- Joined
- May 5, 2018
- Local time
- 2:26 PM
- Threads
- 197
- Messages
- 5,224
- Reaction score
- 6,765
- Points
- 1,235
- Location
- آئی ٹی درسگاہ
- Gold Coins
- 1,431.94



کھجل سائیں

سروس کی پہلی صارف خالہ شیدو نے اپنے بیٹے کے نام نکڑ پر موجودکھجل سائیں کے فالور سے کہا،اظہر سے کہہ اماں نے کہا ہے کہ جلدی سے گھر آئے کھانا تیار ہے۔


کھجل فالور اپنے سے دوری پر موجود ساتھی سے کہتا"اوے اضرے دی بےبے کہندی اے اضرا چھیتی چھیتی گھر آئے روٹی تیاراے

دوسرا مرید تیسرے سے یہی الفاظ کہتا اور تیسرا چوتھے سے، حتی کہ پینتالیسواں مرید کھیتوں میں کام کرتے ہوئے اظہر تک پیغام پہنچا دیتا۔
محلے کے وسطی گلی کے گھر سے اچانک شور اٹھا،ننھا عبدالماجد گر گیا جلدی سے ڈاکٹر کو بلاؤ،کھجل کے مرید نے ہنگامی کال دے دی،

ہڈی جوڑسیانوں اور دو ڈاکٹروں کی معیت میں دیگر مردو خواتین جب گھر میں داخل ہوئے تو آس پاس کے قریبی خواتین تو پہلے ہی سےوہاں موجود تھیں



عبدالماجد کی امی کو "شیر آگیاشیر آگیا"




ایک دن تو اچھا خاصا سین ہوگیا۔
چاچا رانجھےکی بیوی صبح سے دوپہر تک گھر نہ آئی تو چاچے نے ڈیوڑھی سے سر نکال کر کھجل سائیں کے فالور سے کہا، ذرا پتہ کر تیری چاچی کتھے اے۔

اس نے گلا پھاڑ کر دائیں گلی کے فیلو سے کہا،اوئے چاچے رانجھے دی چاچی جس گھر وچ بیٹھی گپاں شپاں لا رہی اے چھیتی چھتی گھر وچ آجائے

پھر اس نے بائیں طرف منہ کرکے یہی الفاظ دہرائے تو اگلے دو منٹ میں محلے کا کوئی گھر ایسا نہ رہا جہاں تک آواز نہ پہنچی ہو

چچا رانجھے نے پیغام کا مفہوم سمجھا تو ڈیوڑھی سے سر نکال کر کھجل فالور سے کہا،اوئے الو دے پٹھے یہ کیسا پیغام دیا ہے۔
اگلے دو منٹ میں کھجل فالورز نے ایک دوسرے کوالو کا پٹھے والا پیغام پہنچا کر محلے کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
چاچے رانجھے نے تیسرا پیغام وضاحت سے دیتے ہوئے کہا، رانجھے کی بیوی بہار گھر جلدی آ جائے۔
کھجل فالور نے یہ پیغام آگے پہنچایا تو پانچویں گلی کے بعد پیغام بدل کر رہ گیا"رانجھے کی بارات جلدی گھر آجائے"۔

اس طرح "یو کھجل سروس " سے پورا محلہ خبر دارہوجایا کرتاتھا،چنانچہ کھجل سائیں نے ایک دوسری سروس بھی لانچ کردی، ایسے مریدوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی جو رازداری سے پیغام رسانی کا کام سرانجام دیں، اس کی فیس الگ ہوتی تاہم
سروس میں شامل کھجل فالورز کے کسی بھی ایک رکن کو سگریٹ کا کش لگوا کر اندر کا حال جان لیا جاتا، لہذا کوئی رازداری نہ تھی کہ اگر لوگ کسی کے گھر کا راز معمولی سے عوض کے بدلے جاننا چاہ رہے ہیں تو ان کا اپنا راز بھی قائم نہیں رہ سکتا۔۔۔۔بہرحال جس سروس کو سب سے زیادہ پذیرائی ملی وہ یو کھجل سروس تھی، ہر گھر صبح، دوپہر ،شام ،تھوڑا تھوڑا کھانا جمع کرکے اپنے سے قریبی کھجل سائیں کے فالور کو پیش کرتا، وہ بڑے خوش ہوتے اور پیغام منتقل کرتے ہوئے خوب گلا پھاڑتےکہ گلی کا ہر گھر باآسانی سن لیتا۔
اس سروس کا سنجیدہ حلقوں کی نظر میں کوئی فائدہ تھا یا نہیں لیکن اہم فائدہ محلے کی سکیورٹی سے متعلق تھا،بابا کھجل سائیں


Previous thread
Next thread