قرآن پاک تجوید سے پڑھیں قسط اول

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
8:49 PM
Threads
205
Messages
592
Reaction score
953
Points
460
Gold Coins
418.61
قرآن پاک تجوید سے پڑھیں
علامہ ابوالخیر شمس الدین محمد بن محمد جزری نے اپنی کتاب المقد مہ الجذریۃ میں کیا خوب فرمایا ہیں
والاخذ بالتجوید فرض لازم
من لم یجود القرآن آثم
تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا بہت ضروری ہے۔ جو قرآن تجوید سے نہ پڑھے گنہگار ہے۔
مسلمانوں پر قرآن پاک کا پہلا حق یہ ہے کہ اسے صحیح تلفظ اور تجوید کے ضروری قواعد کی رعایت کرتے ہوئے تلاوت کریں۔ کیوں کہ اس کی سب سے پہلی نازل ہونے والی آیت اقرأ سے بھی ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ یہ کتاب سمجھنے کے ساتھ ساتھ تلاوت کے لیے بھی نازل کی گئی ہے یہی وجہ تھی کہ جب یہ شروع دور یعنی نزول کے ایام میں تلاوت ہوتی تھی تو دشمنان ِاسلام کہتے تھے
لا تَسْمَعُوا لِھَذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِیْہِ
اس قرآن کو سنا ہی نہ کرو اور (جب پڑھنے لگیں تو) شور مچا دیا کرو(سُورَہُ حٰمٓ السجدہ / فُصّلَت)
تو جو کتاب سمجھنے کے ساتھ پڑھنے کے لیے بھی نازل ہوئی ہو، پوری دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی بھی جاتی ہو اور اس کی تلاوت پر اللہ تعالی کی طرف سے اجر و ثواب کا وعدہ بھی ہو تو پھر اس اجر و ثواب کے حقدار وہی لوگ ٹھہریں گے جو اس کی تلاوت کا حق ادا کرتے ہیں یعنی تلاوت میں مخارج وصفات اور دیگر قواعد کے اعتبار سے ان کی ادائیگی میں درستی، پڑھنے میں ترتیل، لہجہ عربی زبان (کیوں کہ یہ عربی زبان میں نازل کی گئی ہے) نیز آواز کی خوبصورتی وعمدگی وغیرہ کی بھی رعایت رکھیں۔
یہ نہ ہو کہ ہم پڑھے کچھ جارہے ہواور وہ پڑھا کچھ جارہاہو مثال کے طور پر ہم اردو بولتے وقت کئی حروف کے ادائیگی کے وقت کوئی تمیز نہیں کرتے ہیں جیسا کہ ”فضل“ جو ضاد سے لیکن ہم اسے ”فزل“ یعنی زا سے پڑھتے ہیں اسی طرح ”مطلب“ جو طاسے ہے لیکن اسے ”متلب“ یعنی تا سے پڑھتے ہیں اسی قبیل کی ہزاروں اور مثالیں ہیں جنھیں طوالت کے خوف سے یہاں نقل نہیں کیا جارہا۔ لیکن عربی زبان میں اس قسم کی غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں کیوں کہ اس قسم کی غلطیوں سے معنی بدل جاتے ہیں جیسا کہ قاف اور کاف میں اگر ہم تمیز نہ کریں تو پھر ”قل“ کا معنی جو اصل میں کہو ہے وہ کاف کی وجہ سے ”کل“ کھاؤ ہوجائیگا یا ”قلب“ کا معنی جو اصل میں دل ہے وہ کاف کی وجہ سے ”کلب“ کتا ہوجائیگا تو اس سے اندازہ لگالیں کہ تجوید کتنی ضروری ہے یہ تو ایسی غلطیاں ہیں کہ جن سے معنی ہی بدل جاتے ہیں ورنہ قرآن
پاک کی تلاوت کے دوران مد چھوڑنے کی بھی گنجائش نہیں۔چنانچہ
کان ابنُ مسعودٍ یَقْرِءُ رجلًا فقرأَ الرجلُ إِنَّما الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاکِیْن مُرْسَلۃٌ فقال ابنُ مسعودٍ ما ھکَذا أَقْرَأَنِیْھَا رسولُ اللہِ صلَّی اللہُ علیہ وسلَّم قال کَیْفَ أَقْرَأَکَھَا یَا أبا عبدِ الرحمنِ قال أقرأَنِیْھَا إِنَّما الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاکِیْنِ فمَدَّدُوھَا(المعجم الکبیر للطبراني)
حضرت عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک مرفوع روایت ہے کہ وہ خود کسی شخص کو قرآن پاک پڑھارہے تھے اس نے ”انما الصدقات للفقرا ء“ کو مد کے بغیر پڑھا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو ٹوکا اور فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس طرح نہیں پڑھایا تو اس نے دریافت کیا کہ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کس طرح پڑھایا ہے تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی اور للفقراء پر مد کی۔
غور کرنے کا مقام ہے کہ حرف یا حرکت کے چھوٹنے یا بدلنے پر نہیں صرف مد کے چھوٹنے پر شاگرد کو ٹوکا جارہا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کے مطابق پڑھ کر سنایا جارہا ہے تاکہ وہ حرف کو کھینچ کر پڑھنے میں بھی خلاف سنت کا مرتکب نہ ہو۔
اور وہ لوگ جو الفاظ کی ادائیگی میں کوتاہی کے مرتکب ہوتے ہوں یا تجوید کے قوا عد کی رعایت نہ رکھتے ہوں انھیں ماقبل میں ایک مد کی ادائیگی نہ کرنے پر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تنبیہ پر ضرور غور کرنا چاہئے۔
اگلی سطروں میں ہم ان آیات اور احادیث کا ذکر کریں گے جن میں قرآن پاک کو تجوید کیساتھ پڑھنے کا حکم ہے
چنانچہ قرآن پاک کی ایک آیت جس میں ارشاد باری تعالی ہے
وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیْلًا
اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو(سورۃ المزمل)
ایک دوسری جگہ ارشاد ہے
وَرَتَّلْنَاہُ تَرْتِیْلاً
اور ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں (سورۃ الفرقان)
ترتیل کی تفسیر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے
التَّرْتِیْلُ تَجْوِیدُ الْحُرُوفِ وَمَعْرِفۃُ الْوُقُوفِ
ترتیل کہتے ہیں حروف کو اس کے صحیح مخرج سے ادا کرنا اور وقف کا جاننا(الإتقان في علوم القرآن)
حدیث رسول ﷺ میں آتا ہے
اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِھَا
قرآن کریم کو عرب کے لہجوں اور ان کی آوازوں میں پڑھو(شعب الإیمان)
ایک اور حدیث میں ہے کہ
قرآن کریم کو اپنی آوازوں سے زینت بخشو(سنن أبي داود)
ایک اور روایت میں آتا ہے
حَسِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحَسَنَ یَزِیْدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا
اچھی آواز سے قرآن کوپڑھو کیونکہ اچھی آواز قرآن کریم کے حسن کو بڑھا دیتی ہے(شعب الإیمان)
معزز قارئین: مندرجہ بالا ابحاث کے علاوہ بھی قرآن وحدیث میں کچھ مقامات ایسے ہیں جن سے تجوید کی مزید اہمیت اور حقیقت روزروشن کی طرح واضح ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے اس علم کی طرف توجہ دینی چھوڑ دی جس کا نقد یہ ملا کہ آج ہماری اکثریت قرآن پاک کی تلاوت تو کرتی ہے لیکن تجوید کے علم سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ان سے تلاوت میں بڑی بڑی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں اور یہی وہ حالت ہے جس کی طرف ایک حدیث میں اشارہ کیا گیا
رب تال للقرآن والقرآن یلعنہ
یعنی بہت سے لوگ قرآن کی تلاوت اس حالت میں کرتے ہیں کہ قرآن ان پر لعنت کرتا جاتا ہے (احیاء علوم الدین)
اس حدیث کی تشریح میں علماء نے لکھا ہیں کہ
اس میں وہ تمام لوگ داخل ہیں جو قرآن پاک کی تلاوت تو کریں لیکن اس پر عمل نہ کریں جو قرآن کریم کے معنی اور تفسیر میں رد وبدل کریں اور وہ بھی جو قرآن کی تلاوت کرتے وقت حروف کی ادائیگی صحیح نہ کریں سوائے اس شخص کہ جو حتی الوسع کوشش کے باوجود بھی صحیح تلاوت پر قادر نہ ہوسکے تو ایسا شخص معذور ہے کیوں کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے
لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا
اللہ تعالی کسی بھی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ ذمہ داری نہیں سونپتا(سورہ بقرہ)
اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ
إِنَّ الدِّیْن یُسْرٌ
دین آسان ہے (صحیح بخاری)
تو ان جیسی واضح اور قطعی نصوص کی رعایت بھی رکھنی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ محنت اور کوشش بھی کرنی ہے سو جہاں تک ممکن ہو،دین کے دیگرضروری علوم کے ساتھ اس علم کو بھی سیکھنا چاہئے اور اپنی قرآن پاک کی تلاوت بہتر بنانا چاہئے اور اس کے ساتھ ہماری نماز والی قرات بھی درست ہوجائیگی
اس سلسلے میں موقع محل کے حساب سے جب بھی موقع ملے گا تو تجوید کے ایسے ضروری قوانین کا ذکرکروں گا تاکہ ہماری تجوید بھی بہتر ہوجائے​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
8:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.76
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks