اُم المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:49 AM
Threads
208
Messages
598
Reaction score
977
Points
460
Gold Coins
429.20
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکو حضورﷺ کی پہلی زوجہ مطہرہ ہونے کا شرف حاصل ہے، آپ قبیلہ قریش سے تعلق رکھتی تھیں۔ آپ کے والد کا نام خویلد بن اسد بن عبدالعزی تھا۔ عبدالعزی عبدمناف کے بھائی تھے اور عبد مناف حضورﷺ کے اجداد میں سے تھے۔ عبدالعزی اورعبدمناف کے والد قصی بن کلاب تھے، لہذا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکا سلسلہ نسب چوتھی پشت میں حضوراکرم ﷺ سے جا ملتا ہے۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے والد خویلد زمانہ جاہلیت میں عربوں کے سپہ سالاروں میں سے تھے، انہوں نے حرب فجار نامی لڑائی میں بھی قیادت کی تھی، اور جب تبع حجر اسود کو اکھیڑ کر یمن لے گیا تو اس کی بازیابی میں خویلد نے بڑی جدوجہد اور کوشش کی۔
خویلد کی بہت سی اولادتھی، ان میں سب سے زیادہ مشہور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاہیں۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ بن الاصم بن عاصم بن لوی ہے اور ان کی نانی کا نام ہالہ بنت عبدمناف ہے۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے آباؤاجداد حسب و نسب کے اعتبار سے قریش کے سرآوردہ لوگوں میں سے تھے۔
آ پ کے والد اپنے قبیلہ میں ایک نہایت اعلیٰ حیثیت کے حامل تھے۔ ہر شخص ان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔ مکہ میں اقامت اختیار کی، عبدالدار بن قصی کے جو ان کے عم زاد تھے، حلیف بنے۔ تھوڑے عرصے کے بعد یہیں فاطمہ بنت زائدہ سے شادی کی اور ان کے بطن سے عام الفیل سے ۵۱سال قبل اللہ تعالیٰ نے وہ بیٹی عطا کی جس کے مقدرمیں امت مسلمہ کی پہلی ام المومنین ہونا لکھا جانا تھا۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہانے ایسے کھاتے پیتے گھرانے میں پرورش پائی جو اپنی عمدہ عادات،دینداری میں مشہور تھا۔ اور ان لغویات اور فضولیات سے دور تھا جو عام قریشی گھرانوں میں سرایت کر چکی تھیں۔
تاریخ کی کتابوں میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکے بچپن کے حالات کا تذکرہ نہیں ملتا، لیکن ہم اتنی بات ضرور کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بچپن کا ابتدائی حصہ نعمتوں سے بھرپور مالدار گھرانہ میں گزارا۔ زندگی کی تمام سہولیات انہیں میسر تھیں، وہ لوگ بھوکوں کو کھاناکھلانے اور محتاج و نادار لوگوں کی مدد کرنے کے اعتبار سے مشہور تھے۔
اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت اور خصوصی توجہ نے پیدائش کے بعد سے نشوونما تک حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاکی حفاظت فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک خصوصی مقام عطا کرنے کے لیے چن لیا تھا، کیونکہ تمام ازواج مطہرات کے سلسلہ میں آپﷺ صرف اسی خاتون کو قبول فرماتے تھے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد اور راہنمائی ہوتی تھی، خواہ کوئی عورت کتنے ہی اونچے درجہ کی کیوں نہ ہو، بغیر حکم الہی کے اسے قبول نہیں فرماتے تھے۔اللہ تعالیٰ کا ارشادہے
یا ایھا النبی انا احللناک ازواجک التی اتیت اجورھن۔(الاحزاب:۰۵)
اے نبی! ہم نے آپ کے لیے آپ کی بیویاں حلال کر دیں جن کے آپ مہر ادا کر چکے ہیں۔
دوسری جگہ ارشاد ہے
لا یحل لک النسآء من بعد ولا ان تبدل بھن من ازواج (الاحزاب:۲۵)
اس کے بعد آپ کے لیے عورتیں حلال نہیں اور نہ یہ کہ آپ ان سے اور عورتیں تبدیل کریں۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
Proud Pakistani
🏆 ZH Top Poster in a Month Award 🕖
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
Top Poster
ITD Developer
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:49 PM
Threads
895
Messages
13,862
Reaction score
15,105
Points
1,977
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
4,179.01
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
جزاک اللہ
بہت مفید شیئرنگ ہے​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
11:49 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks