لائق شاہ سے ملاقات

Doctor

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
844
Messages
12,160
Reaction score
14,156
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,356.05
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام!

کچھ دن قبل عرض کیا تھا کہ فورم اراکین سے ملاقات کے حواے سے ایک سفرنامہ میرے پاس بھی موجود ہے تو آج وہی احوالِ ملاقات پیش کر رہا ہوں۔

کچھ عرصہ قبل جب میں فیصل آباد میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا تو ایک سفر فیصل آباد سے پنڈی کا بذریعہ روڈ ہوا، ویسے تو اس قسم کے کچھ دورے اور بھی ہوئے تھے لیکن یہ اسلئے بیان کے قابل ہے کہ اس دوران میری ملاقات لالہ لائق شاہ سے ہوئی تھی۔

یہ ایک حیران کن سا سفر تھا وہ اسطرح کہ صبح دن کے آغاز پر فیصل آباد سے روانہ ہوئے تھے اور رات گئے پنڈی ، اسلام آباد ، نوشہرہ سے ہوتے واپس فیصل آباد پہنچ گئے تھے۔

عام طور پر سفر کے داروان فورم کے ساتھیوں سے ایس ایم ایس پر رابطہ بحال رہتا ہے کسی بھی اہم علاقے سے گذرتے ہوئے دوستوں کو آگاہ کرتا رہتا ہوں اور کبھی کبھار مقامی دوستوں کی پُرخلوص دعوت ملتی ہے جو کہ اکثر قبول نہیں کرپاتا۔

اس سفر پر میرے ہمرا کیمرہ نہیں تھا ورنہ دورانِ سفر کی بہترین تصاویر بھی آپ لوگوں کو دکھاتا۔

بحر کیف، صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ فیصل آباد سے روانگی ہوئی اور تقریباً ایک بجے سے کچھ قبل اسلام آباد پہنچ چکے تھے، دورانِ سفر کی قابلِ ذکر بات کھیوڑہ سالٹ رینج کلر کہار کا سفر ہوا کرتا ہے اور شاید وہ بھی بذریعہ کار سفر کرنے والوں کے لئے ،کہ بڑی بسوں میں سفر کرنے والوں کو شاید وہ احساس کھیوڑہ سالٹ رینج سے گذرتے ہوئے نہیں ہوتا ہوگا جو چھوٹی ٹرانسپورٹ جیسا کہ کار وغیرہ میں یہاں سے گذرتے وقت ہوتا ہے، لیکن الحمد اللہ پہلی بار ہی اس علاقے سے گذرتے ہوئے صرف سڑک کے اطراف لکھی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خیر و عافیت سے منزل مقصود پر پہنچا۔

دورانِ سفر مُرغِ بسمل (اُسامہ پاجی) اور ایک دو اور دوستوں سے ایس ایم ایس رابطہ ہوا اور ملنے ملانے کی باتیں بھی ہوئیں مگر میں فیملی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کوئی واضح پروگرام نہیں بنا پایا۔

اسلام آباد سے ایک ایس ایم ایس لائق شاہ کو بھی کردیا تھا اور جب فیصل آباد واپسی کا پروگرام فائنل کر رہے تھے عین اُسی وقت لائق شاہ کا پیغام آگیا کہ ہم سے ملتے جائیں، چند لمحے سوچا اور پھر پروگرام ڈن کردیا اور وقت مقررہ سے دو گھنٹے پہلے ہی بجائے فیصل آباد کے پشاور کی جانب سفر کا آغازکردیا اور ساتھ ساتھ لائق شاہ سے رابطہ رکھتے ہوئے اُن مقامات کی نشاندہی حاصل کرلی جہاں سے ہمیں موٹروے کا سفر ختم کرکے لالہ کے گھر کی جانب جانا تھا، اور کچھ تو نہ اُس وقت سمجھ آیا اور نہ اب یاد ہے لیکن لالہ نے بتایا تھا کہ "رشہ کئی" انٹرچینج سے موٹروے چھوڑ کر نوشہرہ کی جانب آنا ہے، چناچہ راستے بھر آنے والے ہر ہر نوٹس بورڈ کو بغور "تاڑتا" ہواآگے بڑھتا رہا۔

اس دوران کئی علاقے آئے اور گذر گئے ، لیکن نہ آیا تو" رشہ کئی" نہ آیا، اس پر مجھے کچھ کچھ تشویش بھی ہونا شروع ہوچکی تھی اور میرا اندازہ تھا کہ اگر اگلے گھنٹےآدھے گھنٹے تک "رشہ کئی" نہ ملا تو ہم یقیناً پشاور پہنچ جائیں گے۔

اسی دوران کچھ دور ایک انٹرچینج آرہا تھا، میں نے اہلیہ سے کہا کہ اگر یہ بھی رشہ کئی نہ ہوا تو میں مذید آگے نہیں جاؤں گا کیونکہ ہم لوگ اتنا آگے جاچکے تھے کہ مجھے یقین ہوچلا تھا کہ پشاور پہنچ جائیں گے اور راستے میں سی این جی کا بھی رولا تھا کہ اسلام آباد سے پشاور تک راستے میں کوئی سی این جی اسٹیشن نہ تھا (اُن دنوں آج کل والے حالات نہ تھے کہ سی این جی اسٹیشن ہوں بھی تو گیس نہ ملے) لیکن یہ کوئی بڑی پریشانی نہ تھی پیٹرول سے بھی کام چل سکتا تھا۔

تو میں بتارہا تھا کہ کچھ دور مجھے ایک اور انٹر چینج کے آثار نظر آرہے تھے مگر حیرانی کی بات یہ تھی کہ کسی قسم کا کوئی بورڈ دکھائی نہ دیا اور میں مذکورہ انٹر چینج سے کچھ آگے چلا گیا، لیکن پھر میں رک گیا، میرا دل کہ رہا تھا کہ یہی "رشہ کئی" ہے، یہاں مسئلہ کھڑا ہوگیا کہ واپس کیسے جاؤں؟ یو ٹرن کتنی دور ہوگا؟ چند لمحے سوچنے کے بعد میں نے اللہ کا نام لے کر گاڑی ریورس گیئر میں چلادی اور ہم آہستہ آہستہ امکانی طور پر "رشہ کئی" کی جانب واپس بڑھنے لگے۔

ابھی آدھا ہی راستہ طے کیا تھا کہ ہمیں اپنے روڈ پر موٹروے پولیس کی پیٹرول وین دکھائی دی ۔ ۔! ! ۔ ۔ ! !، لو جی کر لو گل، چالان پکا۔ ۔ ۔ ۔ ۔میں نے دل ہی دل میں سوچا۔ ۔ ۔ ۔ پھر خیال آیا کہ ہوسکتا ہے فیملی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے وہ لوگ مجھے نظر انداز کردیں ۔ ۔ ۔ ۔یہ سب کچھ ایک دو لمحوں میں سوچ کر اُلٹے "ٹائروں" واپسی کا سفر دوبارہ شروع کردیا اور خیر و عافیت سے انٹر چینج پہنچے اور معلوم کرنے پر "یہ جان کر جان میں جان آئی" کہ ہم واقعی "رشہ کئی" پہنچ چکے تھے۔

اللہ کا شکر اداء کیا اور باہر آکر سب سے پہلے کار میں سی این جی فُل کروائی، پھر لالہ کو کال کی تو لالہ نے کہا آپ لوگ انٹرچینج پر رکیں میں آتا ہوں آپ کو لینے، میں نے کہا کہ آپ ہمیں لوکیشن بتادو میں پہنچ جاؤں گا لالہ نے ہمیں نوشہرہ کینٹ کے مرکزی دروازے کا راستہ سمجھا دیا اور ہم کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچ گئے، گیٹ پر ہمیں لینے لالہ کا چھوٹا بھائی آیا تھا اُسکے ہمراہ لالہ کی رہائش گا پہنچ گئے -

بہت گرمجوشی سے لالہ سے ملاقات ہوئی خواتین کا آپس میں تعارف ہوگیا ، اُن دنوں بھی فورم کے معاملات چل رہے تھے تو اُنہی پر تبادلۂ خیال زیادہ ہوا، فوری طور پر کھانے کا اہتمام کیا گیا، گاڑی کا فیول فُل کرنے کے بعد اپنا فیول بھی فُل کرلیا اور ساتھ ساتھ باتوں کا سلسلہ دونوں جانب سے جاری رہا، کم وقت میں زیادہ باتیں کرکے ہم نے "کچھ وقت ساتھ بِتایا" اور چائے سے فارغ ہوتے ہی میں نے واپسی کا اعلان کردیا۔

لالہ کا خیال تھا کہ ہم لوگ رات کا کھانا کھا کر جائیں لیکن میں یہ سوچ رہا تھا کہ کچھ ہی دیر میں مغرب کا وقت ہوجائے گا اور رات کو سفر کچھ بہت زیادہ خوشگوار نہیں ہوا کرتا چاہے موٹروے پر ہی ہو۔

آخر کار مغرب سے تقریباً آدھا پون گھنٹہ قبل ہم لالہ کی رہائش سے واپس فیصل آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ اسلام آباد سے رشہ کئی تک اور واپسی میں بھی راستے میں سڑک کے دونوں جانب کے مناظر بہت خوب صورت تھے راستہ میدانی تھا اس لئےعلاقے کی خوبصورتی اور بھی "خوبصورت" لگ رہی تھی۔

واپسی کا سفر بہت تیزی سے طے ہوا اور جب ہم نے اسلام آباد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیصل آباد کا راستہ ناپنا شروع کیا تو اندھیرا پھیل چکا تھا۔ واپسی کے سفر میں بھی سب سے دلچسپ مقام کھیوڑہ سالٹ رینج کلر کہار کا تھا اور اس بار نشیب کی جانب جانے کی وجہ سے زیادہ تر بریکوں پر پاؤں جمے رہے۔

رات گئے فیصل آباد واپس پہنچ گئے اور سارا سلسلہ خیر و عافیت سے مکمل ہونے پر اللہ پاک کا شکر اداء کیا۔ اور اگلے دن سے دوبارہ ملازمت کے مصروف سلسلے بحال ہوگئے ۔ گویا کہ :؎

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
عمر یونہی تمام ہوتی ہے

امید ہے آپ لوگوں کو یہ عجیب و غریب سفر نامہ پسند آیا ہوگا ، کافی عرصے سے سفر کا سلسلہ رُکا ہوا ہے انشا اللہ جونہی کوئی نیا سفر ہوا ، تفصیلات آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کروں گا
 
ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
111
Messages
3,145
Reaction score
4,598
Points
943
Location
اسلام آباد - پاکستان
Gold Coins
857.29
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
وعلیکم السلام
کچھ سفر واقعی یادگار ہوتے ہیں اور یہ بھی یقینا آپکے لیئے ایسا ہی ایک خوشگوار سفر ہوگا
بہت ہی اچھا لگا
اگر تصاویر بھی ہوتیں تو اس سفرنامے کو پانچواں چاند بھی لگ جاتا
:)
 
LAIQUE SHAH

Well-reputed member
Charismatic
ITD Founder
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
4
Messages
180
Reaction score
322
Points
116
Gold Coins
1.05
واہ جی واہ پرانی یادیں تازہ ہوگئی ۔۔۔۔۔جب سے آپ نے ہسٹری والا تھریڈ بنایا ہے جب سے میں اسلام آباد آئی ٹی درسگاہ انیورسری پاریٹی کی تصاویر تلاش کررہا ہوں لیکن مل ہی نہیں رہی ہے ۔۔۔۔
 
Abu Dujana

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
81
Messages
963
Reaction score
1,360
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
514.47
ماشاءاللہ۔ درسگاہ کی دیگر فیوض وبرکات کے ساتھ ایک برکت یہ بھی ہے کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر آپ کو مخلص اور بے لوث دوست ملیں گے اور پھر اگر ان دوستوں پر سے گزر ہو تو ایسے سفرنامے وجود میں آئیں گے اور سفر ناموں سے لطف اندوز ہونے والے ہم جیسے بھی نظر آئیں گے
شکریہ اتنا زبردست سفر نامہ شئیر کرنے کا۔
اتنے عام فہم اور زبردست انداز سے پیش کیا ہے کہ جیسے ہم سفر نامہ پڑھ نہیں بلکہ ویڈیوفارم میں دیکھ رہے ہوں۔
:)
 
Joined
May 9, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
4
Messages
63
Reaction score
58
Points
18
Location
Mianwali
Gold Coins
2.51
وعلیکم السلام
بہت عمدہ تھریڈ بنایا
بےشک اکثر سفر، ملاقاتیں یاد گار بن جاتی ہیں
 
PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
3:19 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.65
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

Doctor

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
844
Messages
12,160
Reaction score
14,156
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,356.05
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
واہ جی واہ پرانی یادیں تازہ ہوگئی ۔۔۔۔۔جب سے آپ نے ہسٹری والا تھریڈ بنایا ہے جب سے میں اسلام آباد آئی ٹی درسگاہ انیورسری پاریٹی کی تصاویر تلاش کررہا ہوں لیکن مل ہی نہیں رہی ہے ۔۔۔۔
میرے پاس ہیں سوچا تھا کہ آپ سے پوچھ کر شیئر کروں

یا نویں اینیورسری کی تازی تصاویر کھینچ لیں؟
 
PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
3:19 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.65
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Joined
May 6, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
15
Messages
251
Reaction score
292
Points
123
Location
Lahore
Gold Coins
45.59
ماشا ءاللہ بہت عمدہ انداز میں لکھا جیسے لائیو سین چل رہا ہو۔​
 
LAIQUE SHAH

Well-reputed member
Charismatic
ITD Founder
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
4
Messages
180
Reaction score
322
Points
116
Gold Coins
1.05
میرے پاس ہیں سوچا تھا کہ آپ سے پوچھ کر شیئر کروں

یا نویں اینیورسری کی تازی تصاویر کھینچ لیں؟
چند تصاویر ملی ہیں وہ آپ کو واٹس ایپ کردی ہیں ۔۔۔۔۔ نئے بنانے کے لئے کسی دن افطاری پر مل بیٹھتے ہیں پروگرام بنالیں۔۔۔بٹن دبا کے
 
Syed Waqas

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
Joined
May 6, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
131
Messages
2,635
Reaction score
3,502
Points
839
Location
Karachi
Gold Coins
2,163.45
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.

خزانے کا بھید

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
10:19 AM
Threads
180
Messages
4,862
Reaction score
6,448
Points
1,181
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,381.64
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت اچھا لگاہے سفر نامے کا احوال پڑھ کر،اسلام آباد سے نوشہرے تک کا سفر خاصا لمباہے، اس کامطلب ہے کہ آپ نے اس وقت اٹک کو کراس کرکے مزید آگے مغرب کیطرف سفر جاری رکھا۔۔۔یہ سفر مشرق سے شمال مغرب اور رشکئی سے جنوب کی جانب کیا۔۔
اب تو موٹر وے کے مزید انٹرجینج میں اضافہ ہوچکاہے،اور کئی جگہوں سے موٹر وے تک رسائی ممکن ہے۔
سفرنامہ میں تاریخ نہیں ، آپ نے کون سے سن میں یہ سفر کیاتھا؟
 
Doctor

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:19 AM
Threads
844
Messages
12,160
Reaction score
14,156
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,356.05
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت اچھا لگاہے سفر نامے کا احوال پڑھ کر،اسلام آباد سے نوشہرے تک کا سفر خاصا لمباہے، اس کامطلب ہے کہ آپ نے اس وقت اٹک کو کراس کرکے مزید آگے مغرب کیطرف سفر جاری رکھا۔۔۔یہ سفر مشرق سے شمال مغرب اور رشکئی سے جنوب کی جانب کیا۔۔
اب تو موٹر وے کے مزید انٹرجینج میں اضافہ ہوچکاہے،اور کئی جگہوں سے موٹر وے تک رسائی ممکن ہے۔
سفرنامہ میں تاریخ نہیں ، آپ نے کون سے سن میں یہ سفر کیاتھا؟
2013
 
Joined
May 9, 2018
Local time
7:19 PM
Threads
2
Messages
17
Reaction score
32
Points
8
Location
Karaci
Gold Coins
0.00
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام!

کچھ دن قبل عرض کیا تھا کہ فورم اراکین سے ملاقات کے حواے سے ایک سفرنامہ میرے پاس بھی موجود ہے تو آج وہی احوالِ ملاقات پیش کر رہا ہوں۔

کچھ عرصہ قبل جب میں فیصل آباد میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا تو ایک سفر فیصل آباد سے پنڈی کا بذریعہ روڈ ہوا، ویسے تو اس قسم کے کچھ دورے اور بھی ہوئے تھے لیکن یہ اسلئے بیان کے قابل ہے کہ اس دوران میری ملاقات لالہ لائق شاہ سے ہوئی تھی۔

یہ ایک حیران کن سا سفر تھا وہ اسطرح کہ صبح دن کے آغاز پر فیصل آباد سے روانہ ہوئے تھے اور رات گئے پنڈی ، اسلام آباد ، نوشہرہ سے ہوتے واپس فیصل آباد پہنچ گئے تھے۔

عام طور پر سفر کے داروان فورم کے ساتھیوں سے ایس ایم ایس پر رابطہ بحال رہتا ہے کسی بھی اہم علاقے سے گذرتے ہوئے دوستوں کو آگاہ کرتا رہتا ہوں اور کبھی کبھار مقامی دوستوں کی پُرخلوص دعوت ملتی ہے جو کہ اکثر قبول نہیں کرپاتا۔

اس سفر پر میرے ہمرا کیمرہ نہیں تھا ورنہ دورانِ سفر کی بہترین تصاویر بھی آپ لوگوں کو دکھاتا۔

بحر کیف، صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ فیصل آباد سے روانگی ہوئی اور تقریباً ایک بجے سے کچھ قبل اسلام آباد پہنچ چکے تھے، دورانِ سفر کی قابلِ ذکر بات کھیوڑہ سالٹ رینج کلر کہار کا سفر ہوا کرتا ہے اور شاید وہ بھی بذریعہ کار سفر کرنے والوں کے لئے ،کہ بڑی بسوں میں سفر کرنے والوں کو شاید وہ احساس کھیوڑہ سالٹ رینج سے گذرتے ہوئے نہیں ہوتا ہوگا جو چھوٹی ٹرانسپورٹ جیسا کہ کار وغیرہ میں یہاں سے گذرتے وقت ہوتا ہے، لیکن الحمد اللہ پہلی بار ہی اس علاقے سے گذرتے ہوئے صرف سڑک کے اطراف لکھی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خیر و عافیت سے منزل مقصود پر پہنچا۔

دورانِ سفر مُرغِ بسمل (اُسامہ پاجی) اور ایک دو اور دوستوں سے ایس ایم ایس رابطہ ہوا اور ملنے ملانے کی باتیں بھی ہوئیں مگر میں فیملی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کوئی واضح پروگرام نہیں بنا پایا۔

اسلام آباد سے ایک ایس ایم ایس لائق شاہ کو بھی کردیا تھا اور جب فیصل آباد واپسی کا پروگرام فائنل کر رہے تھے عین اُسی وقت لائق شاہ کا پیغام آگیا کہ ہم سے ملتے جائیں، چند لمحے سوچا اور پھر پروگرام ڈن کردیا اور وقت مقررہ سے دو گھنٹے پہلے ہی بجائے فیصل آباد کے پشاور کی جانب سفر کا آغازکردیا اور ساتھ ساتھ لائق شاہ سے رابطہ رکھتے ہوئے اُن مقامات کی نشاندہی حاصل کرلی جہاں سے ہمیں موٹروے کا سفر ختم کرکے لالہ کے گھر کی جانب جانا تھا، اور کچھ تو نہ اُس وقت سمجھ آیا اور نہ اب یاد ہے لیکن لالہ نے بتایا تھا کہ "رشہ کئی" انٹرچینج سے موٹروے چھوڑ کر نوشہرہ کی جانب آنا ہے، چناچہ راستے بھر آنے والے ہر ہر نوٹس بورڈ کو بغور "تاڑتا" ہواآگے بڑھتا رہا۔

اس دوران کئی علاقے آئے اور گذر گئے ، لیکن نہ آیا تو" رشہ کئی" نہ آیا، اس پر مجھے کچھ کچھ تشویش بھی ہونا شروع ہوچکی تھی اور میرا اندازہ تھا کہ اگر اگلے گھنٹےآدھے گھنٹے تک "رشہ کئی" نہ ملا تو ہم یقیناً پشاور پہنچ جائیں گے۔

اسی دوران کچھ دور ایک انٹرچینج آرہا تھا، میں نے اہلیہ سے کہا کہ اگر یہ بھی رشہ کئی نہ ہوا تو میں مذید آگے نہیں جاؤں گا کیونکہ ہم لوگ اتنا آگے جاچکے تھے کہ مجھے یقین ہوچلا تھا کہ پشاور پہنچ جائیں گے اور راستے میں سی این جی کا بھی رولا تھا کہ اسلام آباد سے پشاور تک راستے میں کوئی سی این جی اسٹیشن نہ تھا (اُن دنوں آج کل والے حالات نہ تھے کہ سی این جی اسٹیشن ہوں بھی تو گیس نہ ملے) لیکن یہ کوئی بڑی پریشانی نہ تھی پیٹرول سے بھی کام چل سکتا تھا۔

تو میں بتارہا تھا کہ کچھ دور مجھے ایک اور انٹر چینج کے آثار نظر آرہے تھے مگر حیرانی کی بات یہ تھی کہ کسی قسم کا کوئی بورڈ دکھائی نہ دیا اور میں مذکورہ انٹر چینج سے کچھ آگے چلا گیا، لیکن پھر میں رک گیا، میرا دل کہ رہا تھا کہ یہی "رشہ کئی" ہے، یہاں مسئلہ کھڑا ہوگیا کہ واپس کیسے جاؤں؟ یو ٹرن کتنی دور ہوگا؟ چند لمحے سوچنے کے بعد میں نے اللہ کا نام لے کر گاڑی ریورس گیئر میں چلادی اور ہم آہستہ آہستہ امکانی طور پر "رشہ کئی" کی جانب واپس بڑھنے لگے۔

ابھی آدھا ہی راستہ طے کیا تھا کہ ہمیں اپنے روڈ پر موٹروے پولیس کی پیٹرول وین دکھائی دی ۔ ۔! ! ۔ ۔ ! !، لو جی کر لو گل، چالان پکا۔ ۔ ۔ ۔ ۔میں نے دل ہی دل میں سوچا۔ ۔ ۔ ۔ پھر خیال آیا کہ ہوسکتا ہے فیملی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے وہ لوگ مجھے نظر انداز کردیں ۔ ۔ ۔ ۔یہ سب کچھ ایک دو لمحوں میں سوچ کر اُلٹے "ٹائروں" واپسی کا سفر دوبارہ شروع کردیا اور خیر و عافیت سے انٹر چینج پہنچے اور معلوم کرنے پر "یہ جان کر جان میں جان آئی" کہ ہم واقعی "رشہ کئی" پہنچ چکے تھے۔

اللہ کا شکر اداء کیا اور باہر آکر سب سے پہلے کار میں سی این جی فُل کروائی، پھر لالہ کو کال کی تو لالہ نے کہا آپ لوگ انٹرچینج پر رکیں میں آتا ہوں آپ کو لینے، میں نے کہا کہ آپ ہمیں لوکیشن بتادو میں پہنچ جاؤں گا لالہ نے ہمیں نوشہرہ کینٹ کے مرکزی دروازے کا راستہ سمجھا دیا اور ہم کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچ گئے، گیٹ پر ہمیں لینے لالہ کا چھوٹا بھائی آیا تھا اُسکے ہمراہ لالہ کی رہائش گا پہنچ گئے -

بہت گرمجوشی سے لالہ سے ملاقات ہوئی خواتین کا آپس میں تعارف ہوگیا ، اُن دنوں بھی فورم کے معاملات چل رہے تھے تو اُنہی پر تبادلۂ خیال زیادہ ہوا، فوری طور پر کھانے کا اہتمام کیا گیا، گاڑی کا فیول فُل کرنے کے بعد اپنا فیول بھی فُل کرلیا اور ساتھ ساتھ باتوں کا سلسلہ دونوں جانب سے جاری رہا، کم وقت میں زیادہ باتیں کرکے ہم نے "کچھ وقت ساتھ بِتایا" اور چائے سے فارغ ہوتے ہی میں نے واپسی کا اعلان کردیا۔

لالہ کا خیال تھا کہ ہم لوگ رات کا کھانا کھا کر جائیں لیکن میں یہ سوچ رہا تھا کہ کچھ ہی دیر میں مغرب کا وقت ہوجائے گا اور رات کو سفر کچھ بہت زیادہ خوشگوار نہیں ہوا کرتا چاہے موٹروے پر ہی ہو۔

آخر کار مغرب سے تقریباً آدھا پون گھنٹہ قبل ہم لالہ کی رہائش سے واپس فیصل آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ اسلام آباد سے رشہ کئی تک اور واپسی میں بھی راستے میں سڑک کے دونوں جانب کے مناظر بہت خوب صورت تھے راستہ میدانی تھا اس لئےعلاقے کی خوبصورتی اور بھی "خوبصورت" لگ رہی تھی۔

واپسی کا سفر بہت تیزی سے طے ہوا اور جب ہم نے اسلام آباد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیصل آباد کا راستہ ناپنا شروع کیا تو اندھیرا پھیل چکا تھا۔ واپسی کے سفر میں بھی سب سے دلچسپ مقام کھیوڑہ سالٹ رینج کلر کہار کا تھا اور اس بار نشیب کی جانب جانے کی وجہ سے زیادہ تر بریکوں پر پاؤں جمے رہے۔

رات گئے فیصل آباد واپس پہنچ گئے اور سارا سلسلہ خیر و عافیت سے مکمل ہونے پر اللہ پاک کا شکر اداء کیا۔ اور اگلے دن سے دوبارہ ملازمت کے مصروف سلسلے بحال ہوگئے ۔ گویا کہ :؎

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
عمر یونہی تمام ہوتی ہے

امید ہے آپ لوگوں کو یہ عجیب و غریب سفر نامہ پسند آیا ہوگا ، کافی عرصے سے سفر کا سلسلہ رُکا ہوا ہے انشا اللہ جونہی کوئی نیا سفر ہوا ، تفصیلات آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کروں گا
مختصر پر اثر سفرنامہ
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks