Thakan Ab Nahien

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
7:31 AM
Threads
78
Messages
2,137
Reaction score
3,276
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
893.83
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
تھکن اب نہیں !
چند تدابیر سے اس پرقابو پایا جا سکتا ہے۔
یہ عا م سی بات ہے کہ کام کے دوران ہم تھکن محسوس کرنے لگتے ہیں۔ جیسے نیند آتی ہے، بھوک لگتی ہے ویسے ہی ہمیں تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ سخت محنت کے بعد ہی تھکن محسوس ہو کیونکہ کبھی کبھی ذہنی مشقت سے بھی تھکاوٹ اور بے زاری ہونے لگتی ہے۔

کیا تھکن کم کی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔؟
پنسل سے ڈرائنگ بنانا اور گھر سجانا ، پودے لگانا اور شاپنگ پر چلے جانا، غرضیکہ ہر انسان کے لئے تھکن سے نمٹنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ درجِ ذیل طریقوں کی مدد سے تھکن کم کی جا سکتی ہے۔

مشکل کام پہلے نمٹا لیں:
کوشش کیجیے کہ مشکل کام سب سے پہلے مکمل کر لئے جائیں۔ بھلے وہ چار گھنٹے مسلسل کام کرنا پڑے لیکن بہتر یہی ہے کہ اہم کام پہلے ہی مکمل کر لئے جائیں۔ اس طرح دوپہر یا شام تک دوسرے کاموں پر توجہ مرکوز کر لینے کا موقع ملے گا۔

ورزش کو زندگی کا حصہ بنائیں :
کیوں نہ روزانہ گھر سے باہر محض کسی پارک تک چہل قدمی کر لی جائے۔۔۔۔؟ یہ مشکل کام نہیں۔ جن لوگوں کے پاس جم جانے کا وقت نہیں، لیکن روزانہ ایک آدھا گھنٹہ ورزش کرنا تو کوئی ایسا کام نہیں جسے معمول کا حصہ نہ سمجھا جائے۔چہل قدمی بہترین ورزش ہے۔

کھائیں پئیں ، لطف اندوز رہیں :
مطلب یہ نہیں کہ جو بھی چیز ملے اسے کھاتے جاؤ، بلکہ زندگی میں صحت مند غذا بہترین انداز میں شامل رہے، یہ نہایت اہم ہے۔ کھانا وقت پر کھائیں، اس بات پر خاص توجہ رکھیں کہ کیا کھا رہی ہیں ، کیوں کھا رہی ہیں ؟ دفتر ہو یا کوئی دوسرا کام، اپنے لئے کھانا تیار کر کے ساتھ لے جائیں اور کھانے کے ہر لقمے سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔
دوستی ضروری ہے:
یہ نہایت اہم ہے کہ ہم اپنے دوستوں کا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں ۔ دوستوں کا ساتھ اچھے تعلقات ، خوشی اور سکون کا سبب بننا ہے۔ ہم سب کو اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات بحال رکھنا چاہیے۔ یہ دوستی نا صرف فکر و پریشانی سے نجات دے گی بلکہ طمانیت کا سبب بھی بنے گی۔ دوستوں کے ساتھ یوں تو ہر قسم کی گفتگو کی جا سکتی ہے لیکن دفتر اور گھریلو پریشانی کے علاوہ گفتگو کرنے کا اصول اپنا لیجیے، دل کو سکون ملے گا۔

دفتر میں مثبت تعلق:
ایک اچھا اصول ہے کہ دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ مثبت تعلقات ہوں۔ یہ ساتھ منفی نوعیت کا ہوگا تو ساتھ، منفی جذبات لائے گا۔ اس لیے روزانہ ان کی خیریت ، حال احوال معلوم کیجیے، ساتھ کھانے کا موقع ہو تو یہ بھی معاشرتی تعلقات بنانے میں اہم ہے۔

پانچ منٹ دلچسپ سرگرمی کے لئے:
جس کام میں دلچسپی ہو اسے انجام دینا سکون و اطمینان کا سبب بنتا ہے۔صرف پانچ منٹ ہی سہی لیکن اپنی دلچسپی کے کام ضرور کریں۔

صرف سانس لیجیے ، اس لمحے کو محسوس کیجیے:
چند منٹ ایسے گزاریئے جیسے اس دنیا میں صرف آپ ہیں اور آپ تک صرف ایک آواز ہی پہنچ رہی ہے، سانس لینے کی آواز۔ دماغ کو سکون پہنچانے کے یہ چند لمحات مفید ثابت ہوتے ہیں، دس مرتبہ آہستہ آہستہ سانس لیجیے ، اطمینان کا احساس گہرا ہوتا جائے گا۔

پریشانی کی فہرست:
دماغ میں ہر دم پریشان کن باتوں سے بے سکونی رہتی ہے۔۔۔۔؟ ایک مرتبہ اس آواز کو سن لینے میں بُرائی نہیں، بلکہ اس تکنیک کی مدد سے تو سکون حاصل کرنے کا ایک بہترین راستہ ملے گا جہ خیالات بھی ذہن میں ہیں ان کو کسی کاغذ پرلکھ لیجیے۔
آخر پریشانی کیا ہے۔۔۔؟ کون کون سی باتیں مشکل کا سبب بن رہی ہیں۔۔۔؟ اگر کسی سے ناراض ہیں تو اسے بھی لکھ لیجیے، کسی بات پر غصہ ہیں تو اس کا اظہار بھی یہاں کیجیے۔
اب فہرست پر نظر ڈالیے، کیا ان معاملات کو حل کرنا ممکن ہے۔۔۔؟ آپ کو محسوس ہوگا کہ جو باتیں پریشانی کا سبب ہیں، وہ اتنی اہم نہیں جتنا کہ انہیں سمجھا گیا ہے۔

ترتیب و تنظیم میں تبدیلی:
ہم جہاں کام کرتے ہیں، وہاں کا ماحول ہمارے مزاج پر اچھے یا برے مرتب کرسکتا ہے۔اگر میز سامان سے بکھری ہوئی ہو تو اسے سمیٹنے کی کوشش کی جا سکتی ہے اور اہم چیزوں اور سامان کی جگہ تبدیل کرنا بھی بہتر ہے۔

کمپیوٹر پر نظر کیوں جمی رہے۔۔۔۔؟
یہ سچ ہے کہ آج کل زیادہ تر سارے کام کمپیوٹر پر ہوتے ہیں، یوں دفتری اوقات کے آٹھ گھنٹے اسی کی جانب دیکھتے ہیں اور اسی کی مدد سے کام کرت گزرتا ہے۔ ایسے میں یہ اہم کہ آپ دن میں کئی مرتبہ کمپیوٹر سے نظر ہٹائیں اور ذہن کے ساتھ آنکھوں کو بھی سکون پہنچایئں۔
اکثر دفتر میں کام کے دوران سر درد کی اہم وجہ یہ ہوتی ہے کہ کمپیوٹر اسکرین سے نکلنے والی روشنی کی شعاعیں ہماری آنکھوں کو تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ کمپیوٹر اسکرین کی ان شعاعوں سے بچنے کے لئے کچھ دیر کمرے میں دوسری جانب نظر کر لیجیے، کچھ کاغذ قلم کی مدد سے لکھیے۔

دل سے ہر بوجھ اتار دیجیے:
کبھی کبھی ہم اپنی مشکل کو خود بھی نہیں سمجھ رہے ہوتے۔ ایسی صورت میں اپنی والدہ یا کسی دوست سے بات کیجیے ، دل کی ہر بات کہہ ڈالیے ، اکثر مسائل اور پریشانی کی بنیاد چپ رہنے میں ہوتی ہے۔ کہہ دینے سے دل ہلکا ہو جاتا ہے اور آپ کے اپنے بھی مدد کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ، کہتے ہیں ناخوشی بانٹنے سے بڑھتی ہے اورغم بانٹنے سے کم ہوتا ہے، اس اصول کو ایک مرتبہ آزما لیجیے ، ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔
 

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
7:31 AM
Threads
78
Messages
2,137
Reaction score
3,276
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
893.83
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners

Syed Waqas

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
Joined
May 6, 2018
Local time
7:31 AM
Threads
131
Messages
2,615
Reaction score
3,492
Points
839
Location
Karachi
Gold Coins
2,161.91
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
بہت مفید تھریڈ...

شئیر کرنے کا شکریہ
 

Silent Rose

Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
7:31 AM
Threads
78
Messages
2,137
Reaction score
3,276
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
893.83
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks