ادب میں اللہ تعالی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے صیغوں کا استعمال

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:56 AM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
964
Points
460
Gold Coins
425.11
اردو سمیت تمام زبانوں کے مسلم ادیبوں کا اس پر اتفاق ہے کہ اللہ تعالی کی ذات کے لیے قرآن و حدیث میں مستعمل جمع کے صیغوں - بشکل فعل اور اسم (ظاہر یا ضمیر)-کو چھوڑ کر باقی صرف واحد کا صیغہ بشکل فعل اور اسم مطلق یا اسم ضمیر استعمال ہوگی کیوں کہ یہ چیز اللہ تعالی کی وحدانیت کے شایان شان بھی ہے اور اس کی وحدانیت اس کا تقاضا بھی کرتی ہے۔
مثلا
صیغہ بشکل فعل کی مثال
درست جملے
ہماری مدد صرف اللہ تعالی کرتا ہے ، اللہ تعالی ہمیں بچائے ، اللہ تعالی ہماری دعا قبول کرے ۔

کرتا ہے، بچائے ، کرے
غلط جملہ
ہماری مدد صرف اللہ تعالی کرتے ہیں ، اللہ تعالی ہمیں بچائیں ، اللہ تعالی ہماری دعا قبول کریں ۔
کرتے ہیں ، بچائیں ، کریں
بشکل اسم مطلق کی مثال
درست جملہ
اللہ تعالی قوت والا ہے ،اللہ تعالی عبادت کے لائق ہے ،اللہ تعالی سب سے بڑا ہے

والاہے،لائق ہے،بڑا ہے
غلط جملہ
اللہ تعالی قوت والے ہیں ۔اللہ تعالی عبادت کے لائق ہیں،اللہ تعالی سب سے بڑے ہیں
بشکل اسم ضمیر کی مثال
درست جملے
وہ (واحد)(اللہ تعالی) ہمارا مددگار ہے،اس (اللہ تعالی ) نے ہماری مدد کی،اے اللہ تو (اللہ تعالی) ہماری مدد کر ،اسے (اللہ تعالی ) ہماری ہر بات کی خبرہے

وہ (واحد)، اس ،اسے ، تو
غلط جملے
وہ (جمع)(اللہ تعالی) ہمارے مددگارہیں، انھوں (اللہ) نے ہماری مدد کی ،آپ / تم (اللہ) ہماری مدد کریں،انھیں (اللہ تعالی ) ہماری ہر بات کی خبرہے ۔
وہ (جمع) ، انھوں ، آپ /تم،انھیں
جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے لیے قرآن و حدیث میں مستعمل واحد کے صیغوں -بشکل فعل اور اسم (ظاہر یا ضمائر)-کو چھوڑ کر بوجہ تعظیم باقی جمع کے صیغے استعمال ہوں گے ۔اس پر ایک اعتراض وارد ہوتا ہے کہ تعظیماََ جمع کے صیغے اللہ تعالی کی ذات کے لیے کیوں نہیں استعمال کیے جاتے ہیں ؟
اس کا ایک جواب یہ ہے کہ اللہ تعالی کے ماننے والوں نے کبھی بھی تعظیم کے درجے میں کوتاہی نہیں کی ہے؛ اگر کی ہے تو اللہ تعالی کی ذات کے ساتھ اس کے غیر کو شریک ٹھہرانے کی کوتاہی کی ہےاوراللہ تعالی کے علاوہ کروڑوں خداؤں کا تصور گھڑا ہے ۔انسانوں کے مشرکانہ مزاج کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے توحید کو قرآن پاک کا موضوع بنایا ہے ؛ اپنے اس کلام یعنی قرآن مجید میں شرک کو سب سے بڑا جرم بتایا ہے ؛جس سے یہی بات مفہوم ہوتی ہے کہ ہر موقع پر اللہ تعالی کی ذات میں توحید کے حوالے سے انتہائی درجے کی احتیاط برتی جائے اور یہ چیز واحد کے صیغوں سے جمع کے صیغوں کے مقابلے میں احسن درجے کی حاصل ہوتی ہے لہذا اللہ تعالی کے لیے واحد کے صیغے استعمال کیے جائیں۔
اس میں طویل بحث ہےمگر مضمون اس کا متحمل نہیں ہوسکے گا لہذا اسے قلت وقت کی وجہ سے ترک کررہاہوں ۔
مثلا
صیغہ بشکل فعل کی مثال
درست جملے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم آئے ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن ہماری شفاعت کریں گے ۔

آئے ہیں ، فرماتے ہیں ، کریں گے ۔
غلط جملے
۔۔۔۔آیا ہے ،۔۔۔۔۔۔ فرماتا ہے ،۔۔۔۔۔ شفاعت کرے گا
آیا ہے، فرماتا ہے ، کرے گا
بشکل اسم مطلق کی مثال
درست جملے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت ہیں ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم بڑے سخی تھے۔

محسن انسانیت ہیں ،بڑےسخی تھے
غلط جملے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت ہے ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم بڑا سخی تھا
محسن انسانیت ہے ،بڑا سخی تھا
بشکل اسم ضمیر کی مثال
درست جملے
وہ (جمع) ( حضور صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ تعالی کے آخری رسول ہیں ، ان (حضور صلی اللہ علیہ وسلم )کی حدیث ہے ۔انھیں (حضور صلی اللہ علیہ وسلم) کو اس بارے میں وحی کردی گئی تھی، انھوں (حضور صلی اللہ علیہ وسلم )نے اس کی کفالت کا ذمہ لیا ۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے ارشاد فرمایا تھا ،

وہ (جمع)،انھوں،ان،انھیں،انھوں،آپ
غلط جملے
وہ (واحد) ( حضور صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ تعالی کا آخری رسول ہے ،اس(حضور صلی اللہ علیہ وسلم ) کی حدیث ہے، اسے(حضور صلی اللہ علیہ وسلم )کو اس بارے میں وحی کردی گئی تھی ،
یا رسول اللہ تو/تم نے ارشاد فرمایا تھا
وہ (واحد) ، اس،اسے،تو/تم
تتمہ
تعظیم کا یہ قاعدہ ہر بڑے انسان کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے خواہ مذکر ہوں یا مؤنث
جیسا کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ان کی بیٹی تھیں۔ انھوں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے مشورے سے خلافت سنبھالی تھی ۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے آخری وقت میں خلافت کے عوض ملنے والی خدمت کو اپنے مال سے واپس جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔​
 

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
11:56 AM
Threads
78
Messages
2,166
Reaction score
3,298
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
898.84
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
ماشاء اللہ بہت معلوماتی اشتراک
جزاک اللہ خیرا
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks