فرخ احمد
ایک دیہاتی لڑکا شہر سے پڑھ کر گاؤں گیا تو چوہدری صاحب نے پوچھا کہ پتر پڑھ لکھ کر کیا فائدہ ہوا؟ لڑکا:چوہدری صاحب پڑھنے لکھنے سے لاجکس کلیئر ہو جاتی ہیں۔ چوہدری: یہ لاجکس کیا ہوتی ہیں؟ لڑکا : میں سمجھاتا ہوں آپ کو،چوہدری صاحب آپ کے گھر میں کتا ہے ؟ چوہدری: ہاں جی ہے ۔ لڑکا: پھرتو آپ کا گھر بھی بہت بڑا ہو گا جس کی حفاظت کے لئے کتا رکھا ہوا ہے چوہدری: ہاں جی کا فی بڑا گھر ہے لڑکا: اس کا مطلب کہ آپ کے گھر میں نوکر چاکر بھی کافی ہوں گے؟ چوہدری: ہاں نوکر بھی بہت ہیں۔ لڑکا: اس کا مطلب ہے کہ آ پ کے پاس مال و دولت بھی بہت ہو گی اور اگر مال و دولت ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی ماں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ان کی دعائیں آپ کے حق میں قبول بھی ہوئیں ہیں۔ چوہدری: ٹھیک ہے میں سمجھ گیا۔۔۔ کچھ دن بعد شیدے نے چوہدری صاحب کی ٹانگیں دباتے ہوئے چوہدری صاحب سے پوچھا کہ یہ جو لڑکا شہر سے پڑھ کر آیا ہے اس کا کیا فائدہ ہے تو چوہدری صاحب نے کہاپڑھنے لکھنے سے لاجکس کلیئر ہو جاتی ہیں ۔ شیدے نے پوچھا چوہدری صاحب یہ لاجکس کیا ہوتی ہیں ، چوہدری صاحب نے جواب دیا کہ میں تمہیں سمجھاتا ہوں ۔۔ تمہارے گھر میں کتا ہے ؟ شیدا:نہیں چوہدری صاحب میرے گھر میں تو کھانے کو کچھ نہیں ہوتا میں کتا کہا سے رکھوں گا۔ چوہدری: اس کا مطلب ہے تمہاری ماں کی دعائیں تمہارے حق میں قبول نہیں ہوئیں۔ ٭…٭…٭

Previous thread
Next thread