موبائل فون، چیلے اور کھجل سائیں

SABEEH

Thread Starter
★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
3:02 PM
Threads
198
Messages
5,394
Reaction score
6,856
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,437.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
آزادی کیا ہے ؟
کھجل سائیں نے سوٹا سلگا کر جلی ہوئی تیلی پھینکی اور انرجی کے منتظر پھیپھڑوں کو ایک بھرپور کش سے انرجیٹک کرتے ہوئے پاٹ دار آواز سے کہا۔۔۔۔۔،بالکو! آزادی یہی نہیں کہ تم بحیثیت شہری ایک آزاد ملک میں ہو،کھجل اگر سوٹا لگاتا ہے تو یہ بھی آزادی ہے ـــــــــــ جھونپڑی کے اندرکھجل سائیں کے منہ سے آخری دھواں نکل کرفضا میں پھیل چکا تھا،اس نے سانس چھوڑکراپنے اعصاب ڈھیلے کیے ،پھر اس نے طویل کش لیا کہ سلگتا سگریٹ فلڑ تک جا پہنچا،۔
تھوڑی دیر کے توقف اوراگلتے دھوئیں کے درمیان کھجل سائیں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا،ـــــــ دیکھو ! تم اپنے گھر میں آرام و سکون سے بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران کھجل تمیں وٹس ایپ میسج بھیجتا ہے کہ آج شام جھونپڑی میں محفل جمے گی،تم لوگوں کی سوچ میں تبدیلی میرے میسج کے بعد آئی ؟
جی حضرت بابا کھجل سائیں ،جی کھجل سائیں،جی بابا،ـــــــــــمتعدد آوازیں بیک وقت جھونپڑی میں گونج اٹھیں۔

کھجل سائیں نے مسکرا کرسائیڈ پر رکھے کالے سے ٹین کے ڈبے سے ٹوٹا ہوا سگریٹ نکال کر سلگالیا،یہ سگریٹ ان متاثرین میں سے ایک تھا جو کھجل سائیں پیتے ہوئے راکھ چٹکی بجا کر جھاڑتا تو چٹکی کے درمیان سگریٹ بھی کٹ کر کھجل سائیں کی ادا پر قربان ہوجاتا۔
ایسے قیمتی سگریٹ کھجل سائیں ٹین کے ڈبے میں جمع کردیا کرتا تھا تاکہ کسی خاص محفل میں سلگا کر محفل کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

کھجل سائیں نے کہا،آزادی ملکوں ہی کی آزادی کا نام نہیں ،بلکہ ،کسی قوم کی تہذیب و تمدن اپنا کر بھی غلامی اختیار کی جاسکتی ہے،اسی طرح ظاہرسے ہٹ کر باطنی غلامی بھی ہوتی ہے جو کہ بری عادات ہیں، ہر مرد وعورت سوچنے میں بھی آزاد نہیں، اگر آپ کو ذہنی طور پر مضبوط رہناہے تو اپنی سوچ کو کسی منفی جذبے کا تابع نہ کریں۔آپ کی سوچ میں جذبوں کا تڑکا ہرگز نہیں ہونا چائیے،ہمارے اندر شہوت،کنجوسی ،حرص،حسد،بغض،غصہ ،انتقام،ڈر، خوف،معافی،خلوص، رحم ، شفقت،برداشت، محبت ،فیاضی، سخاوت،پاکیزگی وغیرہ کے جذبات ہوتے ہیں،اگر معافی کے جذبے اور پھرانتقام کے جذبے سے سوچیں تو دونوں طرح کے "فیصلے "متضاد فیصلوں پر مبنی ہوں گے۔

کھجل سائیں خاموش ہوا، پھر گہرا کش لے کر سگریٹ کو پھینکتے ہوئے کہنے لگا۔ــــــــــ موبائل فون آپ نے لے کر اپنے پاس رکھا،فون کے زریعے سے ہر مردو عورت متعدد فوائد اٹھا رہے اوراٹھاتے رہیں گے،لیکن،موبائل فون آپ کی سوچ پر کیسے اثر کرتا ہے ،مثال یہ ہوگی کہ لوگ گھروں کے اندرپرسکون انداز سے بیٹھے ہوئے ہوں اور اچانک کال یا میسیج آجائے،اور کوئی میسج دیکھنا نہ چاہے اور کال لے نہیں ،ـــــــلیکن ایسابہت مشکل ہے کہ آپ کی سوچ ، کام یا عبادت میں مداخلت نہیں ہوئی ہو گی،مداخلت کا ہونا عمومی ہے۔

پہلے دنیا سے جڑنے کی واحدسہولت کمپیوٹر تھا، کسی ویب سائٹ پر جاتے یامسینجرز پر آنلائن دوست سے چیٹ کرتے،ایسا 24 گھنٹوں میں چند منٹ یا گھنٹہ دو گھنٹوں تک محدود ہواکرتا،اس قسم کی سرگرمی جہاں حالات سے باخبر رکھتی وہیں انٹرنیٹ دوستوں سے بھی ملادیا کرتی۔
تاہم ،جب سے اسمارٹ فونز ایجاد ہوئے ،طرح طرح کی ایپس و گیمز نے 24 گھنٹے مرد و خواتین اور ناعمروں کو اپنے پرکشش سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

روزانہ سیاسی خبریں ،چٹکلے ،لطائف، دینی و معاشرتی مسائل اور شوبز کے متعلق میسیجز پڑھتے اور آگے فارورڈ کرتے ہو، کبھی انسان چاہتا ہے کہ وہ آزاد ہوکر پرسکون جگہ چلا جائے لیکن پرسکون جگہ پر بھی اسمارٹ فون ساتھ رکھیں گے تو وہاں کے ماحول سے بھرپور فائدہ نہ اٹھاسکیں گے،کیونکہ فی زمانہ کوئی بھی اس سے دوری برداشت نہیں کرسکتا،۔
آپ کی پراڈکٹویٹی صلاحیتوں کو ہر وقت کے ٹچ موبائل سے ٹچ رہنے کی عادت نے گہنا دیا ہے، چنانچہ دنیا بھر سے سوشل میڈیا سے آنے والے میسیجز کسی انٹرسیپٹر میزائل کی طرح آپ کے دماغی سکون کو درہم برہم کررہے ہیں۔
سمارٹ فون کی ضرورت ویسے تو ہر ایک کی نہیں ہے،یہ آلہ انہیں زیب دیتا ہے جو کسی کاروبار سے منسلک ہوں،لیکن کسی کا شوق ہے کہ اس کے پاس
بہترین اسمارٹ فون ہونا چائیے تو اپنے پاس موجودہ مارکیٹ کا بہترین سیٹ رکھیں، لیکن پرسکون رہنا چاہتے ہو کبھی اس کو بند کردیا کرو تاکہ کوئی میسج سیاست دانوں کا دروغ و فریب لیے آپ کی سوچ میں خود کش دھماکہ نہ کرسکے،کوئی وٹس ایپ ویڈیو کلپ آپ کے جذبات کو برانگیختہ نہ کرڈالے۔
اسمارٹ فون کا کوئی کھیل آپ کو انتقامی جذبے پر نہ ابھار سکے،۔

اچھا اب تم لوگ اپنے اپنے گھروں کو جاؤ!آج کی مجلس برخاست کی جاتی ہے ، کھجل سائیں نے ہاتھ کے اشارے سے کہا تو

ایک مرید نے بھینس کا سینگ نکال کر زور سے کہا "کھجل سائیں زندہ باد۔۔۔میرا موبائل تیرے پاس۔ـــــہمیں سمارٹ فونز نہیں چاہئیں۔۔۔۔نہیں چاہئیںـــــــــــکھجل سائیں کی جئے ہوـــــــــجھونپڑی نعروں کی آوازوں سے گونج اٹھی ــــسب نے اپنے اپنے سمارٹ فونز نکال کر کھجل سائیں کو پیش کردئیےـــــ
انہوں نے کہا،بابا کھجل سائیں ہم آئندہ آپ کے چیلے اسمارٹ استعمال نہیں کریں گے،نا رات رات بھر جاگ کر کھجل ہوں گے اورنہ موبائل فون کے دھوکے سے خود کو کھجل ہونے کی اجازت دیں گے۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
Proud Pakistani
🏆 ZH Top Poster in a Month Award 🕖
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
Top Poster
ITD Developer
Joined
Apr 25, 2018
Local time
12:02 PM
Threads
898
Messages
13,903
Reaction score
15,147
Points
1,977
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
4,180.01
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.

SABEEH

Thread Starter
★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
3:02 PM
Threads
198
Messages
5,394
Reaction score
6,856
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,437.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
اللہ خیر کرے پاکستان میں تبدیلی آئے نہ آئے کھجھل سائیں میں لگتا ہے آگئی ہے
:pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal:
:pagal:
کھجل سائیں آہستہ آہستہ سمجھدار ہورہا ہے۔
 

SABEEH

Thread Starter
★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
3:02 PM
Threads
198
Messages
5,394
Reaction score
6,856
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,437.20
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
کھجل سائیں کو محسوس ہوا ہوگا کہ اس کا کام موبائل فون کررہا ہے تو جوش رقابت میں یہ مجلس کھڑکا دی ہوگی
:pagal::pagal::pagal::pagal:
اللہ خیر کرے پاکستان میں تبدیلی آئے نہ آئے کھجھل سائیں میں لگتا ہے آگئی ہے
:pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal:
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
8:02 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

ناعمہ وقار

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Champion
Writer
Popular
Mysterious
Joined
May 8, 2018
Local time
12:02 PM
Threads
112
Messages
3,330
Reaction score
4,843
Points
943
Location
The City of Containers
Gold Coins
890.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Single Thread Highlight for 1 Week.
Thread Highlight Unlimited
ارے ۔۔ارے۔۔یہ کھجل سائیں کو کیا ہوگیا، اتنی سمجھداری کی باتیں کیسےکر دیں؟؟؟
:think: :think: :think:

مجھے تو لگتا ہے کہ کھجل سائیں کو بدنام کرنے کی کوئی سازش ہے
:pagal:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks