قاضی کے متعلق مختصر معلومات قسط سوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
6:46 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
964
Points
460
Gold Coins
425.11
مقدمہ سننے اورفیصلہ کرنے کے طریقے کا بیان
قاضی اگر مناسب سمجھے تو فریقین سے مدعی اور مدعی علیہ کی بابت معلوم کرسکتا ہے یا انتظار کرے اور فریقین کے گفتگو سے اس کا اندازہ لگالے ۔فریقین میں سے جب مدعی درست طریقے سے اپنا دعوی پیش کر لے تو قاضی کو چاہیے کہ مدعی علیہ سے سوال کرے کہ اس دعوی کے بارے میں تمھارا کیا موقف ہے؟ اگر مدعی علیہ دعوی کو سچ اور درست تسلیم کرے تو قاضی کو چاہیے کہ وہ دعوے کی سچائی کی بنیاد پر مدعی کے حق میں فیصلہ دے دے ۔
اور اگر مدعی علیہ دعوے کے درست ہونے کا انکار کردے تو قاضی مدعی سے گواہ طلب کرے تاکہ مدعی اپنے دعوے کو سچ ثابت کر سکے اور قاضی اس گواہی کی روشنی میں فیصلہ کر سکے۔ اگر مدعی گواہی پیش کر دے تو قاضی اس کی گواہی سنے۔ اگر گواہی قابل قبول ہو تو مدعی کے حق میں فیصلہ دے دے۔
قاضی محض اپنے علم اور ذاتی معلومات کی بنیاد پر فیصلہ نہ دے کیونکہ اس سے اس پر جانبداری برتنے کی تہمت لگنے کا اندیشہ ہے۔اور اگر مدعی نے کہا: میرے پاس کوئی گواہ نہیں ہے تو قاضی مدعی علیہ سے قسم طلب کرے گا چنانچہ حدیث میں آتاہے کہ
حضور ﷺکے پاس دو آدمی اپنا جھگڑا لے کر آئے ایک حضرمی تھا ،دوسرا کندی ،حضرمی نے کہا:اے اللہ کے رسول ﷺ! میری زمین پر اس نے قبضہ کر رکھا ہے جو کہ میرے باپ کی تھی۔ کندی نے کہا: وہ زمین میری ہے اور میرےقبضے میں ہے میں اس پر کاشت کرتا ہوں۔ اس کا اس میں کوئی حق نہیں۔
حضورﷺ نے حضرمی کو کہا: کیا تیرے پاس کوئی گواہ ہے؟ اس نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :تیرے لیے کندی کی قسم ہے یعنی کندی قسم اٹھائے گا۔ اس روایت سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ قسم اٹھانے کی ذمے داری مدعی علیہ پر ہے بشرطیکہ مدعی اپنے دعوے کے حق میں کوئی مضبوط دلیل پیش نہ کر سکے۔
جب مدعی مدعی علیہ سے قسم کا مطالبہ کرے تو قاضی کو چاہیے کہ اس سے قسم لےجب مدعی علیہ قسم اٹھائے تو قاضی اس کے حق میں فیصلہ جاری کرے گا اور اسے جانے دے البتہ مدعی علیہ کی قسم کو درست تب تسلیم کیا جائے گا جب اس کی قسم صاف اور واضح الفاظ کے ساتھ ہوگی اور مدعی کے مطالبے پر ہوگی کیونکہ جس چیز سے متعلق قسم اٹھانی ہے اس سے مدعی کا حق متعلق ہے لہذا اس کے مطالبے کے بغیر قسم درست نہ ہوگی۔
اگر مدعی علیہ قسم اٹھانے سے انکار کردے تو اس بنیاد پر اس کے خلاف فیصلہ دیا جائے گا کیوں کہ مدعی علیہ کا قسم سے انکار مدعی کے سچا ہونے کی دلیل ہے۔ اہل علم کی ایک جماعت کی یہی رائے ہے۔ ان میں سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی شامل ہیں۔ ایک جماعت کی رائے یہ بھی ہے کہ جب مدعی علیہ قسم اٹھانے سے انکار کردے گا تو مدعی کو قسم اٹھانا ہو گی۔
جب مدعی علیہ قسم اٹھائے گا تو قاضی اس کے حق میں فیصلہ صادر کردے گا۔اگر فیصلہ صادر ہوجانے کے بعدمدعی اپنے دعوے کی سچائی پر گواہ ڈھونڈلایا تو اس صورت میں دیکھا جائے گا کہ مدعی نے فیصلے کے وقت کیا کہا تھا ۔
نمبر ایک : مدعی نے کہا تھا کہ میرے پاس گواہ نہیں ہے ۔
نمبر دو : مدعی نے کہا تھا کہ مجھے گواہوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔
نمبر تین : گواہوں کی بابت کوئی ذکر نہیں ہوا تھا۔
اول صورت میں مدعی اپنے بیان میں جھوٹا ثابت ہوگیا۔لہذا اس کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی کیوں کہ اس نے کہا تھا کہ میرے پاس گواہ نہیں ہے اور جھوٹ کے گواہ کرکے لائے ہیں ۔باقی دو صورتوں میں اس کی گواہی قابل سماعت ہوگی اور مضبوط ہونے کی صورت میں قاضی اپنے سابقہ فیصلے میں نظر ثانی کر کے اس کے حق میں فیصلہ دے گا۔
کیوں کہ مدعی علیہ کے قسم اٹھانے سے مدعی کا حق ختم نہیں ہو جاتا اور نہ ہی قسم لینے سے دعوی غلط ثابت ہوگا بلکہ یہ قسم صرف جھگڑا ختم کرنے کے لیے ہے اس سے حقدار کا حق ختم نہیں ہو جاتا۔
قاضی کی معزولی
قاضی کو مقرر کرنے والا جب چاہے اسے معزول کرسکتا ہے اس پر کوئی جبر نہیں کہ اسے لازم رکھے اور اسی طرح قاضی جب چاہے سبکدوش ہوسکتا ہے مگر یہ بہتر نہیں کیوں کہ قاضی کے عہدے کے ساتھ عام مسلمانوں کے حقوق وابستہ ہوتے ہیں ۔اس لیے اسے بلا کسی وجہ کے نہ تو معزول کیا جائے اور نہ ہی وہ خود سبکدوش ہو۔نیز امیر کے انتقال سے قاضی معزول نہیں ہوگا۔
کسی شہر میں قاضی نہ ہو اور لوگ کسی کو قاضی مقرر کرلیں تو اگر امیر موجود ہے تو یہ تقرر باطل ہوجائے گا اور اگر امیر شہر نہیں تو تقرر صحیح ہوگا ۔ پھر جب امام جدید مقرر ہوجائے تو لوگوں کے مقرر اس قاضی کی قضاء امام کی اجازت سے مشروط ہوجائے گا اگر امام جدید اس کو باقی رکھتا ہے تو وہ قاضی رہے گا ورنہ نہیں البتہ امام جدید کی آمد سے پہلے کے تمام فیصلے درست ہوں گے ۔
جاری ہے۔۔۔۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:46 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
115.19
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:46 PM
Threads
850
Messages
12,396
Reaction score
14,315
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,446.51
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks