سوشل میڈیا پہ تلخیاں

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
11:51 PM
Threads
79
Messages
2,273
Reaction score
3,396
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
961.36
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
سوشل میڈیا پر تلخیاں، ایک آسان حل
تحریر - کفیل اسلم

یہ میرا گیارہواں کمنٹ تھا۔ ہر بار میری یہ کوشش کہ نرم لہجہ رکھتے ہوئے لایعنی بحث پر 'فلُ سٹاپ' لگاؤں مگر جناب تھے کہ ہر بار ضد کی نئی پرت اتار کر پرانا سوال داغ دیتے۔ جھنجھلاہٹ میں بالآخر میری انگلیوں سے بھی شعیب اختر کی کسی تیز رفتار گیند کی طرح الفاظ نکلنے لگے۔ میں جو پچھلے کئی کمنٹس تحمل سے پڑھ اور لکھ رہا تھا، اب ضبط جواب دے گیا تھا۔ لمبا چوڑا کمنٹ لکھا جس میں بلا کی حرارت تھی۔ سوچ رہا تھا یہ پڑھتے ہی اگلے کے طوطے اڑ جائیں گے۔ کمنٹ پر حتمی نظر ڈالی تو وہ آٹھ دس سطور پر مشتمل ایک پیراگراف کا رُوپ دھار چکا تھا، جس میں کہیں طنز کا تڑکا تو کہیں دھونس نما محاورے۔ بس پوسٹ کرنے کو ہی تھا یہ لائٹ چلی گئی اور جذبات پر اوس پڑ گئی۔ خیر، منہ بُرا سا بنا کر کرسی سے اٹھا اور کمرے سے باہر نکل گیا۔

آپ کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر اکثر ایسے معاملات پیش آتے ہوں گے، جہاں آپ کی کسی عام سی پوسٹ پر کچھ احباب دندناتے ہوئے آجاتے ہوں گے اور پھر وہی ہوتا ہوگا جو ابھی میرے ساتھ ہوا۔

صورتحال کا جائزہ لیں تو معاملہ اتنا گھمبیر بھی نہیں، مگر جذبات کی رو میں بہہ کر اکثر ایسا ہونے لگتا ہے۔ کچھ تجاویز ہیں، سوشل میڈیا کی دنیا میں ان کی یاددہانی سے معاملات ٹھیک رہ سکتے ہیں:

ہر فرد کو رائے کا حق دیجیے:

یہ بات طے کرلیجیے کہ دنیا میں ہر فرد آپ کا ہم خیال نہیں۔ کہیں دوسرا آپ سے اتفاق کرے گا تو کہیں اختلاف۔ ہر ایک کو اس کی رائے کا اظہار کا پورا پورا حق ہے جیسا کہ آپ کو حاصل ہے لہٰذا آسان حل یہ ہے کہ جب بھی کسی دوست کی وال یا ٹائم لائن پر کوئی اختلافی چیز دیکھیں اُسے دیکھیں، پڑھیں اور سمجھیں۔ پسند آئے تو ٹھیک ورنہ آگے نکل جائیں۔ بحث سے گریز کریں۔ آپ نے دو چار کمنٹ میں اُسے قائل نہیں کرلینا۔

گالم گلوچ سے گُریز کیجیے:

پہلے تو بحث سے گریز ہی کیجیے مگر دوسرے سےاگر دوستی ہے اور رفاقت ایسی ہے کہ بحث و تکرار چل سکتی ہے تو ٹھیک ہے مگر قُربت کا مطلب ہرگز ہرگز یہ نہیں کہ آپ گالم گلوچ پر اُتر آئیں۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ پرانی رفاقتیں اس بات پر ٹوٹ جاتی ہیں کہ فلاں موقع پر اُس نے مجھے گالی دی اور بات بڑھ گئی۔ آسان حل یہ ہے کہ جہاں معاملات میں حِدّت بڑھ جائے، وہیں بات کو روک دیں چاہے اگلا کتنا ہی آپ کو بحث جاری رکھنے پر اُکساتا رہے۔

فرقہ واریت سے مکمل پرہیز کیجیے:

جتنے فرقے ہمارے معاشرے میں موجود ہیں میرا نہیں خیال کہ دوبارہ مستقبل قریب میں یہ سب ایک ہوجائیں گے اور اختلاف ختم ہوجائیں گے۔ یہ اختلاف رہے گا اور ماضی میں بھی رہا ہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ ایسے اختلاف جن پر لڑے بغیر بھی ہم اچھے مسلمان رہ سکتے ہیں ان کو ڈسکس کر کے اچھے تعلقات کو بگاڑ لیں؟ جو آپ کو حق لگتا ہے آپ اُس پر عمل کیجیے اور اُسے شئیر کیجیے مگر جو آپ کی فقہ کے خلاف ہے آپ کا کیا خیال ہے فیس بک، ٹویٹر پر کمنٹ باکس میں تُند و تُرش جملوں سے خود کو حق پر ثابت کرلیں گے؟ آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنی بات دلیل سے رکھیے۔ ماننے والا ماننے ورنہ آپ کا فرض ادا ہوا اب آپ اپنا راستہ لیجیے۔ اللہ اب آپ سے نہیں پوچھے گا کہ پیغام کیوں نا دیا؟

رہنما کا احترام کریں:

جب بھی دو افراد کے درمیان بحث ہو معاملہ سنگین تب ہوتے ہے جب دومیں سے کوئی ایک دوسرے کے مذہبی یا سیاسی رہنما کے لیے ایسے جملے استعمال کرجائے جو وہ اپنے رہنما کے لیے سننا کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ جواباً یہ معاملہ دونوں طرف آگ لگادیتا ہے اور پھر یہ تکرار تعلق ختم ہونے پر منتج ہوتے ہیں۔ آسان حل یہ ہے کہ جس سے بھی اختلاف ہو کوشش کیجیے کہ اختلاف ایسے لفظوں میں کیجیے کہ آپ کا مدّعا بھی پہنچ جائے اور سامنے والا زچ بھی نا ہو اور ایسا کرنا ممکن بھی ہے۔

سوچ سمجھ کر کمنٹ کیجیے:

دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی بار کسی سٹیٹس پر پڑھنے والے قربت کے جذبات کے باعث کچھ بھی لکھ دیتے ہیں جو صاحبِ سٹیٹس کے لیے یا اُس لسٹ میں موجود اس کے رشتہ دار احباب کے لیے خاصی کوفت کا باعث بنتا ہے۔ اور یہ لڑائی کمنٹ باکس سے ان-باکس میں منتقل ہوجاتی ہے۔ اس مسئلہ کا آسان حل یہ ہے کہ اپنے کمنٹس کا استعمال سوچ سمجھ کر کیجیے۔

سوشل میڈیا بہت مفید چیز ہے۔ اس سے اپنی صلاحیتوں کا بڑھانے کا ذریعہ بنائیے نا کہ کوفت کا۔ خوش رہیے، سوشل میڈیا استعمال کرتے رہیے۔
 

Syed Waqas

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
Joined
May 6, 2018
Local time
11:51 PM
Threads
132
Messages
2,676
Reaction score
3,565
Points
839
Location
Karachi
Gold Coins
2,183.56
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
یعنی ایک انکھ سے دیکھو اور دوسری آنکھ سے نکال دو پر عمل کرنا فائدہ مند ہے..
 

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
11:51 PM
Threads
79
Messages
2,273
Reaction score
3,396
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
961.36
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
11:51 PM
Threads
79
Messages
2,273
Reaction score
3,396
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
961.36
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
یعنی ایک انکھ سے دیکھو اور دوسری آنکھ سے نکال دو پر عمل کرنا فائدہ مند ہے..
جی ہاں
 

صبیح

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
2:51 AM
Threads
187
Messages
5,158
Reaction score
6,682
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,415.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔
مفید اشتراک کےلیے شئیرنگ کا شکریہ ،
 

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
11:51 PM
Threads
111
Messages
3,277
Reaction score
4,750
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
877.54
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
بہت عمدہ
صرف سوشل میڈیا ہی نہیں ہم روزمرہ زندگی میں بھی اگر ان باتوں پہ عمل کریں تو بہت سی تلخیوں اور بدگمانیوں سے بچ سکیں گے
 

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
11:51 PM
Threads
79
Messages
2,273
Reaction score
3,396
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
961.36
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
11:51 PM
Threads
79
Messages
2,273
Reaction score
3,396
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
961.36
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners

صبیح

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
2:51 AM
Threads
187
Messages
5,158
Reaction score
6,682
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,415.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
بہت عمدہ
صرف سوشل میڈیا ہی نہیں ہم روزمرہ زندگی میں بھی اگر ان باتوں پہ عمل کریں تو بہت سی تلخیوں اور بدگمانیوں سے بچ سکیں گے
لیکن آئی ٹی درسگاہ کی تو بات ہی کچھ اور ہے
 

صبیح

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
2:51 AM
Threads
187
Messages
5,158
Reaction score
6,682
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,415.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
جی ہاں
سوشل میڈیا بنیادی طور پر اچھا بھی ہے اور برا بھی،برا اس لیے کہ ہر شخص باآسانی موبائل فون پر تھوڑے سے پیسوں پر دستیاب انٹرنیٹ پیکج سے سوشل میڈیا کو استعمال کرنا شروع کرتا ہے تو آگے چل کر وہ اپنے علم و تجربہ کی بنا پر آراء دیتا اور بحث مباحثہ بھی کرتا ہے۔
جبکہ سوشل میڈیا پر پڑھے لکھے اور کم پڑھے لکھے اور بالکل ان پڑھ لوگ بھی استعمال کرتے ہیں۔
یعنی سب مکس ہیں۔
اسی طرح اگر کوئی جرائم پیشہ بھی استعمال کررہا ہے تو ہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کرسکتے۔

الغرض عام روزمرہ کی زندگی سے سوشل میڈیا ایک بالکل الگ تھلگ چیز ہے جس سے دور رہنا زیادہ بہتر ہے۔
باقی ہر فرد اپنی مرضی کا مالک ہے تاہم جان پہچان کے لوگوں تک محدود رہنا چائیے۔
 

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
11:51 PM
Threads
111
Messages
3,277
Reaction score
4,750
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
877.54
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks