- Joined
- May 5, 2018
- Local time
- 6:20 PM
- Threads
- 194
- Messages
- 5,191
- Reaction score
- 6,720
- Points
- 1,235
- Location
- آئی ٹی درسگاہ
- Gold Coins
- 1,425.90

کرکٹ کا میچ یوں تھا کہ ایک اوور یعنی 6 گیندوں پر ایک باؤنڈری ضروری تھی ورنہ پلئیر آؤٹ ہوجاتا ،اس قسم کا چیلنجنگ کھیل دلچسپ اور زیادہ سے زیادہ پلئیرز(کھلاڑیوں) کی توجہ کا مرکزبنا رہتا ــــــ ،فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری پر کھڑا مستعد سائیں چوکے کو روکنے اوراچانک کسی مڈ رینج کیچ کو اپنی بے پناہ بھاگنے
کی صلاحیت سے پکڑنے کے لیے کسی شکرے کی مانند بے تاب تھا۔
۔۔سائیں کے ساتھ اس کا ایک دوست ولید ہاتھ میں بٹیرا پکڑے باؤنڈری کنارے بیٹھ کر میچ اور سائیں سے بات چیت بھی کررہا تھا،۔
اوور کی تین گیندیں مس کرنے کے بعد بہترین بلے باز جاوید عرف جیدی نےچوتھی گیند پر ایک زور دار اونچی شارٹ کھیلی تو سائیں نے گیند پرنظریں جمادیں،گیند کافی بلندی تک جارہی تھی ـــــــــ، دھوپ میں فیلڈنگ کا اثر تھا یا سائیں کی طبعیت کا کہ ان کو چکر آگیا،ولید کے بٹیرے پربھی سائیں کی نظرِ شکرا
جب سےاس کے ہاتھ میں آیا لگی ہوئیں تھیں،سائیں ہمیشہ تصوروں میں سوچتا کہ یہ بٹیرا ڈالڈبناسپتی گھی میں تلا ہوا نمک مرچ مصالحہ کے ساتھ اس کے ہاتھوں میں ہے اور وہ کسی فاتح جرنیل
کی طرح چکیں مار مار کر اس کو کھارہا ہے۔
۔۔سائیں کے اس قسم کے تصورات اور حسرتیں کوئی انہونی سوچ نہ تھی بلکہ ان کا وہ عادی تھا۔۔۔ سائیں نے لہراتے ہوئے ولید سے کہا پکڑنا ۔۔۔۔لیکن اس سے قبل ہی سائیں نے ولید کے اس ہاتھ پر ہاتھ مارا جس میں بٹیرا پکڑا ہواتھا۔۔۔۔پھر تین سانحات ایک ساتھ ہوئے، ۔۔۔۔باؤنڈری سے پار چھکا۔۔۔۔۔سائیں گرا۔۔۔۔بٹیرا چھوٹ کر اڑا۔۔۔۔
باؤنڈری سے باہر گیند ،میدان میں پہنچا دی گئی۔۔۔سائیں اٹھ کر کھڑا ہوگیا۔۔۔۔مگر بیچارے ولید کا پلا پایا صحت مند قیمتی بٹیرا فضاؤں کی وسعتوں میں نظروں کے سامنے سےاڑتا ہوا اوجھل ہوگیا۔

اوور کی تین گیندیں مس کرنے کے بعد بہترین بلے باز جاوید عرف جیدی نےچوتھی گیند پر ایک زور دار اونچی شارٹ کھیلی تو سائیں نے گیند پرنظریں جمادیں،گیند کافی بلندی تک جارہی تھی ـــــــــ، دھوپ میں فیلڈنگ کا اثر تھا یا سائیں کی طبعیت کا کہ ان کو چکر آگیا،ولید کے بٹیرے پربھی سائیں کی نظرِ شکرا

باؤنڈری سے باہر گیند ،میدان میں پہنچا دی گئی۔۔۔سائیں اٹھ کر کھڑا ہوگیا۔۔۔۔مگر بیچارے ولید کا پلا پایا صحت مند قیمتی بٹیرا فضاؤں کی وسعتوں میں نظروں کے سامنے سےاڑتا ہوا اوجھل ہوگیا۔
Previous thread
Next thread