رموز اوقاف اردو قسط اول

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
4:57 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
964
Points
460
Gold Coins
425.11
رموز اوقاف:۔
رموز، رمز کی جمع ہے جس کا مطلب ہے علامت یا اشارہ جبکہ اوقاف، وقف کی جمع ہے جس کے معنی ٹھہرنے یا رکنے کے ہیں، یعنی رموز اوقاف اُن اشاروں یا علامتوں کو کہتے ہیں جو کسی عبارت کے ایک جملے کے ایک حصے کو اس کے باقی حصوں سے علیحدہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
تمام زبانوں میں اوقاف کو بہت اہمیت حاصل ہے اگر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو مفہوم کچھ سے کچھ بلکہ بعض اوقات تو اصل کے اُلٹ ہو جاتا ہے۔ جہاں ٹھہرنا یا وقفہ کرنا ہو ان کے لیے اردو میں درج ذیل رموز اوقاف استعمال ہوتے ہیں۔
نمبر ایک : علامت ختمہ ۔
یہ علامت ایک پورے جملے کے خاتمے پر ایک چھوٹی سی لکیر کی صورت میں لگائی جاتی ہے جہاں کچھ دیر ٹہرنا ہوتا ہے۔ یہ عبارت ایک جملے کو دوسرے جملے سے جدا کرتی ہے۔ اسے وقف کامل اور وقف تام بھی کہتے ہیں۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
علامات اردو کے لیے لکھا جانے والا یہ مضمون سب سے بہترین ہوگا لہذا اسے اول تا آخر ضرور ملاحظہ کیجیے ۔
نمبر دو : علامت تفصیلیہ :۔
اس علامت کا استعمال کسی لفظ کے بعد اس کی تفصیل بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
اس مضمون کے لکھنے کا مقصد:۔ آپ دوستوں کو رموز اوقاف کے بارے میں آگہی اور اردو زبان سے واقفیت فراہم کرنی ہے ۔
نمبر تین :ندائیہ یا فجائیہ یا صرف ندائیہ ! ۔
یہ علامت کسی کو آواز دینے یا پکارنے کے وقت استعمال کی جاتی ہے یا اس علامت کو ایسے الفاظ یا جملوں کے آخر میں بھی لگایا جاتا ہے جن میں کسی جذبے جیسے جوش، غم، نفرت، غصہ، تعجب، حیرانی، خوشی، افسوس، خوف، تنبیہ، تحسین اور تحقیر کا اظہار پایا جاتا ہو۔
:مثالیں ملاحظہ کیجیے
آہا! رموز اوقاف پر بھی میں نے مضمون ترتیب دے دیا۔
معزز خواتین و حضرات! ۔
نمبر چار: علامت سکتہ ، ۔
یہ علامت چھوٹا اورمختصر وقفہ ہوتا ہے، جس میں ہلکا سا وقف کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ کبھی تو ناموں اور کبھی چھوٹے چھوٹے جملوں کے درمیان استعمال ہوتا ہے۔
:مثالیں ملاحظہ کیجیے
کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ جیسے پاکستان کے مشہورشہروں میں ہے ۔
جمعے کے دن مولانا آئے ،خطاب کیا ،نماز پڑھائی اور چلے گئے ۔
نمبر پانچ: علامت وقفہ ؛
اس کا استعمال جملوں کے بڑے بڑے اجزا کے درمیان ہوتا ہے، جہاں سکتہ کے بالمقابل زیادہ ٹھہراؤ کی گنجائش ہو۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
ہم اردو زبان پر ایسے مضامین لکھا کریں گے ؛جنھیں آپ پڑھیں گے تو یقینا آپ کا فائدہ ہوگا ۔
نمبر چھ: علامت سوالیہ ؟
یہ علامت سوالیہ جملے کے آخر میں لگائی جاتی ہے۔ اس علامت کے استعمال سے ایک عام جملے اور سوالیہ جملے میں واضح فرق پیدا ہو جاتا ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کا نام کیا ہے ؟
نمبر سات: علامت رابطہ : ۔
یہ علامت مقولہ یا کہاوت وغیرہ کو بیان کرنے کے لیے اس کو استعمال کیاجاتا ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے کہا : ”دیوبندی نہ فرقہ ہے نہ مذہب، بلکہ ہر معقول پسند اور دین دارآدمی کا نام دیوبندی ہے“۔
نمبر آٹھ: علامت خط ۔ ۔
یہ علامت جملہ معترضہ کے لیے اس کو کلام میں لایا جاتا ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
پاکستان کے اکثر سیاسی شخصیات کا ماننا ہے – اگرچہ یہ ان کی اپنی رائے ہے- کہ مولانا فضل الرحمان صرف ملکی سیاست کے نہیں ؛ بلکہ عالمی سیاست کے بھی اچھے کھلاڑی ہیں ۔
نمبر نو: علامت قوسین ( )۔
یہ علامت اس کا کام بھی تقریباً وہی ہے جو خط کا ہے ؛ہاں کسی غیرمانوس لفظ کی وضاحت کے لیے عام طور پر قوسین ہی کااستعمال ہوتا ہے۔لیکن اصل عبارت سے اس کا تعلق نہیں ہوتا ہےبلکہ حوالے کے طور پر اس کا ذکرلایا جاتا ہے ۔ عام طور پر یہ علامت مکالموں اور ڈراموں میں استعمال کی جاتی ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
ڈاکٹر عبد القدیر خان (جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ہیں ) ایک ذہین سائنس دان ہیں ۔
نمبر دس :واوین ۔ ۔
یہ علامت کسی تحریر کا اقتباس (ٹکڑا) پیش کرتے وقت یا کس کا قول پیش کرتے وقت اُس قول یا اقتباس کے شروع اور آخرمیں لگائی جاتی ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
کھجل سائیں کہتے ہیں : ”کہ میاں محمد شاہد صاحب فورم کے ٹیم لیڈر ہیں “۔
نمبر گیارہ :نقطے ۔۔۔۔۔
یہ علامت کسی محذوف عبارت کی جگہ استعمال ہوتی ہے؛ یعنی کسی لمبی عبارت کو نقل کرتے وقت، اختصار کے پیش نظر عبارت کا کچھ حصہ نقل کرتے ہیں اور بقیہ عبارت کی جگہ ان نقطوں کا استعمال کرتے ہیں؛ عام طور پر قلتِ جگہ یا قلتِ وقت کی بنا پر ایسا کیا جاتا ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
پاکستان بہتر سال قبل آزاد ہوا ہے اور آج تک اس میں اسلامی نظام پوری طرح سے۔۔۔۔۔۔
اسی طرح جب کسی شعر وغیرہ کو مضمون کی سرخی بنانا ہو،اور مقصد صرف آدھے مصرع ہی سے پورا ہورہا ہو، تو بھی نقطے کا استعمال کرتے ہیں؛ ہاں اگر مصرع کے جزو اول کو لینا ہے تو جزو آخر کی جگہ نقطے لگائیں گے، اور جزو آخر کو لینا ہو تو جزواوّل کی جگہ اس کا استعمال ہوگا۔ جیسے
:پہلی مثال
ع کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:دوسری مثال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ع راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

نمبر بارہ : علامت شعر
؎

اس علامت ؎ کو شعر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے

نمبر تیرہ : علامت مصرع ع
یہ علامت اکیلے مصرعے کے ساتھ لگائی جاتی ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
ع کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نمبر چودہ :مخففات
جو مختصر علامت اصل فقرے کی جگہ استعمال کی جائے اسے مخففات کہتے ہیں۔
:مثالیں ملاحظہ کیجیے
"صلعم"سے ﷺ "ع" سے علیہ السلام "رض" رضی اللہ عنہ "رح" سے رحمۃ اللہ علیہ
"م " سے متوفی "پ " سے پیدائش"ف" سے فوت شدہ
"ء" عیسوی "ھ" سے ہجری
"ص"سے صفحہ"ج" سے جلد"ح" سے حاشیہ
"ج/ص"سے جلد اور صفحہ دونوں
"ق م" سے قبل مسیح"
الخ" الی آخرہ"اہ"سے انتہی
نمبر پندرہ : علامت تخلص
یہ علامت تخلص کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے تاکہ نام اور تخلص میں تمیز ہوسکے ۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
اسد اللہ غالب ؔ۔
نمبر سولہ :علامت ایضا( //) ۔
یہ علامت اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب ثانی یا ثالث جملہ بھی اول کی طرح لکھنا ہو۔
:مثالیں ملاحظہ کیجیے
پاکستان ایک بہت پیارا ملک ہے۔
(//)کے پڑوس میں افغانستان ،ایران ،چین اور بھارت واقع ہے ۔
نمبر سترہ : علامت اعداد یا شمار/۔
یہ علامت عدد یا شمار کے اختتام پر استعمال کی جاتی ہے۔
:مثال ملاحظہ کیجیے
درجن میں بارہ انڈے ہیں /۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:57 PM
Threads
851
Messages
12,444
Reaction score
14,326
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,448.20
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے امید ہے اراکین کے لیئے مفید ثابت ہوگا
:umda:
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
4:57 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
115.37
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks