے قلم سے

Doctor

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:14 AM
Threads
851
Messages
12,444
Reaction score
14,336
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,448.33
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام!!
دوستو ! آپ سب یقیناً
آئی ٹی درسگاہ کی ہر دلعزیز شخصیت . . . . . . . . . .کھانے کو دیتا ہے جو فوقیت
پر بھرتی نہیں کبھی اسکی نیت . . . . . . . . . .اور بہت نیک ہے اسکی ذہنیت
کبھی بدہضمی کی ہوجاتی ہے کیفیت . . . . . . . . . .معصوم بچہ ہے جسکی عرفیت
کو تو یقینی طور پر جانے ہی ہوں گے ۔ ۔ ۔ ارے جی جی میں اپنے حماد بھائی ہی کی بات کر رہا ہوں(تالیاں)۔
٭٭٭٭٭
حماد بہت دلچسپ، سمجھدار، حاضر جواب (بلکہ حاضر سوال) قسم کا انسان ہے ، ایک بار فورم پر سوال جواب کا مقابلہ ہوا تو حماد نے جواب دے دے کر جیت لیا، پھر کچھ عرصے بعد ایک اور مقابلے کا اعلان ہوا تو حماد نے سوال کر کر کے جیت لیا۔
کسی نے حماد سے انٹرویو میں سوال پوچھا کہ"کیا محبت ایک نشہ ہے؟" تو جواب دیا کہ "ہاں ! ایک ایسا نشہ جو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ابا کی ایک چپل سے کوسوں دور ہوجاتا ہے"۔
٭٭٭٭٭
موصوف بولنے پر آئیں تو کوے کائیں کائیں بھول کر میں میں کرنے لگ جاتے ہیں اور کوئل کو کو بھول کر کٹ کٹ کٹاخ شروع کردیتی ہے ۔
ایک بارحماد حجامت بنوانے حجام کی دکان پر گیا تو حجام نے حماد کو کرسی پر بٹھانے کے بعد خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی خوشدلی سے پوچھا "سر! آپ کس طرح اپنی حجامت بنوانا پسند کریں گے؟"۔ حماد نے کہا "تمھاری آواز سنے بغیر"۔
حجامت کے لئے حماد نے ٹنڈ کا انتخاب کیا اور حجام سے کہا "جیہڑا مزا ٹنڈ اچ اے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ شہڑ اچ اے نہ پنڈ اچ اے"۔
حجامت سے فارغ ہوکر حجام نے دانت نکالتے ہوئے پوچھا "سر! میرا استرا کیسا تھا جس سے میں نے آپکی ٹنڈ بنائی؟"۔
"اچھا!!!!" حماد حیرت بھرے انداز میں بولا "تو تم استرے سے میری ٹنڈ بنارہے تھے؟ میں تو سمجھا تھا کہ تم اس کام کے لئے ریگ مال استعمال کر رہے ہو"۔
٭٭٭٭٭
حالیہ الیکشن میں بڑے جوش و خروش سے ایک "نئی" پارٹی میں شامل ہوئے، پارٹی چیئرمین ان کے علاقے میں جلسہ کرنے آیا تو حماد بھی جلسہ میں گیا اورچیئر مین کی تقریرکے دوران ہر تھوڑی دیر بعد ٹین کا ڈبہ زور زور سے پیٹنے لگتا ۔ آخر کا تنگ آکر لیڈر نے حماد کو ڈانٹ پلائی "بدتمیز!!۔۔۔ یہ کیا حرکت ہے؟"۔حماد بولا"او جی چیئر مین صاحب !شاید آپ غور نہیں کر رہے، سارا مجمع اونگھ رہا ہے اور میں مسلسل انہیں جگائے رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں"۔
٭٭٭٭٭
حماد کے ساتھ دو بار "ہاتھ" ہوا، لیکن دوسرے ہاتھ کے بعد جو "ہاتھ" حماد نے دکھایا وہ اپنی مثال آپ ثابت ہوا۔
ایک بار حماد نے سول جج کی عدالت کے باہر اپنے وکیل (عبدالمالک) کو سو کا نوٹ دکھاتے ہوا کہا " وکیل صاحب ذرا دیکھنا یہ نوٹ اصلی ہے؟"۔ وکیل (عبدالمالک) نے نوٹ کو غور سے دیکھا اور پھر اپنی جیب میں رکھ لیا اور کہا "ہاں اصلی ہے"۔ حماد نے کہا "وکیل صاحب میرا نوٹ تو واپس کردیں"۔ "نوٹ!!!" وکیل (عبدالمالک) نے ہنستے ہوئے کہا "وہ تو میں نے اپنی فیس کے طور پر رکھ لیا"۔
دوسری بار جب ایک روز مسٹر بلوچ بیمار تھا تو اسکی جگہ حماد کام پر چلا گیا۔
جب حماد گدھا گاڑی لے کر راوی کے پل پر پہنچا تو وہاں تعینات عملے نے ٹیکس کی مد میں حماد سے تین گنا زیادہ رقم وصول کرلی ، پوچھنے پر کہا گیا کہ قانون کے تحت تین پرچیاں کٹیں گی، ایک تمھاری، ایک تمھارے گدھے کی اور ایک گاڑی کی۔حماد نے اس بات پر گدھے کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کیا مگر اس کی ایک نہ سنی گئی ، آخر کار فیس اداء کرکے چلاگیا۔
شام کو حماد اس حال میں واپس آیا کہ گدھا اسکی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا اور حماد خود گدھے کی جگہ جتا ہوا گاڑی کھینچ رہا تھا۔ اسے دیکھ کر ٹیکس لینے والا آگے بڑھا۔ "مجھ سے بات کرنے کی ضرورت نہیں" حماد نے منہ بناکر کہا " جو کچھ طلب کرنا ہے ڈرائیور سے طلب کرو"۔
٭٭٭٭٭
ایک بارحماد اپنی کار لے کر "کراچی" چلا آیا ، ایک روز اچانک مجھے فون کیا کہ ڈاکٹر بھائی جلدی سے آئیں میں ایک سنگین پریشانی میں پھنس گیا ہوں ، میں فوراً مطلوبہ مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ سڑک کے بیچوں بیچ ایک صاحب بے ہوش پڑے تھے اور ایک ٹریفک کانسٹیبل "اُن" کی طرف اشارہ کرکے "اِن" سے کہ رہا تھا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ نے اسے اپنی کار سے ٹکر مار کر بے ہوش کردیا ہے۔ حماد گھبرائے ہوئے لہجے میں بولا "آپ قسم لے لیں جناب! ایسی کوئی بات نہیں ہے ، میں نے ان صاحب کوپیدل سڑک پار کرتا دیکھ کر احتراماً گاڑی روک دی تھی ۔ ۔ ۔ اس پر یہ صاحب حیرت سے بے ہوش ہوگئے ہیں۔
٭٭٭٭٭
کسی زمانے میں موصوف کے سر پر عشق کا بھوت بھی سوار ہوا مگر کچھ ہی عرصے میں "ابا اور چپل" والے محاورے کا شکار ہوکر جاتے بخار کی طرح اُتر گیا۔
ایک بار حماد نے اپنی "اُن" کو ایک خط نما ایس ایم ایس لکھا جو کہ جلد بازی میں "اُن" کے بجائے "کھجل سائیں" کے نمبر پر سینڈ ہوگیا اور کھجل سائیں نے وہ "پیغام" اہم قومی راز قرار دے کے مجھے بھیج دیا ۔
لکھا تھا "بخدمت جنابہ یونٹ انچارجنی صاحبہ!! محلہ حسن و عشق، گلی کمہاراں والی ، ٹُٹی کھوئی ، اوئی اوئی، گوانڈیاں دی مجھ سوئی۔
"گذارش عرض ہے کہ بندے کو مقررہ وقت پر ملاقات نہ کرسکنے کے باعث ایک عددموبائل سیٹ، سونے کی انگوٹھی اور تین عدد سوٹ کا جرمانہ ہوا تھا، جس کو اداء کرنے کے لئے بندے نے تین ماہ کی پاکٹ منی بطور ایڈوانس لی۔ علاوہ ازیں اپنے والد کی طرف سے تحفے میں ملی قیمتی گھڑی فروخت کی جس سے صرف اتنی رقم حاصل ہوئی کہ نئے ماڈل کا موبائل فون خرید سکوں۔
آپ سے التما س ہے کہ برائے مہربانی سوٹ اور سونے کی انگوٹھی کا جرمانہ معاف فرمائیں۔ آئندہ وقت کا خاص خیال رکھا جائے گا اور فدوی طے شدہ وقت سے پہلے ہی مقررہ مقام پر پہنچ جایا کرے گا۔
امید ہے میری درخواست پر ہمدردانہ غور فرمایا جائے گا"۔
فقط: آپ کا "وہ"
٭٭٭٭٭
ایک بار ریلوے کا ٹائم ٹیبل پکڑے "ریلوے انکوائری" کی کھڑکی میں پہنچے اور ایک ٹرین کا نام لے کر بولے "اس ٹائم ٹیبل میں لکھا ہے کہ یہ ٹرین پانچ بارہ پر آتی ہے اور اب تو ساڑھے پانچ بج چکے ہیں لیکن ٹرین اب تک نہیں آئی"۔
انکوائری کلرک (پرنس آف نارنیا) نے اپنی ناک پر دھری موٹے شیشوں والی عینک کو ناک کے عین وسط میں سیٹ کرتے ہوئے غور سے حماد کی طرف دیکھا اور اطمینان بھرے لہجے میں جواب دیا "کاکا!! پانچ بارہ کا مطلب ہے کہ یہ ٹرین پانچ بجے سے لیکر بارہ بجے تک کسی بھی وقت آسکتی ہے اور ابھی بارہ تو نہیں بجے نا"۔
٭٭٭٭٭
جہاں تک بات ہے کھانے پینے اور خشک خوراکی۔ ، ۔ ، ۔ میرا مطلب ہے خوش خوراکی کی تو یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس سے فورم کا تقریباً ہر رکن واقف ہے۔
ایک بار موصوف نے شہر سے دور کسی مقام پر ڈنر کا پروگرام بنایا اور اپنے ساتھ ناٹی میر اور خاموش بچہ (سائیلنٹ جان) کو لیا اور مطلوبہ رسٹورنٹ پہنچے مگر وہ رسٹورنٹ کسی وجہ سے بند تھا اور اس علاقے میں رسٹورنٹ کے علاوہ کوئی آبادی تک نہ تھی، حماد کو بڑا غصہ آیا ، کہنے لگا
؎ آئے ہیں ہم ادھر تو اب کچھ کھاکے جائیں گے
طے ہوا کہ اندا داخل ہو کر کھاتے پیتے ہیں اور بل کے برابر رقم کاؤنٹر پر چھوڑ کر واپس چلے جائیں گے، چناچہ تینوں اندر داخل ہوگئے لیکن شومئی قسمت اس رسٹورنٹ میں سکیورٹی سسٹم انسٹالڈ تھا چناچہ آٹھ سے دس منٹ میں سکیورٹی موبائل وہاں پہنچ گئی۔
اب یہ تینوں گھبرا گئے اور چھپنے کے لئے رسٹورنٹ کے گودام میں داخل ہوگئے ، اُدھر سکیورٹی والوں نے رسٹورنٹ کی تلاشی لینا شروع کردی ، اِدھر انہیں تین بڑی سی خالی بوریاں نظر آئیں تو تینوں اُن بوریوں میں گھس کر ایک جانب پڑ گئے۔
سکیورٹی والے جب وہاں پہنچے تو ایک بندے نے بوری چیک کرنے کے لئے بوری کو ٹھڈا مارا تو اندر سے نوٹی میر نے آواز نکالی "بھؤ بھؤ"۔
"اونہہ ۔ ۔ ۔ کتا ہے" یہ کہ کر سکیورٹی والے نے دوسری بوری کو لات ماری تو خاموش بچہ اپنی خاموشی توڑ کر بولا "میاؤں میاؤں"۔
"اونہہ ۔ ۔ ۔ بلی ہے" یہ کہ کر سکیورٹی والے نے تیسری بوری کو ٹھڈا ماراتو کوئی آواز نہ آئی ، پھر ٹھڈا مارا، پھر مارا ، پھر مارا ۔ ۔ مگر خاموشی !!! آخر جب پندھرویں بار ٹھڈا مارا تو اندر سے حماد غصے بھری آواز میں چینختے ہوئے بولا "اوئے الو کے پٹھے ۔ ۔ ۔ اندر آلو ہیں آلو"۔
٭٭٭٭٭
جی دوستو! کیسا لگا آپ کو اس ماہ کا "پوسٹ مارٹم"؟ امید ہے ضرور پسند آیا ہوگا۔ آپکی آراء اور تبصروں کا انتظار رہے گا۔
اب اجازت چاہوں گا ملتے ہیں اگلے نیوز لیٹر میں ایک نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ساتھ، تب تک کے لئے اجازت۔ اللہ نگہبان۔
 
Joined
May 18, 2018
Local time
11:14 PM
Threads
10
Messages
92
Reaction score
159
Points
51
Location
Bruxelles
Gold Coins
12.76
مسٹر بلوچ کی یاد بھی آگئی ہے انھیں اطلاع کردیا گیا ہے فورم کے حوالے سے

:pagal:

مسٹر بلوچ اس وقت کھجھل سائیں سے کھجل جادو سکھ رہا ہے :maro:


وجہ قریب کے لوگوں کو معلوم ہے ہاہاہا :hathora:

بہت خوب ڈاکٹر صاحب کے خوب پوسٹ کا مارٹم کیا ہے بٹن اٹھا کہ
:pagal::pagal:
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:14 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
115.49
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
آئی ایم حماد المعروف معصوم بچے کا پوسٹ مارٹم : ڈاکٹر کے قلم سے
 

Abu Dujana

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:14 AM
Threads
81
Messages
968
Reaction score
1,363
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
515.86
ہاہاہا۔۔
ڈاکٹر پاجی کمال کا۔۔ پوسٹ مارٹم کیا ہے۔۔
حماد بھائی کی حقیقی تعریفوں کو اس طرح پیش کیا ہے کہ ان کی شخصیت بھی سامنے آئے اور مزاح کا عنصر بھی شامل ہو۔۔ اب بھلا جتنی "تعریفیں" آ پ نے اس پوسٹ مارٹم میں معصوم بچے کی کی ہے۔۔اس میں تو کوئی۔۔ مبالغہ ہے ہی نہیں۔ ۔۔ بس۔۔ تعریفوں کے ساتھ جو۔۔ مثالیں۔۔ یعنی۔ کہانیاں بیان کیں ہیں ناں۔۔۔۔ بس۔۔ وہ معصوم کیلئے واقعی کسی پوسٹ مارٹم سے کم نہیں۔۔
سطر سطر ہنس و مزاح نے اس پوسٹ مارٹم کو۔۔ بہت ہی۔۔"مزیدار" بنایا ہوا ہے۔۔
۔
:) :)
 

Syed Waqas

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
Joined
May 6, 2018
Local time
3:14 AM
Threads
131
Messages
2,648
Reaction score
3,521
Points
839
Location
Karachi
Gold Coins
2,168.90
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
وعلیکم السلام
بہت عمدہ اور بہترین پوسٹ مارٹم...
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks