زنا کی مذمت

PakArt UrduLover

Thread Starter
Staff member
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Expert
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
4,663
Reaction score
3,763
Points
2,237
Location
Manchester U.K
Gold Coins
434.30
Silver Coins
12,602.46
Diamonds
1.00
زنا کی مذمت
مولانا افتخاراللہ مصباحی

٭٭٭٭

آنکھ جو دیکھتی ہے لب پہ آسکتا نہیں

محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں انسان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ رب نے ہماری فطرت کو دین اسلام پر تخلیق کیا ہے۔ وہ خوب بہتر جانتا ہے کہ ہماری فطرت کے تقاضے کیا ہیں۔ اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ اپنے نفس اور غیر فطری طریقوں اور بری عادات و خصائل پر سختی سے کنٹرول کرتے ہوئے قرآن و احادیث کے احکام پر ہمیشہ کاربند رہے۔ اسی میں اس کی زندگی کی کامرانیاں اور ظفرمندیاں وابستہ ہیں بلکہ ایسے حالات میں جب کہ ہماری طاقت اثر و رسوخ کا پاور ختم ہوچکا ہے اور سماج میں مسلم منافرت اور عداوت کا سیاہ مادہ خوب پھیل چکا ہے اور ہر چہار جانب گناہوں کے وسیع و عریض بادل پھیلے ہوئے ہیں۔ ایسے نازک وقت میں ہمیں اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ جب تم کوئی کام قوانین اسلام کے خلاف دیکھو تو اس کو ہاتھ سے روکو، اگر اس پر قدرت نہ ہوتو زبان سے روکو، ورنہ دل ہی میں اس کی مذمت کرو یہ ایمان کا آخری درجہ ہے (مفہوم حدیث) اور ساتھ ہی یہ بات بھی اشد ضروری ہے کہ انسان کا پہلا دور جس کو لڑکپن کہا جاتا ہے، اس میں بچوں کو اسلامی ماحول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کو اچھی تربیت دینے پر خوب خیال کیا جائے چنانچہ نبی کریم انے ارشاد فرمایا کہ کوئی باپ اپنے بیٹے کو اچھی تربیت سے بہتر کوئی عطیہ نہیں دے سکتا (ترمذی شریف) لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ گھروں میں اچھا ماحول پیدا کریں۔ فلمی، گانوں اور ڈراموں سے گھروں کو پاک رکھیں۔ اپنی عفت مآب بہنوں کے لئے پردے کا خاص اہتمام رکھیں اور بچوں کے لئے اسلامی تعلیم اور اچھے ماحول سے وابستگی کو اہم سمجھیں خود بھی صوم و صلاۃ کی پابندی کریں تاکہ ہماری آنے والی نسل سرکار اکی سنتوں پر اپنی زندگی کے لمحات گزار سکے۔

آج اس پرآشوب اور پرفتن دور میں طرح طرح کی برائیاں جنم لے چکی ہیں جن کی بنیاد پر انسان قلیل وقت ہی میںبربادیوں اور ہلاکت خیزوں کے اتھاہ گہرائیوں میں یوں غرق ہوجاتا ہے کہ پھر اس پر لعنت کے علاوہ کوئی اس کے وجود کو نہیں جانتا انہیں میں سے ایک عظیم گناہ ’’زنا‘‘ بھی بہت عام ہے۔ اس کے تعلق سے کچھ وعیدیں اور عذاب الٰہی ذکر کررہا ہوں تاکہ ہمارے بھولے ہوئے بھائیوں کی آنکھیں کھل جائیں اور اسے پڑھ کر اور سن کر اس غلیظ اور گھناؤنے کام سے باز آجائیں اور فکر آخرت میں مصروف ہوجائیںرب قدیر جل و علا قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے:

ولا تقربواالزنی انہ کان فاحشۃ وساء سبیلا

ترجمہ: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ، بیشک وہ بے حیائی اور بہت بری راہ ہے۔‘‘ (کنزالایمان)

اور دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے۔

وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِفُرُوْجِھِمْ حَافِظُوْنَ

ترجمہ: اور وہ لوگ مومن ہیں جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

ایک اورجگہ ارشاد فرماتا ہے۔

وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَاماً

ترجمہ: جو شخص گناہ کرتا ہے اس کو وادی ’’اثام‘‘ میں ڈالا جائے گا۔

اثام کے متعلق علماء کرام نے بیان فرمایا کہ وہ جہنم کا ایک غار ہے جب اس کا منہ کھولا جائے گا تو اس کی بدبو سے سارے جہنمی چیخ اٹھیں گے ۔ مزید یہاں پر ایک اہم بات ذکر کردینا مناسب سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ مفسرین کرام نے ’’غیْ‘‘ (جہنم کی ایک وادی کا نام ہے) کے تعلق سے بیان فرمایا ہے کہ ایک کنواں ہے جس کا نام ’’ہبب ‘‘ ہے جب جہنم کی آگ بجھنے کو آتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کنویں کو کھول دیتا ہے۔ جس سے وہ بہ دستور بھڑکنے لگتی ہے۔ قال اللہ تعالیٰ: کلما خبت زدناھم سعیراً۔

ترجمہ: جب بجھنے پر آئے گی ہم انہیں اور زیادہ بھڑکا دیں گے۔

آخر اس کنویں کو کس کے لئے تیار کیا گیا ہے اسے غور و فکر کے ساتھ سن کر اور پڑھ کر عبرت حاصل کریں اس ہیبت ناک و شعلہ زن کنویں میں مذکورہ ذیل لوگوں کو ڈالا جائے گا۔

۱) بے نمازی ۲) زانی ۳) شرابی ۴) سود خور ۵) ماں باپ کو ایذا دینے والا ۶)

ذکر شدہ بیان سے یہ بات خوب اچھی طرح واضح ہوگئی کہ زنا کرنے والوں کے لئے آخرت میں کتنا سخت عذاب تیار کیا گیا ہے۔ (بہار شریعت)

یقیناً زنا ایک عظیم گناہ ہے اور بہت بری بلا ہے جو کہ انسان کی دنیا و آخرت کو تباہ و برباد کردیتا ہے، اس کے متعلق وعیدیں ہیں اور اس کے بارے میں احادیث طیبہ بھی ہیں۔

۱) ماذنب بعد الشرک اعظم عنداللہ من نطفۃ وضعھا رجل فی رحم لایحل لہ

’’یعنی شرک کے بعد اللہ کے نزدیک اس گناہ سے بڑا کوئی گناہ نہیں کہ ایک شخص کسی عورت سے صحبت کرے جو اس کی بیوی نہ ہو۔

اسی طرح سرکار ا دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں۔

۲) اذا زنی العبد خرج منہ الایمان وکان فوق راسہ کالظلۃ۔

’’یعنی جب کوئی مرد اور عورت زنا کرتے ہیں تو ایمان ان کے سینے سے نکل کر سر پر سایہ کی طرح ہوجاتا ہے اسی لئے سرکارﷺ نے ارشاد فرمایا:انسان مومن کامل ہوتے ہوئے زنا کر ہی نہیں سکتا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ زنا ایمان کو سلب اور چھین لئے جانے کا باعث ہے۔ جب سرکارﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زانی کا ایمان سینے سے نکل جاتا ہے تو حضرت عکرمہ نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: ایمان کس طرح نکل جاتا ہے تو حضرت ابن عباس نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالا اور پھر نکال کر فرمایا، دیکھو اس طرح نکلتا ہے۔‘‘ (بخاری شریف)

اللہ اکبر کبیرا! زنا کے متعلق جتنی وعیدیں قرآن و حدیث میں ہیں اور جتنی خطرناک سزائیں زنا پر مقرر کی گئی ہیں اسلام میں کسی اور گناہ پر اتنی وعیدیں نہیں ہیں۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ جو روایت بیان کرتے ہیں اس کو سن کر بندے پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے کہ آپ نے فرمایا: جس نے کسی غیر شادی شدہ عورت کا بوسہ لیا اس نے ستر کنواری لڑکیوں سے زنا کیا اور جس نے کنواری لڑکی سے زنا کیا گویا اس نے ستر ہزار شادی شدہ عورتوں سے زنا کیا۔

تصور کریں کہ کتنی سخت وعیدیں ہیں ایسے بھیانک گناہ کے تصور ہی سے بدن کا انگ انگ کانپ اٹھتا ہے۔ اللہ ہم سب کو اس گناہ سے بچائے۔ آمین!

اور اتنا ہی نہیں بلکہ زنا کئی مصیبتوں کا مجموعہ ہے چنانچہ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ بعض صحابہ کرام کی روایتوں کو نقل فرماتے ہیں کہ فرمایا: زنا سے بچو اس میں چھ ہلاکت خیز مصیبتیں ہیں وہ یہ ہیں۔ (۱) زندگی مختصر ہوجاتی ہے( ۲) رزق کم ہوجاتا ہے (۳) چہرے سے رونق کم ہوجاتی ہے۔ آخرت کی مصیبتیں یہ ہیں: (۱) آخرت میں خدا کی ناراضگی، (۲) آخرت میں سخت سوال و جواب (۳) جہنم میں جائے گا اور سخت عذاب۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں، زنا کرنے والے کی سزا کے بارے میں پوچھا تو رب نے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ! زنا کرنے والے کو میں آگ کی زرہ (آگ کا لباس) پہناؤں گا جو ایسا وزنی ہوگا کہ اگر بہت بڑے پہاڑ پر رکھ دیا جائے تو وہ بھی ریزہ ریزہ ہوجائے گا۔

ساتوں آسمان اور ساتوں زمیں اور پہاڑ زنا کار پر لعنت بھیجتے ہیں اور قیامت کے دن زنا کار مرد و عورت کی شرمگاہ سے اس قدر بدبو آتی ہوگی کہ جہنم میں جلنے والوں کو بھی اس سے تکلیف ہوگی۔(الحدیث)

پھر آگے سرکار اقدس ﷺ زنا کار کی تباہی اور عذاب کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ زانی لوگ بروز قیامت اس حال میں آئیں گہ کہ ان کے چہروں سے آگ بھڑکتی ہوگی اور شرمگاہوں کی بدبو سے لوگوں کے درمیان پہچانے جائیں گے، ان کو منہ کے بل گھسیٹا جائے گا، پھر وہ جہنم میں داخل کئے جائیں گے تو جہنم کا داروغہ انہیں آگ کی قمیص پہنائے گا، اسکی کیفیت ایسی ہوگی کہ اگر اس قمیص کو لمحہ بھر کے لئے کسی پہاڑ پر رکھ دیا جائے تو یقیناً وہ پہاڑ جل کر راکھ ہوجائے گا۔ پھر اس کے بعد داروغۂ جہنم فرشتوں کو حکم دیں گے کہ زانیوں کی آنکھوں کو آگ کی سلائی سے داغ دو، وہ حرام کی طرف نظر اٹھاتے تھے چنانچہ فرشتے ان کے ہاتھوں کو آگ کی زنجیروں اور پاؤں کو آگ کی بیڑیوں سے جکڑ دیں گے اور آنکھوں کو آگ کی سلائیوں سے داغ دیں گے وہ تکلیف سے خوب چیخ چیخ کر پکاریں گے اے فرشتو! ہم پر رحم کرو اور لمحہ بھر کے لئے ہم پر عذاب میں کمی کرو ۔ فرشتے کہیں گے ہم تم پر رحم کیسے کریں جب کہ رب العالمین تم پر غضبناک ہے۔‘‘(قرۃ العین)

الحاصل! بے شمار آیاتِ قرآنیہ اور احادیث کریمہ سے یہ نتیجہ اخذ کرنے میں کوئی دشواری نہیں کہ زنا تمام گناہوں میں ایک عظیم گناہ ہے ۔ بلکہ قانونِ اسلام یہ کہتا ہے کہ جو شخص اتنے واضح احکام خداوندی سننے کے بعد بھی کسی عورت کو داغدار کرے تو اس کو سماج میں رہنے کا کوئی حق نہیں، اس پر پتھروں کی بارش کرکے ہلاک کیا جائے یا کسی بلند چوٹی سے ڈھکیل کر اس دنیا سے اس کے وجود کو مٹادیا جائے کیونکہ اگر وہ زندہ رہا تو یہ بیماری کسی اور میں پیدا کرے گا اور یہ برائی بڑھتی ہی جائے گی پھر کہیں وہ دن بھی دیکھنا نہ پڑے کہ سفا ک ظالم زانی ہماری ماؤں اور بہنوں کی جانب وحشی نگاہ کرکے ان کے پردۂ عصمت کو تار تار کرے۔ اللہ کا قانون حق ہے اور اسلام کی سزائیں برحق ہیں۔ اللہ ان فواحشات کے وہم و تصورات سے بھی ہم سبھی کو کوسوں دور رکھے اور عمل خیر کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!بجاہ سید المرسلین ﷺ ۔



 

Syed Waqas

Staff member
★★★★★★
Writer
Joined
May 6, 2018
Messages
412
Reaction score
460
Points
530
Location
Karachi
Gold Coins
97.55
Silver Coins
2,597.56
Diamonds
0.00
Promotion from ITD Star to Super Star.
Change Username Style.
آمین..

اللہ پاک ہم سب کو ایسے ہر کام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے جس میں اللہ پاک کی ناراضگی کا اندیشہ ہو...

آمین
 
Top

AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock
No Thanks