Mr. X
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐



Charismatic
Expert
Popular
💖 ITD Lover 💖
The Gladiator
The Dark Knight
The Men in Black
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 6:33 AM
- Threads
- 1,077
- Messages
- 2,228
- Reaction score
- 4,113
- Points
- 1,264
- Gold Coins
- 2,633.76





پہلی بات۔ 1. کہ پورے رمضان میں ہم یہ فیصلہ کریں کہ ہم گفتگو کم کریں اور خاص طور پر یہ ذکر وضو بے وضو ہر حالت میں لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں گے "" رب اغفروارحم و انت خیر الرحمین ( مومنوں 118 )ـ
دوسری بات 2. رمضان میں ہر پل باوضو رہنے کی کوشش کریں جو عمل رمضان میں مضبوط ہوتا ہے رمضان کے علاوه بھی وہی عمل ہمیشہ زندگی میں رہتا ہے۔
تیسری بات 3. کھاناپینا افطاری ، پانی ، کھجور ، نمک ، مرچ چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی طیب و طاہر رزق سے لیں ۔
چوتھی بات 4. اپنے من کو سمجھائیں کہ دیکھ رمضان میں اگر طیب و طاہررزق کھا سکتا ہے تو غیر رمضان میں بھی ایسا ممکن ہے اور سارا رمضان اللہ سے اپنے لئے اور اپنی نسلوں کیلئے حلال و طاہررزق ضرور مانگا کریں ۔
پانچویں بات ۔ 5. گلقند 250 گرام ۔ چھوٹی الائچی دس گرام ، چھوٹی الائچی پیس کر گلقند میں ملالیں صبح سحری کے بعد ایک بڑا چمچ کھا لیں سارا دن پیاس کا احساس نہیں ہو گا کمزوری اور نقاہت نہیں ہو گی حتیٰ کہ اگر اپ سخت گرمی میں کام کریں گے تو بھی فائد ہو گا چاہیں تو افطاری کے بعد بھی کھا سکتے ہیں ۔
چھٹی بات 6 ۔ قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کریں اور قرآن پاک کے ہر حرف کو اللہ کے سامنے فریادی بنائیں کہ وہ اپ کیلئے دعا کرے کہ سال کے دوسرے دنوں میں بھی اپ کو کثرت تلاوت کی توفیق نصیب ہو۔
ساتویں بات ۔ 7. اپنے کان اور نظروں کی حفاظت سخت سے سخت کریں اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں ا ور ابھی سے اس ساتویں چیز پر آنے کیلئے روزانہ حسب توفیق مالی صدقہ کریں اور اللہ سے مانگیں کہ یااللہ ! میری زندگی سے گناہوں کو دور کر دے۔
آٹھویں بات 8 . یہ فیصلہ کریں کسی سفید پوش اور سوال نہ کرنے والے شخص کے گھر میں اتنا راشن ضرور دونگا کہ اس کے روزے باسہولت ادا ہو سکیں ۔
نویں بات ۔ 9. صدقہ فطر کھجور کا دینا بھی سنت ہے اور موجودہ اعتبار سے فی آدمی تقریباً پانچ سو روپے 500 صدقہ فطر دیں تاکہ چار دن کسی غریب کا چولہا گرم رہے ۔
دسويں بات 10 . سحری کیلئے تو ویسے ہی اٹھتے ہیں کم از کم دو نفل تہجد ، توبہ ، استقامت دین ، شکرانہ اور حاجت کی نیت کر کے ضرور پڑھا کریں ۔ دو نفل میں یہ سب نیتیں اکٹھی کر سکتے ہیں ۔
اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کو نیک عمال کی توفیق عطا فرمائیں ۔ اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن ۔
Previous thread
Next thread