زیادہ بچوں پر ماؤں کیلئے میڈل اور معاوضہ

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
6:16 AM
Threads
302
Messages
1,214
Reaction score
1,939
Points
803
Gold Coins
2,519.66
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اجازت نہیں یا اس عمل کو برا سمجھا جاتا ہے اور حال ہی میں بھارت میں بھی اس حوالے سے ایک اعلان کیا گیا کہ 2 سے زائد بچوں والے افراد سرکاری نوکری کے اہل نہیں ہوں گے۔

مگر دنیا میں ایسا ملک بھی موجود ہے جو کہ بڑے خاندان اور زیادہ بچے پیدا کرنے کو فروغ دیتا ہے۔

2588
جی ہاں، قازقستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے کو فروغ دیتی ہے جب کہ اس سلسلے میں یہاں کی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے والی ماؤں کو معاوضہ اور میڈلز بھی دیتی ہے۔

اس پروگرام کا نام ’مدر ہیروئین پروگرام‘ ہے جس کی شروعات سابقہ سوویت یونین سے 1944 میں ہوئی تھی اور سب سے پہلے یہ انعام اس خاتون کو دیا گیا تھا جن کے 10 بچے تھے۔

یہ پروگرام حاملہ خواتین اور وہ خواتین جو ’سنگل پیرنٹ‘ کی حیثیت سے اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہیں ان کو بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

ایک مقامی خاتون کا کہنا ہے کہ میرے 6 بچے ہیں، میرا سب سے چھوٹا بچہ 4 سال کا ہے جب کہ سب سے بڑا 18 سال کا ہے، اسی طرح ایک اور خاتون نے بتایا کہ ان کی 8 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔

قازقستان کی حکومت نے بچوں کی افزائش کو فروغ دینے کے لیے ان کی ماؤں کو میڈلز سے نوازنے کے حوالے سے کچھ اصول بنائے ہیں یعنی 6 بچوں کی ماؤں کو سلور میڈل دیا جائے گا جب کہ 7 یا زائد بچے پیدا کرنے والی خاتون کو سونے کا میڈل دیا جائے گا۔

حکومت ان تمام خواتین کو زندگی بھر معاوضہ بھی فراہم کرتی ہے جنہوں نے زیادہ بچے پیدا کرنے پر میڈل حاصل کیا ہوتا ہے مگر جس خاتون کے 4 سے کم بچے ہوں تو انہیں حکومت ماہانہ معاوضہ نہیں دیتی۔

ایسی خاتون جن کے کم سے کم 4 بچے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے جب تک کہ بچے کی عمر 21 سال تک نہیں ہو جاتی۔

قارقستان کے سوشل اور لیبر پروگرام سے تعلق رکھنے والی اکسانا ایلوسیزووا کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی یہی پالیسی ہے کہ زیادہ بچے پیدا کیے جائیں، اس حوالے سے ہر کوئی بات کرتا ہے کے زیادہ بچوں سے ملک کی آبادی بھی زیادہ ہو جائے گی۔

ایک 6 بچوں کی والدہ نے بتایا کہ مجھے حکومت کی جانب سے بچوں کے لیے ماہانہ 370 ڈالر رقم ملتی ہے جو کہ میرے لیے کافی ہے۔

2589
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان پیسوں میں گزارا کر سکتی ہوں مگر پھر بھی میں کام کرتی ہوں اور یہ تمام پیسے ملا کر گزارا ہو جاتا ہے، میں اس حوالے سے میں کوئی شکایت نہیں کر رہی۔
 

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
6:16 AM
Threads
78
Messages
2,170
Reaction score
3,301
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
899.74
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
بہت خوب
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks