ننانوے کا قانون

ناعمہ وقار

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
12:08 PM
Threads
112
Messages
3,329
Reaction score
4,843
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.20
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
بادشاہ وقت نے اپنے وزیر خاص سے پوچھا: یہ میرے نوکر مجھ سے زیادہ کیسے خوش باش پھرتے ہیں . جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس کمی کسی چیز کی نہیں. وزیر نے کہا: بادشاہ سلامت، اپنے کسی خادم پر قانون نمبر ننانوے کا استعمال کر کے دیکھیئے

بادشاہ نے پوچھا: اچھا، یہ قانون نمبر ننانوے کیا ہوتا ہے؟ وزیر نے کہا: بادشاہ سلامت، ایک صراحی میں ننانوے درہم ڈال کر، صراحی پر لکھیئے اس میں تمہارے لیئے سو درہم ہدیہ ہے،رات کو کسی خادم کے گھر کے دروازے کے سامنے رکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر ادھر اُدھر چھپ جائیے اور تماشہ دیکھ لیجیئے

بادشاہ نے، جیسے وزیر نے سمجھایا تھا، ویسے کیا، صراحی رکھنے والے نے دروازہ کھٹکھٹایا اور چھپ کر تماشہ دیکھنا شروع کر دیا. اندر سے خادم نکلا، صراحی اٹھائی اور گھر چلا گیا. درہم گنے تو ننانوے نکلے، جبکہ صراحی پر لکھا سو درہم تھا. سوچا: یقینا ایک درہم کہیں باہر گرا پڑا ہوگا. خادم اور اس کے سارے گھر والے باہر نکلے اور درہم کی تلاش شروع کر دی. ان کی ساری رات اسی تلاش میں گزر گئی. خادم کا غصہ دیدنی تھا، کچھ رات صبر اور باقی کی رات بک بک اور جھک جھک میں گزری. خادم نے اپنے بیوی بچوں کو سست بھی کہا کیونکہ وہ درہم تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے

دوسرے دن یہ ملازم محل میں کام کرنے کیلئے گیا تو اس کا مزاج مکدر، آنکھوں سے جگراتے، کام سے جھنجھلاہٹ، شکل پر افسردگی عیاں تھی. بادشاہ سمجھ گیا کہ ننانوے کا قانون کیا ہوا کرتا ہے

لوگ ان ننانوے نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو الله تبارک و تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی ہوتی ہیں. اور ساری زندگی اس ایک نعمت کے حصول میں سر گرداں رہ کر گزار دیتے ہیں جو انہیں نہیں ملی ہوتی.اور یہ والی رہ گئی نعمت بھی الله کی کسی حکمت کی وجہ سے رُکی ہوئی ہوتی ہے جسے عطا کر دینا الله کیلئے بڑا کام نہیں ہوا کرتا. لوگ اپنی اسی ایک مفقود نعمت کیلئے سرگرداں رہ کر اپنے پاس موجود ننانوے نعمتوں کی لذتوں سے محروم مزاجوں کو مکدر کر کے جیتے ہیں. اپنی ننانوے مل چکی نعمتوں پر الله تبارک و تعالٰی کا احسان مانیئے اور ان سے مستفید ہو کر شکرگزار بندے بن کر رہیئے. الله پاک ہمیں اپنا شکر گزار بندہ بنا دے. آمین

 
Next thread

ناعمہ وقار

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
12:08 PM
Threads
112
Messages
3,329
Reaction score
4,843
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.20
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Incredible
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
12:08 PM
Threads
88
Messages
2,849
Reaction score
3,624
Points
789
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
2,031.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Promotion from VIP to ITD Star.
Promotion from Senior Member to VIP.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from Registered  to Senior Member.
عمدہ پوسٹ
جزاک اللہ خیرا
 

ناعمہ وقار

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
12:08 PM
Threads
112
Messages
3,329
Reaction score
4,843
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.20
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks