عمل صالح

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Incredible
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
2:50 AM
Threads
97
Messages
3,143
Reaction score
3,770
Points
840
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
2,092.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Promotion from VIP to ITD Star.
Promotion from Senior Member to VIP.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from Registered  to Senior Member.
عمل صالح

جب انسان کا باطن حسن خُلق سے رونق افروز ہو چکتا ہے تو انسان کی اسی پررونق باطنی شخصیت کا خارجی ظہور ہونے لگتا ہے۔حسن خُلق کے پودے پر عمل صالح کا پھل لگنے لگتا ہے۔ انسان دنیا میں ٹھیک اسی طرح رہنے لگتا ہے، جس طرح کہ ایک ربانی انسان کو رہنا چاہیے۔ایسا انسان خالق کے سامنے مراسم بندگی ادا کر رہا ہو یا مخلوق سے کوئی برتاؤ کر رہا ہو، اس کے ہر انداز و عمل میں حسن خُلق جھلک رہا ہوتا ہے۔انسان کی باطنی پاکیزہ زندگی کا خارج میں پاکیزہ ظہور ہو رہا ہوتا ہے۔ایسے شخص کا ہر عمل صرف خیر ہی ہوتاہے۔اس کی فطرت کی بھلائی اس کے عمل سے ظہور کر رہی ہوتی ہے۔
جہاں جہاں ایسا شخص جاتا ہے ،صلہ رحمی، خدا ترسی اور بندہ پروری اس کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔یہ خالق سے تعلق استوار اور تازہ رکھنے کے لیے اس کے سامنے جھکنے کا عادی ہوتا ہے۔ یہ خالق کے سامنے قیام و رکوع و سجود و قنوت بجا لاتاہے۔اس کا تقویٰ پانے کی خاطر روزے گوارا کرتا ہے۔ اس سے بندگی کا عہد تازہ کرنے کے لیے اس کے گھر کا طواف کرتا اور حجراسود کو چوم کر گویا اس خالق کی دست بوسی کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے مال میں ناداروں کا حق ہوتا ہے اورمحتاجوں کا بھی۔ اس کی رقم سے زکوٰۃ بٹتی ہے تاکہ اس کا مال پاکیزہ ہو اور کسی غریب و نادار کا بھلا ہو۔یہ جب تک جیتا ہے، لوگوں کو اپنے ہاتھ اور زبان کے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس کے بول لوگوں کے دل نہیں دکھاتے۔ اس کے پڑوس میں رہنا یقین دلاتا ہے کہ انسان کسی جنتی کے پڑوس میں رہ رہا ہے۔اس کی دوستی انسان کے لیے بڑی سعادت ہوتی ہے۔اس سے تعلق داری بڑی مبارک ہوتی ہے۔ اس سے رشتہ داری میں خیر ہی خیر ہوتی ہے۔ اس کا قول ہی اس کا وعدہ ہوتاہے۔اس پر بہ آسانی یقین کیا جاسکتا ہے۔ یہ مر تو سکتا ہے، مگر وعدہ شکنی نہیں کر سکتا۔اس کے پاس امانت رکھ لینے کے بعد دل میں کوئی کھٹکا باقی نہیں رہتا۔اس کے کہے میں جھوٹ اور نیت میں کھوٹ نہیں ہو سکتی۔یہ دوسروں کی توہین سہ تو سکتاہے، مگر خود دوسروں کی توہین نہیں کر سکتا۔لوگوں کی جان، مال، عزت اور آبرو اس سے مکمل محفوظ رہتی ہے۔ یہ مشکل میں کام آنے والا، غریبوں کی دادرسی کرنے والا اور خلق خدا سے محبت رکھنے والا ہوتا ہے۔خدا کی بندگی اس کی پہچان اور خلق خدا کی خدمت اس کا شعار ہوتا ہے۔
محمد تہامی بشر علوی
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
10:50 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,983
Points
1,558
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks