پودینے کے جادوئی فوائد

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
2:59 PM
Threads
277
Messages
1,164
Reaction score
1,899
Points
703
Gold Coins
2,491.37
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
پودینا ذائقے اور فلیور سے بھرپور ہوتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

2616
جی ہاں، پودینے کے پتوں کا استعمال جلد کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اسے خوبصورت بنانے کے لیے بھی بے حد مفید ہے، ان پتوں میں اینٹی الرجی اور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو کہ جلد کو خوبصورت بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔

2617

آئیں ہم آپ کو پودینے کے پتوں کا استعمال اور اس کے فوائد بتائیں۔

چہرے کے داغ اور دھبے

پودینے کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل خاصیت ہوتی ہے جو کہ جلد پر مہاسے پیدا کرنے والے جراثیم کے خلاف کام کرتے ہیں جبکہ اس میں چہرے کے داغ دھبے بھی صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

پودینے کے پتوں کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے بعد جلد کے ان حصوں پر لگائیں جہاں مہاسے یا داغ دھبے ہوں اور تھوڑی دیر لگا رہنے دینے کے بعد چہرہ اچھی طرح دھو لیں۔

روزانہ یا ہفتے میں 3 مرتبہ یہ عمل کرنے سے چہرے کی جلد صاف ستھری اور چمکدار ہوجائے گی۔

منہ کے اندر کی صفائی

اس ٹوٹکے کا استعمال قدیم زمانے سے چلا آرہا ہے۔ پودینے کے پتوں سے منہ کی صفائی کا خیال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ پودینے کے پتوں کو پانی میں اچھی طرح جوش دے کر چھان لیں۔

پودینے کے پتوں کا یہ پانی ایک بہتریں ماؤتھ واش ہے۔ اس سے دن میں 2 مرتبہ کلیاں کرنے سے منہ کے اندر کا حصہ صاف ہو جائے گا۔

بلیک ہیڈز کا خاتمہ

پودینے کے پتے بلیک ہیڈز کو کم یا ختم کرنے کے لیے کافی مدد گار سمجھے جاتے ہیں۔

ایک گلاس پانی میں ایک مٹھی پودینے کے پتوں کو ڈال کر ابال لیں اور پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی شامل کرلیجیے، اس آمیزے کو اب بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

اور اب آپ اس کا استعمال ایک اسکرب کی صورت میں کر سکتے ہیں۔ مستقل مزاجی سے اس کا استعمال کرنے پر آپ کو بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

بال گرنے سے روکنا

پودینے کے پتوں میں اینٹی آکسیدینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کے بالوں کی نشونما کے لیے بہترین ہیں۔ پودینے کے پتے بالوں کے گرنے سے بچانے کے لیے بے حد مفید ہیں۔

اس کے لیے پودینے کے چند پتے پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور پھر اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور چند منٹ سر کی جلد کا مساج کریں اور 10 سے 15 منٹ بعد سر دھو لیں۔ ایسا کرنے سے بال گرنا کم ہوجائیں گے۔

جھریوں میں کمی

پودینے میں ایسی خاصیت پائی جاتی ہے جو کہ چہرے کی جھریوں کو کم کرنے کے لیے مددگار ہے۔

پانی میں پودینے کے پتے ڈال کر ابالنے کے بعد اسے چھان کر ایک اسپرے بوتل میں رکھ لیجیے۔ اس اسپرے کو دن میں 2 سے 3 مرتبہ چہرے پر لگائیں اس سے جلد چمکدار ہوجاتی اور جھریوں میں خاطر خوا کمی ہوتی ہے۔

جلد پر خارش یا الرجی

پودینے میں ایسی قدرتی غذائیت موجود ہوتی ہے جو کہ الرجی اور جلن کے خلاف بہترین سمجھی جاتی ہے۔


2618

پودینے کے پتوں کو پانی میں ملا کر آمیزہ بنا کر اس کا استعمال الرجی یا متاثرہ حصے پر کرنے سے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ تمام معلومات تحقیق سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی بھی طبی مسئلے یا انفیکشن کا شکار ہیں اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:59 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.68
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks