سات غلطیاں

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
1:47 PM
Threads
80
Messages
2,421
Reaction score
3,487
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
975.39
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
سات غلطیاں
ہر انسان غلطیاں کرتا ہے اور اسی طرح ہی آگے بڑھنے کا راستہ بھی ملتا ہے، تاہم جب بھی ہمارے کسی فیصلے کو لوگ غلط قرار دیتے ہیں تو ہم معذرت خواہانہ رویے کے ساتھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ مگر ایک حقیقت یہ ہے کہ ہمارے کچھ اقدامات ایسے ہوتے ہیں جن پر ہمیں پچھتانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، یہاں ہم آپ کو ڈان نیوز کے توسط سے ایسے ہی 7 اقدامات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کسی بھی معذرت خواہانہ رویے کا باعث نہیں بلکہ دراصل ستائش کے حقدار ہوتے ہیں۔
جلد سونے کی عادت
اگر آپ اور آپ کے دیگر دوست شام کو کسی پروگرام کے لیے رات دیر تک جاگنا چاہتے ہیں مگر آپ تھکاوٹ محسوس کررہے ہیں اور جلدی سونے کے لیے لیٹ جاتے ہیں تو اس میں کچھ غلط بھی نہیں کیونکہ نیند ہر ایک کی صحت اور خوشی کے لیے لازمی ہوتی ہے اور سائنس کا ماننا ہے کہ کم نیند ہمارے اندر تناﺅ اور دیگر سنگین طبی مسائل کا سبب بنتی ہے، لہٰذا بستر پر جلد چلے جانا آپ کے جاگنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور اس پر معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔
انکار کرنا
کیا آپ بہت زیادہ کام کر رہے ہیں؟ تو جان لیں کہ کئی بار مختلف چیزوں کے لیے انکار کردینا ہاں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے، درحقیقت اگر آپ اپنی شخصیت کو بوجھ تلے دبانے سے بچانا چاہتے ہیں تو انکار کرنے کی جرات پیدا کرنا ہی پڑتی ہے اور یہ کوئی غلط بات بھی نہیں کیونکہ یہ آپ کے اپنے ہی حق میں بہتر ہوتی ہے اور اس پر دیگر افراد کی تنقید کو نظرانداز کردیا جانا چاہیئے۔
تعطیلات
ایک افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگ اپنے دفاتر سے ملنے والی تعطیلات لینے سے ہی خوفزدہ رہتے ہیں حالانکہ یہ ان کا حق ہوتا ہے، 8 گھنٹے کے معمول سے کچھ عرصے کا وقفہ کسی پچھتاوے کے بجائے شخصیت کو بہتر بناتا ہے اور آپ کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
خراب دوستی سے جان چھڑانا
دوستوں سے علیحدگی بہت مشکل ہوتی ہے بلکہ کئی معاملات میں تو یہ کسی رومانوی تعلق توڑنے سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے، مگر کئی بار یہ علیحدگی آپ کی صحت کے لیے بہتر ثابت ہوتی ہے، کیونکہ کسی دوست کے ساتھ کشیدگی سے آپ کے اندر تناﺅ بڑھتا ہے اور آپ کے لیے مختلف مسائل کا سبب بن سکتا ہے، اگر ایسے تعلق کو ختم کیا جاتا ہے تو اس پر معذرت خواہانہ سوچ کسی بھی طرح درست نہیں۔
فوری طور پر ای میل کا جواب نہ دینا
ای میل پر فوری جواب دینے کا دباﺅ موجودہ عہد کی جدید ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ بڑھ چکا ہے تاہم اس سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کرنے میں کوئی برائی بھی نہیں، درحقیقت بیشتر کامیاب کاروباری افراد تو صبح کے وقت ای میلز چیک ہی نہیں کرتے، خاص طور پر گھر میں بھی آفیشل ای میلز پڑھنا کسی بھی طرح اچھا یا فائدہ مند نہیں ہوتا۔
تنہا وقت گزارنا
ہوسکتا ہے کہ ہم میں سے بیشتر لوگ اس خیال سے اتفاق نہ کریں کہ اپنے خیالات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزاریں مگر سائنس کا ماننا ہے کہ ہمیں اس پر غور کرنا چاہیے، خاص طور پر اُس وقت جب ہم اپنے لیے کچھ وقت چاہتے ہوں، تنہا رہنے کے متعدد فوائد ہوتے ہیں، یہ آپ کو ریچارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس سے آپ خود پر کنٹرول کرنا سیکھ سکتے ہیں۔
خود کو ترجیح دینا
زندگی میں خوشی بہت اہمیت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنی ضروریات کو ترجیح دینی چایئے، جس پر معذرت کی بھی ضرورت نہیں، درحقیقت یہ سوچ صحت مندانہ ہوتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ ذہنی، جذباتی، جسمانی اور روحانی طور پر اپنے موجودہ خلاء کو بھر رہے ہیں اور یہ قطعی خودغرضی میں شمار نہیں ہوتا۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:47 PM
Threads
882
Messages
13,328
Reaction score
14,836
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,479.74
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks