معجزات مصطفیٰﷺ

ناعمہ وقار

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
4:13 PM
Threads
112
Messages
3,347
Reaction score
4,881
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.20
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
ان کا نام حبیب بن مالک تھا اور وہ یمن کے بہت بڑے سردار تھے۔ ابوجہل نے ان کو پیغام بھیجا کہ حبیب! محمدؐ نے فلاں تاریخ کو چاند کے دو ٹکڑے کرنے ہیں، تم یہاں آجاؤ، چاند کو دیکھنا، وہ دو ٹوٹے ہوتا ہے یا نہیں۔
چنانچہ حبیب بن مالک نے رخت سفر باندھا اور کوہ ابو قیس پر پہنچ گئے، جہاں کفار نے رسول اقدسؐ سے مطالبہ کر دیا تھا کہ آسمانی معجزہ یہاں دکھاؤ یا چاند کو دو ٹکڑے کرو۔
رسول اقدسؐ مقررہ وقت پر وہاں تشریف لائے اور انگلی مبارک کے اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کر دیا اور واپس تشریف لے گئے۔ خصائص الکبریٰ میں لکھا ہے کہ قریباً ڈیڑھ گھنٹے تک چاند دو ٹکڑے رہا۔
حبیب بن مالک یہ دیکھ کر حضور اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے یہ سب ٹھیک ہے، لیکن بتائیں میرے دل کو کیا دکھ ہے؟
آپ نے فرمایا: تیری ایک ہی بیٹی ہے، جس کا نام سطیحہ ہے، وہ اندھی، لولی، لنگڑی، بہری اور گونگی ہے۔ تجھے اس کا دکھ ہی اندر سے کھائے جا رہا ہے۔ جاؤ حق تعالیٰ نے اس کو شفا دے دی ہے۔
حبیب یہ سنتے ہی دوڑ کر یمن روانہ ہوئے۔ جب وہ اپنے گھر آئے تو ان کی بیٹی سطیحہ نے کلمہ پڑھتے دروازہ کھولا۔ حبیب نے پوچھا کہ سطیحہ تجھے یہ کلمہ کس نے سکھایا تو اس نے حضور اکرمؐ کا سارا حلیہ بتایا اور بولی: اے ابا وہ آئے، مجھے زیارت بخشی، دعا فرمائی اور مجھے کلمہ طیبہ بھی پڑھا گئے۔
حبیب واپس مکہ مکرمہ گئے اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔ نہ صرف مسلمان ہوئے بلکہ اسلام کی خدمت میں بھی پیش پیش رہے۔
(بحوالہ خصائص الکبریٰ، شرح قصیدہ بردہ خرپوتی، بحوالہ معجزات مصطفیٰؐ)
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
12:13 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,983
Points
1,558
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top