سمارٹ فون ہیکنگ سے متعلق کچھ ضروری احتیاطی تدابیر

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:59 AM
Threads
247
Messages
704
Reaction score
1,091
Points
510
Gold Coins
470.04
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
کمپیوٹر کے بنست سمارٹ فون میں ہیکنگ کی شکایت زیادہ ہیں اس لیے آج میں لایا ہوں آپ لوگوں کے لیے
ہیکنگ سے متعلق کچھ ضروری احتیاطی تدابیر
نمبر ایک

اپنے فون کو کبھی کسی ایرے غیرے کے ہاتھ نہ دیں کیوں کہ فون کو جن دو آسان طریقوں سے ہر ایرا اور غیرا ہیک کرسکتا ہے ان میں ایک طریقہ یہ ہے کوئی جاننے والا جس کی آپ کے فون تک رسائی آسان ہو وہ انتہائی آسانی کے ساتھ آپ کا فون ہیک کرسکتا ہے
نمبر دو
یوٹیوب پر ویڈیو دیکھتے وقت کسی انجان چینل پر ویڈیو دیکھنے سے گریز کریں کیوں کہ ہیکرز کسی بھی یوٹیوب ویڈیو میں خفیہ آواز کے ذریعے کمانڈز شامل کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے آپ کے فون کو ہیک کر سکتے ہیں۔ یہ آواز انسانوں کی سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے۔ یہ نمبروں کا کھیل ہے۔ چونکہ آج کل کے سمارٹ فونز میں آواز کی پہچان اور سمارٹ اسسٹنٹ فیچرز شامل کیے گئے ہیں ہیکرز انہیں فیچرز کا ناجائز فائدہ اٹھاکر آپ کا فون ہیک کر سکتے ہیں
نمبر تین
:ماہرین کے مطابق گوگل پلے سٹور پر موجودٹاپ ٹین فلیش لائٹ ایپس بھی جاسوسی کیلئے استعمال کی جا رہی ہیں لہذا ان کے استعمال سے بھی گریز کریں
نمبر چار
سوشل میڈیا ایپس جیسے کہ فیس بک ، واٹس ایپ وغیرہ پرکسی بھی لنک کو اوپن کرنے سے گریز کریں یہاں تک کہ ہر طرح کے اطمینان کے بعد اور بھیجنے والے کے واقف کار ہونے اور ان سے تصدیق کے بعد لنک اوپن کریں
نمبر پانچ
بلا ضرورت اور کسی انجان جگہ میں اپنی بلوٹوتھ ڈیوائس آن رکھنے سے گریز کریں کیوں کہ سکیورٹی کمپنی ارمس کے ماہرین نے کچھ ایسے میل ویئرز کا پتہ لگایا ہے جو بلو ٹوتھ سے منسلک آلات پر حملہ کر سکتا ہے۔
نمبر چھ
کمپیوٹر سے فون کو چارج نہ کریں بالخصوص کسی انجان شخص کے کمپیوٹر سے تو بالکل بھی نہ کریں کیوں کہ ایک معروف اینٹی وائرس کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون جب پی سی سے جڑتا ہے تو دونوں ڈیوائسز کافی ساری اہم معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
اس تبادلے میں فون کمپیوٹر کو اپنا نام، کمپنی، ڈیوائس کی قسم، سیریل نمبر، فرم ویئر کی معلومات، آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات، فائل سسٹم اور الیکٹرانک چِپ آئی ڈی جیسی اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان تفصیلات میں کمی بیشی ضرور ہو سکتی ہے لیکن فون اپنے بارے میں کمپیوٹر کو بنیادی معلومات دیتا ضرور ہے۔ بظاہر یہ معلومات بے ضرر لگتی ہیں لیکن کمپیوٹر سکیورٹی کمپنی کے مطابق فون کو ہیک کرنے کے لیے اتنی تفصیلات کافی ہوتی ہیں
نمبر سات
ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے وقت صرف آفیشل سائٹ کا استعمال کریں ۔ اورایڈ بلاک ایپ اورانٹی وائرس کا استعمال ضرور کریں
نمبر آٹھ
انجان ویب سائٹس پر جانے سے گریز کریں ۔ اور کسی بھی ویب سائٹ پر جانے کے لیےایڈریس کے شروع میں
HTTPS کے بجائے HTTP
ٹائپ کریں
نمبر نو

کسی محفوظ جگہ فون رکھنے سے پہلے ایک دفعہ اس کی سکرین پر انگلیوں کے نشانات کسی صاف کپڑے سے ضرور صاف کریں کیوں کہ کوئی بھی انگلیوں کے نشانات کی مدد سے آپ کا سکرین لاک معلوم کرکے کرکے آپ کے فون میں جانے کی رسائی حاصل کرسکتا ہے
نمبر دس
ہمیشہ کوئی بھی پاسورڈ درج کرنے سے قبل ایک مرتبہ اپنے پیچھے دیکھ لیں کہ کوئی آپ پر نظر تو نہیں رکھا ہوا نیز ۔پبلک وائی فائ کے استعمال سے گریز کریں

 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
11:59 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,983
Points
1,558
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top