حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.43
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا
2806
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے مضبوط دل اور حوصلہ مند انسان تھے ۔ مشکل سے مشکل وقت اور کڑے سے کڑے حالات میں بھی آپ صبر و ضبط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو صبروتحمل ، شجاعت اور مردانگی کا سبق دیا لیکن ان کی زندگی میں بھی چند مواقع ایسے آئے جب ان کی مبارک آنکھیں بے اختیار اشک بار ہوگئیں۔ان میں سے ایک موقع وہ تھا جب غزوہ احد میں حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد آپ ان کے گھر تشریف لے گئے ان کے بچوں کو پیار کیا اور ان کی شہادت کی خبر ان کی رفیقہ حیات کو دی ۔ اس موقع پر آپ کی آنکھیں بھیگ گئیں۔
ایک موقع وہ تھا جب آپ کے ڈیڑھ سالہ فرزند حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ انتقال کر گئے۔ اس وقت بھی ہزار ضبط کے باوجود آپ کی آنکھیں پُر نم ہوگئیں۔

اور ایک موقع وہ تھا جب غزوہ بد رسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ ابوا کے لئے گئے۔ غزوہ سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی والدہ محترمہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کی قبر مبارک پر حاضر ہوئے جو اسی نواح میں تھی۔ وہاں آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔یہ دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے تعجب سے پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ کی آنکھوں میں آنسو ! مطلب یہ تھا کہ آپ تو فرمایا کرتے ہیں کہ مرتے والوں پر رونا نہیں چاہیے لیکن اب آپ جیسے جری اور مضبوط انسان کی آنکھیں بھی نمناک ہیں۔
اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کچھ فرمایا اس کا مفہوم یہ ہے کہ ایک بیٹے کی طرف سے اپنی والدہ محترمہ کی جناب میں نذرانہ عقیدت و احترام ہے۔ان آنسووٴ ں کو کم حوصلگی یا تھڑ دلی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ توبے اختیار آنسو ہیں جو اس ”حرم محترم“ میں حاضری کا خراجِ عقیدت ہے ۔ یہ ماں کے ان قدموں میں، جن کے نیچے جنت ہوتی ہے، گلہائے عقیدت کے طور پر آنسووٴں کا گلدستہ ہے۔
سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے بطن اقدس سے جنم لیا اور ان کی آغوش میں پروان چڑھے۔ اس لحاظ سے بی بی آمنہ رضی اللہ عنہا تمام عالم کی خواتین میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں کہ خاتم الانبیاء کو جنم دینے اور پالنے کا شرف آپ کے حصے میں آیا۔
بی بی آمنہ رضی اللہ عنہا کا تعلق عرب کے معزز ترین قبیلہ بنوقریش سے تھا۔ آپ کے والدوہب بن عبد مناف بن کلاب تھے اور والدہ برة بنت عبدالعزیٰ بن کلاب تھیں۔آپ نہایت پرہیزگار اور پاکباز خاتون تھیں۔ آپ کا نکاح حضرت عبدالمطلب کے پیارے بیٹے حضرت عبداللہ سے ہوا۔ نکاح کے کچھ عرصہ بعد حضرت عبداللہ تجارت کے لئے شام کو روانہ ہوئے۔ وہاں پہنچ کر آپ بیمار ہو گئے اور بیماری کی حالت میں واپس آرہے تھے کہ یثرب سے گزرتے ہوئے والد کی ننھیال میں ٹھہر گئے او وہیں وفات پائی۔ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا سے شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد اس عالم میں بیوگی کا صدمہ اٹھایا کہ امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے بطن مطہر میں پرورش پار ہے تھے۔
20 اپریل571 ء بروز پیر صبح کے وقت اللہ تعالیٰ نے حضرت آمنہ کو وہ بیٹا عطا کیا جسے آگے چل کر تمام عالم کی فلاح کی ذمہ داری اٹھانا تھی۔ حضرت عبدالمطلب نے پوتے کی خوشی میں قربانی کے لئے اونٹ ذبح کئے اور سارے عرب میں غریبوں کو کھانا کھلایا۔ اس موقع پر تمام قبائل کے بڑے بڑے سرداروں نے بچے کود یکھا اور حضرت عبدالمطلب کو مبارکباد دی۔اس موقع پر آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب نے بچے کا نام( محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یعنی بہت تعریف کیا گیا رکھا۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے وقت عرب میں یہ رواج تھا کہ پیدائش کے بعد شرفاء اپنے دودھ پیتے بچے کو اچھی تربیت اور پرورش کے لئے صحرا یا دیہات میں دایہ کے حوالے کر دیتے تھے تاکہ بچے باہر کی کھلی اور صحت بخش ہوا میں پرورش پاسکیں۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارکہ چھ ماہ ہوئی تو آپ کو بھی قبیلہ بنی سعد کی ایک خاتون حضرت مائی حلیمہ سعدیہ کے سپرد کر دیا گیا۔
کچھ عرصہ بعد حضرت مائی حلیمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو واپس مکہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے پاس لائیں مگر شہر میں وبا پھیلی ہوئی تھی اس لئے حضرت آمنہ رضی اللہ عنہانے اپنے نورِ نظر اور لخت جگر کو دوبارہ حضرت مائی حلیمہ کے سپرد کر کے واپس بھیج دیا۔
جب مائی حلیمہ دوبارہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو واپس لائیں تو ان کی عمر مبارک تقریباََ چھ سال تھی۔ آپ بڑے توانا او تندرست تھے گویا جس مقصد کے لئے حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا نے اکلوتے فرزند کی جدائی کا صدمہ سہا تھا وہ پورا ہو چکا تھا۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی والدہ کے ہمراہ رہنے لگے۔ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کو اپنے پیارے بیٹے کا بڑا خیال تھا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتیں۔ حضرت عبداللہ کے انتقال کے بعد حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا ہر سال ان کی قبر کی زیارت کو مدینہ تشریف لے جاتیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر اس وقت چھ برس کی تھی جب آپ کی والدہ آپ کو ساتھ لے کر یثرب (مدینہ) گئیں۔ مدینہ میں ایک ماہ کے قیام کے بعد جب واپس تشریف لا رہی تھیں تو مدینہ اورمکہ کے درمیان ابوا کے مقام پر وفات پائی اور وہیں دفن ہوئیں۔

اللہ تعالی آپ کے درجات بلند فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین

اللهم صل على محمد وعلى آله وصحبه وسلم












 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
2:53 PM
Threads
840
Messages
12,048
Reaction score
14,088
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,344.54
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
عمدہ مضمون ہے، اشتراک کرنے کا شکریہ
قطع نظر اُس تصویر کے جو کہ آپ نے قبر کے حوالے سے پوسٹ کی ہے

عرب میں قبروں پر سبز یا کسی بھی قسم کی چادر ڈالنے کا رواج نہیں ہے اس لئے ، یہ ماننا مشکل ہے کہ جو تصویر آپ نے پوسٹ کی ہے وہ حضرت بی بی آمنہ سلام اللہ علیہا کی قبر مبارک کی ہے

دوسری جانب اگر انٹرنیٹ پر سرچ کریں تو کم از کم چار سے پانچ الگ الگ قسم کی تصویریں حضرت بی بی صاحبہ کی قبر سے منسوب ہیں مگر اس ایک کے علاوہ کسی پر بھی کوئی چادر وغیرہ نہیں ہے

شکریہ
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.43
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
آج صبح پاکستان ٹی وی اسی حوالے سے پروگرام تھا ۔جس میں ایسی ہی ایمیج دکھائی گئی ہے۔اب میں اس حوالے سے اپنے طور پر اس بارے میں اتنے یقین سے نہی جانتا۔اگر آپ اس پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں۔تو سہی ہوگا۔دوسرا بات کو طول دینا بحث کے زمرے میں آ جاتا ہے جس سے فورم کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔تو آپنے جو اپنے طور پر ایکشن لیئنا ہے لیجئے۔شکریہ
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.43
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.43
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
مولانا طارق جمیل سرچ۔جس سے کوئی چادر نطر نہی ارہی ہے۔جس سے آپ کی بات معتبر لگتی ہے
HAZRAT AMINA مزار انور حضرت آمنہ رضی اللہ تحالی عنہ
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:53 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.43
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
یہ ایک اور مختلف ویڈیئو ہے اس سے کچھ قبر کی صورتِ حال بالکل مختلف ہے۔اب اللہ جانے لوگوں کو انفرمیشن غلط ملتی ہیں جس سے ہر کوئی اپنی کولیکشن کو اشتراک کر دیتے ہیں۔
حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا کا مزار شریف
No views
•Oct 27, 2019
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
2:53 PM
Threads
840
Messages
12,048
Reaction score
14,088
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,344.54
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
آج صبح پاکستان ٹی وی اسی حوالے سے پروگرام تھا ۔جس میں ایسی ہی ایمیج دکھائی گئی ہے۔اب میں اس حوالے سے اپنے طور پر اس بارے میں اتنے یقین سے نہی جانتا۔اگر آپ اس پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں۔تو سہی ہوگا۔دوسرا بات کو طول دینا بحث کے زمرے میں آ جاتا ہے جس سے فورم کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔تو آپنے جو اپنے طور پر ایکشن لیئنا ہے لیجئے۔شکریہ
یہ کوئی بات لمبی کرنی ہے نہ ایکشن لینا ہے بس وضاحت ساتھ پوسٹ کردی ہے تاکہ دیکھنے والا دونوں باتیں دیکھ لے ۔
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks