Rules & Regulation for Free Job Alerts Section قواعد و ضوابط

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
Most Valuable
Top Poster
Writer
Most Popular
Expert
Most Helpful
Designer
Developer
Dynamic Birgade
Joined
Apr 25, 2018
Messages
6,258
Reaction score
8,130
Points
2,627
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
3.86
Silver Coins
314
Diamonds
0.01990
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام

ہم آپ کو آئی ٹی درسگاہ فری جاب الرٹس سیکشن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
2657
یہ سیکشن اراکین کی رہنمائی اور مدد کے جذبے کے تحت بنایا گیا اور اس سیکشن میں پوسٹنگ کے حوالے سے کچھ قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں جن کی پابندی اور پاسداری ہر رکن پر لازم ہوگی۔

مذکورہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پوسٹ یا تھریڈ حذف کردیا جائے گا اور سمجھانے کے بعد بھی بار بار خلاف ورزی پر متعلقہ رکن کے خلاف مناسب تادیبی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

اس سیکشن میں نوکریوں کے حوالے سے پاکستان کے مستند اخبارات میں شایع ہونے والے اشتہارات پر مشتمل تھریڈ پوسٹ کئے جائیں گے تاہم ان اشتہارات کو پرکھ اور سمجھ کر کسی بھی جاب کے لئے اپلائے کیا جائے، آئی ٹی درسگاہ انتظامیہ کسی اشتہار کے جعلی ہونے یا اس سے کسی فرد کو کسی قسم کے نقصان کے ہونے کی کسی بھی لحاظ سے ذمہ دار نہ ہوگی، ہم اپنے فورم پر یہ اشتہار صرف اراکین کی سہولت اور مدد کے ارادے سے مکمل نیک نیتی سے شایع کر رہے ہیں۔


خصوصی قوانین برائے فری جاب الرٹس سیکشن
یہاں صرف نوکریوں کے حوالے سے تھریڈ پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

تمام تھریڈ اور پوسٹ موڈیریٹڈ ہوں گے جنہیں ٹیم ممبر چیک کرکے اپروو کریں گے۔

بنیادی طور پر اس سیکشن میں رپلائے غیر ضروری ہوگا، صرف تھریڈ پوسٹ کیا جانا کافی ہوگا،کسی بھی تھریڈ میں رپلائے کرنا غیر ضروری ہوگا۔

تمام تھریڈز 30 دن بعد آٹو ڈیلیٹ ہوجایا کریں گے کیونکہ ایسے تھریڈز کو ہمیشہ باقی رکھنا غیر ضروری ہوتا ہے۔

کسی بھی نوکری کی اطلاع میں کسی پاکستانی اخبار کا اشتہار بصورت امیج ہونا لازمی ہے۔

پوسٹ میں اشتہار کے شایع ہونے کی تاریخ اور اشتہار پر اپلائے کرنے کی آخری تاریخ واضح ہونا ضروری ہے، نیز اگر شہر یا ملک کا نام بھی ہو تو یہ اضافی خصوصیت تصور ہوگی۔

کسی دوسری ویب یا سروس کا لنک ممنوع ہوگا، صرف اخباری اشتہار کی بنیاد پر پوسٹ الاؤڈ ہوگی اور اخباری اشتہار کے علاوہ کسی اور طریقے یا انداز میں نوکری کا تھریڈ ممنوع ہوگا ۔

لنک یا کسی بھی ذریعے سے کسی دوسری ویب کا لنک شامل کرنا یا اراکین کو کسی دوسری ویب کا وزٹ کرنے کی دعوت دینا یا مجبور کرنا سختی سے ممنوع ہے۔

امید ہے آپ سب اراکین اس سیکشن کے قوانین کی پاسداری کریں گے تاکہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے۔

آپ سب کا بے حد شکریہ
 
Top