اگر آپ زندگی میں کچھ بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس کے لئے پہلا قدم آپ نے خود اُٹھانا ہے، یاد رکھئیے دنیا پیچھے رہنے والوں کا ستھ نہیں دیتی بلکہ ان کے ساتھ آگے بڑھتی ہےجو خود آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے خود کو اس کے لئے تیار کیجئے۔
دنیا میں کون ہے جو کامیاب نہیں ہونا چاہتا ۔۔۔۔۔؟
ہر ایک یہی چاہتا ہے کہ وہ ایک خوشحال اور کامیاب زندگی گزارے مگر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں کامیاب لوگو کا تناسب کم ہے۔ آیا کامیابی کے حصول کا کوئی طریقہ ہے بھی یا یہ سب قسمت کا کھیل ہے۔۔۔۔؟
اگر ہم غور کریں تو دو طرح کے لوگ ہمیں اپنے اردگرد نظر آتے ہیں۔ ایک طبقہ ایسے لوگو ں کا جو کامیابی حاصل کر لیتے ہیں اور دوسری قسم ان لوگو ں کی ہے جو ہر وقت قسمت کا رونا روتے ہیں ۔
اگر ہم کامیاب لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہر وہ آدمی جس نے کامیابی حاصل کی یا جس نے زندگی میں کوئی غیر معمولی کارنامہ سر انجام دیا اس میں یہ تین اہم خوبیاں ضرور موجود تھیں۔
مقصد کا تعین ، صحیح منصوبہ بندی ، بھر پور کوشش یا محنت
اگر ہم آپ سے کہیں کہ کسی بہت اہم تقریب میں شرکت کے لئے آپ کو لباس خریدنا ہے تو آپ کیا کریں گے۔۔۔۔۔؟
ظاہر ہے پہلے آپ تقریب کی نوعیت معلوم کریں گے پھر اسی لحاظ سے لباس خریدیں گے جو نا صرف موجودہ فیشن کے مطابق ہو بلکہ آپ کی شخصیت سے مناسبت بھی رکھتا ہو لیکن اگر کوئی کچھ بھی پہن کر چلا جائے اور پھر یہ شکایت کرے کہ وہ لوگوں میں اہم اور منفرد نظر نہیں آ رہا تھا تو آپ اس کے رویے کو کیا نام دیں گے۔۔۔۔؟
جس طرح کسی تقریب میں خود کو اہم اور منفرد بنانے کے لئے آپ تیاری کرتے ہیں اسی طرح زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھی صحیح منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔ اس کے کچھ اصول بھی ہوتے ہیں ۔ شخصیت سازی کے ماہرین اسے گول سیٹنگ کا نام دیتے ہیں۔
سب سے پہلے یہ اطمینان کر لیجئے کہ اگلے تیس منٹ تک آپ کو کوئی ڈسٹرب نہ کرے۔ کوئی ڈائری ، رجسٹر یا کاپی لے کر ان سوالات کے جوابات لکھیے۔
میں کیا بننا چاہتا یا چاہتی ہوں ۔ جو میں بننا چاہتا یا چاہتی ہوں اس میں کیسے کامیاب ہو سکتا یا سکتی ہوں۔ کس قدر محنت کرنی پڑے گی۔۔۔؟
مقصد کے حصول میں کون کون سے لوگ میرا ساتھ دے سکتے ہیں۔۔۔۔؟
میرے اندر کتنی صلاحتیں ہیں۔۔۔۔؟ مجھے کتنی نئی چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔؟
میں حاصل کیا کرنا چاہتا یا چاہتی ہوں۔ اس وقت میرے پاس وہ کیا کچھ ہے جن کی مدد سے میں اپنے مقصد تک پہنچ سکتا یا سکتی ہوں۔۔۔۔؟ میرے پاس کیا ہونا چاہیے یعنی مجھے کیاکچھ درکار ہوگا۔۔۔؟
میں کون سا منفرد کام کروں جو میری پہچان بن جائیں۔۔۔۔؟ وہ کون سے ایسے کام ہیں جنہیں میں دوسروں سے مختلف کر سکتا یا سکتی ہوں۔۔۔۔؟ میں وہ کون سے نئے کام کروں جو کامیاب لوگ کرتے ہیں جن کی وجہ سے ان کو پسند کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔؟
مجھے اپنی ذات میں کون کون سی تبدیلیاں پیدا کرنی چاہیئں جو میری شخصیت پُرکشش بنا دیں۔۔۔؟
وہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جو میرے راستےمیں رکاوٹ ہیں۔۔۔۔؟
خوب سوچ سمجھ کر پوری دیانتداری کے ساتھ بغیر کسی مشورے کے ان سوالات کے جوابات لکھیے۔
شیکسپیئر کہتا ہے سب لوگو ں کو اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ وہ جانیں کہ وہ کیا ہیں۔۔۔۔؟ لیکن اس بات میں بہت کم لوگ دلچسپی لیتے ہیں کہ وہ کیا بن سکتے ہیں۔۔۔۔؟
بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ جو کچھ ہیں اس سے زیادہ کے اہل ہیں لیکن اپنی اہلیت کو ثابت کرنے کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔
ہم میں سے اکثر لوگ زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی صحیح منصوبہ بندی نہیں کرتے۔آپ جو بھی بننا چاہتے ہیں اس کے لئے پہلے اپنے گول سیٹ کیجیے یعنی اپنے مقاصد طے کیجیئے۔
مثلاً اگر اسکول کا کوئی طالب علم سجن بننا چاہتا ہے تو اس کا پہلا گول ہوگا کہ ایف ایس سی میں اتنے نمبر حاصل ہوجائیں کہ میڈیکل میں داخلہ مل جائے۔
اپنے مقصد کے حصول کے لئے اپنے اہداف سیٹ کریں جب ایک ہدف مکمل کر لیں تو اسے مارک کر کے اگلے کی جانب بڑھ جائیں ، بغیر گول سیٹنگ کے کامیابی ممکن نہیں۔
اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ اگلے تین ماہ میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کرے گا تو یہ ایک ٹارگٹ ہوگا جس کو وہ حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن بجائے اس کے کہ وہ محض یہ کہتا رہے کہ میں کوشش کرہا ہوں کہ یرا وزن کم ہوجائے اسے کچھ کہے بغیر اس کوشش کا عملی آغاز کر دینا چاہئے۔
ہم میں سے اکثر لوگ چہتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو جائیں لیکن اس کے لئے منصوبہ بندی نہیں کرتے۔
یاد رکھیں ۔۔۔۔ ! جو کچھ آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سب آپ کے پاس لکھا ہو موجود ہونا ضروری ہے۔ صرف سوچ لینا درحقیقت ہوا میں تیر چلانا ہے۔ قلم اُٹھائیے اور ہر اس نکتے کے بارے میں لکھ لیجیے جو آپ کی ذات میں نکھار کا باعث بن سکے۔
آپ جب سب کچھ لکھ لیں تو ان کے حصول کے ممکنہ راستے بھی تلاش کریں۔ جب آپ ایک آئیڈیا لکھ لیں تو دوسرا خود ہی آپ کے ذہن میں آئے گا۔
اپنے قیمتی وقت میں سے صرف تیس منٹ نکال کر ایک لسٹ بنائیے اس میں وہ سب کچھ لکھیں جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اب ہم آپ کو گول سیٹنگ کے مراحل بتاتے ہیں۔ ان کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔
اپنے ٹارگٹ کو پہچانئیے ۔ یہ جانیئے کہ آپ کیا حاصل کرنا یا بننا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔؟
ڈیڈ لائن مقرر کیجئے ۔ آپ کب تک ان گولز حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ایک ماہ ، چھ ماہ، ایک سال، مدت کا تعین ضرور کریں۔
مشکلات کا جائزہ لیں اور ان کے مناسب حل کے بارے میں لکھئے کہ وہ کس طرح دور ہو سکتی ہیں۔
وہ لوگ جو آپ کے لئے معاون ہو سکیں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں تحریر کریں جن کا آپ کو تعاون درکار ہے اور مختلف ٹارگٹ کے حصول میں آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں۔
ان گولز کے حصول میں آپ کو کون سی صلاحیتوں اور علم کی ضرورت ہے۔ تفصیل سے لکھیے اور ہر اس عم اور صلاحیتیں بڑھانے کے لئے پروگرام ترتیب دیں۔
گولز کے حصول کا پورا طریقہ کار تیار کیجئے ۔آپ کو کیا کیا کرنا ہے۔۔۔۔۔؟ روزانہ کتنا کام کرنا ہے تا کہ آپ اپنی منزل سے قریب تر ہوتے جائیں۔
آخر میں ان مقاصد کے حصول کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد کی فہرست بنایئے ۔ لکھیے کہ آپ یہ ساری محنت کیوں کر رہے ہیں۔۔۔۔۔؟ ان کا کیا فائدہ ہوگا۔۔۔؟
یاد رکھیے ۔۔۔۔! اچھی کارکردگی ایک سفر ہے منزل نہیں ۔ اس کا آغاز مقصد کے واضح تعین سے ہوتا ہے۔اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اس کے لئے ورزش بہت ضروری ہے۔
یا د رکھیں اگر آپ صحت مند ہیں تب ہی آپ اپنے تمام گولز کے حصول کے لئے بھر پور محنت کر سکتے ہیں۔آپ نے اپنی دنیا خود بنانی ہے اگر آگے نہیں بڑھیں گے تو آگے بڑھنے کے لئے کوئی اور آ جائے گا۔ جس جگہ اور جہاں کام کر رہے ہیں اس سے آگے جانے کی کوشش جاری رکھیں۔
ان تمام باتوں میں سب سے اہم اور آخری بات اگر آپ کے مزاج میں مستقل مزاجی نہیں ہے تو اہداف کا حصول بھول جائیں۔

Previous thread
Next thread