پاکستان معاشرہ

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
9:52 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی

پاکستانی معاشرے کے کئی نمایاں خدوخال اور خصوصیات ہیں۔ اس معاشرے میں 97% مسلمان بستے ہیں جبکہ ہندو، سکھ اور عیسائی اقلیتیں بھی پاکستانی شہری ہیں جن کو مکمل مذہبی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق حاصل ہیں۔

پاکستان معاشرے میں جنرل ضیاء الحق کے دور میں اسلامی قانون وضع ہوا اور نافذ بھی مثلاً زکوٰۃ و عشر کا قانون، احترامِ رمضان آرڈیننس لیکن معاشرہ اسلامی نہ بن سکا۔

اس معاشرے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ بڑے بڑے شہر مثلاً کراچی، لاہور، فیصل آباد وغیرہ آبادی سے بھر پور ہیں۔ ان میں سہولیاتِ زندگی بھی کافی ہیں مگر دیہی معاشرہ ترقی سے مفقود ہے۔ اس کی طرف حکومت کی توجہ کم ہے۔ پاکستانی معاشرہ اوسط درجہ کے شہریوں پر مشتمل ہے۔ ان کی آمدن بھی اوسط ہے اور معیار زندگی بھی اوسط ہے۔ اس معاشرے میں معاشرتی ترقی کما حقہ نہیں ہوسکی مثلاً صحت، تعلیم، دیہی ترقی اور ترقی خواتین جیسے شعبے مناسب سہولیات سے محروم ہیں۔

اس معاشرے کی ایک خصوصیت علاقائی ثقافتیں ہیں جو اس کے حسن کو دوبالا کر رہی ہیں یعنی پنجابی ثقافت، پختون ثقافت، سندھی و بلوچی ثقافت۔ یہ ثقافتیں گلہائے رنگ رنگ ہیں جن سے پاکستانی ثقافت کا گلدستہ تیار ہوا ہے۔

پاکستانی معاشرے کی بدنصیبی کہ یہاں جمہوری نظام شفاف انداز میں نہیں پنپ رہا۔ اس معاشرے کی آدھی تاریخ مارشل لاء حکومتوں تک محیط ہے۔ پاکستانی معاشرے میں کئی تحریکیں کارفرما ہیں۔ ان میں تین تحریکیں قابل الذکر ہیں۔ مثلاً حقوقِ نسواں اور آزادی نسواں کی تحریک، حقوقِ انسانی کے تحفظ کی تحریک اور فضائی آلودگی سے متعلقہ تحریک۔

اس معاشر کی ایک خصوصی اہمیت یہ بھی ہے کہ ہم حب الوطنی کی بجائے اور قوانین کا احترام کرنے کی بجائے، اپنی ذات کو قانون اور ملکی مفاد سے بالا سمجھتے ہیں۔ یہ سراسر خود غرضی بھی ہے اور عدم حب الوطنی بھی!

اس معاشرے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں اعلیٰ خاندان دولت، ثروت اور سیاست کی بناء پر عوام پر حکومت کرتے ہیں۔ معیار تقویٰ اور اعلیٰ کردار نہیں۔ خاندانی وجاہتوں کی وجہ سے تکریم کی جاتی ہے نہ کہ اعلیٰ کردار کی وجہ سے۔ یہ وہ معاشرہ ہے جو انسانی بنیادی حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ انصاف بکتا ہے، پولیس محافظ کی بجائے عوام کی حاکم ہے۔ انسانی حقوق بُری طرح پامال ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

یہ وہ معاشرہ ہے جہاں افسر شاہی ہے۔ بیوروکریسی عوام کی حاکم ہے خادم نہیں۔ حالانکہ بیوروکریسی عوام کے ٹیکسوں سے پلتی ہے اور پُرتعیش طرزِ زندگی گزارتی ہے۔ اس معاشرے کی کلچر کیا ہے؟ ہمارا معاشرہ انڈیا کے گیتوں، فلموں اور فلم کاروں پر فدا ہے۔ منشیات عام ہیں اور کلاشنکوف کلچر نے اس معاشرے میں جرائم کو جنم دیا ہے۔ جرائم عام ہیں اور لوگوں کا مال اور عزت بھی محفوظ نہیں۔
یہ معاشرہ کئی سالوں سے بجلی کے بحران کا شکار ہے۔ صنعتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں اور مزدور دن بدن بے روزگار ہورہے ہیں۔ بیروزگاری اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پاکستانی ریاست ہرگز فلاحی ریاست نہیں! تعلیم دن بدن مہنگی ہورہی ہے اور ہسپتالوں میں مفت ادویات اور طبی سہولتوں کی کمی ہے۔

اس معاشرے میں اقرباء پرستی، رشوت، جاگیردارانہ نظام، فرقہ بندی، لسانی و گروہی تعصبات عروج پر ہے اور بدعنوان سیاست نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ وہ معاشرہ ہے جہاں 70 سال گزرجانے کے باوجود اُردو کو قومی زبان کا مقام نہیں مل سکا۔ مقابلہ جات کے اعلیٰ امتحانات انگریزی زبان میں ہوتے ہیں۔ اُردو مدتِ درا ز سے اپنا حق مانگ رہی ہے!
 

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Incredible
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
1:52 PM
Threads
90
Messages
2,869
Reaction score
3,636
Points
789
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
2,033.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Promotion from VIP to ITD Star.
Promotion from Senior Member to VIP.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from Registered  to Senior Member.
بالکل درست کہہ رہے ہیں آپ
جزاک اللہ خیرا
 

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:52 PM
Threads
112
Messages
3,332
Reaction score
4,844
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
با ت تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
 

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:52 PM
Threads
112
Messages
3,332
Reaction score
4,844
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited

SABEEH

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
4:52 PM
Threads
198
Messages
5,394
Reaction score
6,856
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,437.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:52 PM
Threads
112
Messages
3,332
Reaction score
4,844
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
تو پھر آپ نے پروین شاکر کی اجازت سے یہ جملہ یہاں کوٹ کیا ہے؟
🤭
نہیں
کافی لونگ پراسیجر ہوجاتا، پہلے مجھے اس جہان فانی سے کوچ کرنا پڑتا، پھر وہاں جاکے پروین شاکر صاحبہ کو ڈھونڈنا پڑتا، پھر اجازت اگر مل بھی جاتی تو پھر میں واپس آکر کیسے یہاں پوسٹ کرتی؟؟
:think: :think:
بس اسی لیئے اجازت لینے کا خیال ترک کیا ، کہ اگر انہیں پتا چل گیا اور انہوں نے پوچھا تو معذرت کر لوں گی
:unsure:
 

SABEEH

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
4:52 PM
Threads
198
Messages
5,394
Reaction score
6,856
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,437.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
نہیں
کافی لونگ پراسیجر ہوجاتا، پہلے مجھے اس جہان فانی سے کوچ کرنا پڑتا، پھر وہاں جاکے پروین شاکر صاحبہ کو ڈھونڈنا پڑتا، پھر اجازت اگر مل بھی جاتی تو پھر میں واپس آکر کیسے یہاں پوسٹ کرتی؟؟
:think::think:
بس اسی لیئے اجازت لینے کا خیال ترک کیا ، کہ اگر انہیں پتا چل گیا اور انہوں نے پوچھا تو معذرت کر لوں گی
:unsure:
آپ یہ بھی تو فرما سکتی تھیں کہ وہ فوت ہوگئیں۔
اتنی لمبی چوڑی ہانکی پھانکی کی کیا تک ہے۔
:eek::eek::eek:
 

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
1:52 PM
Threads
112
Messages
3,332
Reaction score
4,844
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
آپ یہ بھی تو فرما سکتی تھیں کہ وہ فوت ہوگئیں۔
اتنی لمبی چوڑی ہانکی پھانکی کی کیا تک ہے۔
:eek::eek::eek:
تو کیا یہ بات آپ کو نہیں معلوم؟؟
:maro:
آپ کیا سمجھ رہے تھے کہ وہ میرے برابر والے گھر میں رہتی ہیں؟
:maro2:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks