PakArt UrduLover
Thread Starter

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace

Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
- Joined
- May 9, 2018
- Local time
- 4:33 PM
- Threads
- 1,354
- Messages
- 7,658
- Reaction score
- 6,967
- Points
- 1,508
- Location
- Manchester U.K
- Gold Coins
- 123.77

کیا ہی خوش نصیب ہے یہ اُمت محمدیہ ﷺ،جسے رؤف ورحیم،غمخوار، افرادِ اُمت کی خیر خواہی کے متعلق حریص نبی ورسول محمد ﷺ بطور مقتداء اور رہنما کے ملا۔
کیا ہی لائق رشک ہے وہ اُ مت جسے قرآن مقدس جیسی عظیم،بابرکت،انقلابی کتاب عطا ہوئی۔کس قدر مہربان ہے رب العالمین ،اَلرحم الرٰحمین اس اُ مت پر جس کو رمضان المبارک جیسا رحمتوں اور برکتوں سے بھر پور ماہِ مُبارک انعام فرمایا۔۔۔مگر۔۔۔۔افسوس صدافسوس!اُمت کی روش پرجو دردِ دل ہادی کی تعلیمات وہدایات سے منہ مُوڑے ہوئے ہے۔ دلوں کی دُنیا کو بد ل دینے والی کتاب مبین سے بے اعتنائی برت رہی ہے۔اور رمضان جیسے انمول بے مثال اور قیمتی ترین تحائف الٰہیہ کی بہاروں کے مزے لوٹنے سے خود کو محروم رکھے ہوئے ہے۔اے کاش!!!! اگرمعلوم ہوجائے!!!اگر آج ہی محمد ﷺ کے نام لیوا یقین کرلیں کہ روزِ قیامت اسوہ محمد ﷺ کے بغیر کامیابی ناممکن ہوگی۔منشورِ قُرآن سے ہٹ کر زندگی گزارنے والوں کو خسارہ ہوگا۔اور رمضان کی بے حُرمتی کرنے والے بدنصیب ہوں گے۔تو شائد ہمارے معاشرے کا نقشہ موجودہ کی بجائے اسلامی ہدایات کے تقاضوں کے مطابق ہوتا۔اس میں شک نہیں کہ آج بھی ہر گھر میں خدارسیدہ ،فکر آخرت رکھنے والے کچھ لوگ موجود ہیں۔جن کا دن روزے میں اور رات قیام میں گزرتی ہے۔وہ فرائض کے اہتمام کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی تسلسل قائم رکھتے ہیں۔فرض زکواۃ ادا کرلینے کے بعد بھی حسبِ استطاعت مصارف خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔بندگا ن الٰہی کیلئے سحری کے ساتھ افطاری کے بھی وافر انتظامات کرواتے ہیں۔قرآن مجید کی تلاوت خود کرنے کے ساتھ علماء کرام کی زبانی معانی ومفاہیم کو بھی سمجھنے کی جستجو رکھتے ہیں۔بلکہ مجھے ایسے بھی بزرگو ں اور ذمہ دار بھا ئیوں سے ملاقات کا شرف حا صل ہے جو فر ما ن الٰہی کے مطابق اپنے آپ کو نا ر جہنم سے بچا نے کے سا تھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی بچانے کی کو شش کرتے ہیں۔اوروہ یہ سب کچھ حصول رضا ئے الٰہی کے جذبا ت سے سر شا ر ہو کرکر تے ہیں ۔کیونکہ اِخلاص نیت کے بغیر ان اعمال کا کچھ بھی فا ئدہ نہیں ۔اللہ تعا لیٰ ان کے تمام کا ر ہا ئے حسنہ کو شر ف قبو لیت سے نو ازے آمین!!!قارئین کرا م لیکن معا ملہ مذکو رہ چند افرا د کے سنورے و سلجھے ہونے کا نہیں بلکہ ہر فرد کے اصلا ح پا جا نے پر ہی اجتما عی معا شرہ میں ایما ن و خیر کے مظا ہر دیکھنے کو ملیں گے۔معلو م نہیں کیا وجہ ہے کہ مسلما ن بھی دین واحکامِ دین سے اجنبیت محسوس کرنے لگے ہیں۔ رمضان کے دنوں میں بھی ماکولات کے دلدادہ جبکہ بھوک سے وحشت میں ہوتے ہیں۔مشروبات کے رسیا مگر پیاس سے ناواقف ہوٹلنگ سے مانوس جبکہ مسجد سے دور دوستوں کی مجلسوں میں وہی ٹھٹھ کے ٹھٹھ اور تنہائی میں ذکر اللہ وتعلق باا للہ سے یکسر عاری ڈش ،کیبل پر وہی رش مگر نماز تراویح میں مساجد ویران کرکٹ میچ پر T-V کے سامنے چوکوں چوراہوں اور گھروں میں ہمہ تن گوش مگر روز جزا کے حساب وکتاب سے غافل بعض اوقات بوقت افطاری بھی بڑے بڑے کٹھ مگر بہت سارے بے روزہ ہاں دن بھر کھاتے پیتے رہنے کی مشق جاری رکھنے کی وجہ سے آب بھی کھانے پینے میں خوب آگے البتہ انداز بہت معصومانہ !!ہماری دعا ہے اللہ ان روزہ خوروں کو ہدایت عطافرمائے۔آمین
آیئے !اپنے اپنے دل کو ٹٹولیں۔ کیونکہ ہمارے جسم سے زیادہ ہمارا دل بھوکا پیاسا تڑپ رہا ہے۔ روحانیت وایمان کی بھوک سے بلبلا رہا ہے۔کئی ایک ایسے بھی ہوں گے جن کے دل مُردہ ہوچکے ہوں گے۔اور بعض کے قریب المرگ مزید وضاحت کے لئے ایک مثال بیان کروں گا۔
’’ہم میں سے کون ہے جس کو سفرسے واسطہ نہ پڑا ہو۔پھر کتنی مرتبہ ایسا ہو اکہ سڑک زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے ٹریفک یکطرفہ ہوچکی ہوتی ہے۔ایک طرف سے آنے والی گاڑیوں کو روک کر دوسری طرف کی گاڑیوں کو گزارا جاتاہے۔اورتھوڑی دیر بعد دوسری سمت میں موجود لائن لگی گاڑیوں کی باری آتی ہے۔بعینہ کچھ یہی صورت حال جسم وجان کی غذا کے متعلق ہے۔پورے گیارہ ماہ جسم کو غذا ملتی ہے مگر ماہ رمضان المبارک کا مہینہ دل کو غذا دینے کے لئے خصوصاًمقرر کیا گیا ہے۔اب ہم خود ہی فیصلہ کریں کہ ٹریفک پولیس والے اگر دوسری سمت کی گاڑیوں کو ہی راستہ دے کر گزارتے رہیں ہماری گاڑی کی لائن بند رکھیں تو ہمارا احتجاج کس قدر شدید ہوگا۔مظلومانہ انداز میں ظالمانہ رویہ بھی دکھائیں گے۔ٹریفک پولیس و انتظامیہ کے لئے بے انصاف ہونے کی خبر شائع کروائیں گے۔پتہ نہیں کیا کچھ کریں گے۔لیکن دوسری طرف ہم بھی ہیں،کہ جسم کو ہی کھلائے پلائے جارہے ہیں۔جبکہ ہمارا دل بھوک پیاس کی شدت سے نڈھال ہوکر آخری سانسوں میں ہے۔خواہشات نفسانی کی تکمیل کی کوشش نے نیکی ،تقویٰ وپرہیز گاری سے دور کردیا ہے۔جبکہ نتیجہ میں دل کی نرمی سختی میں بدل چکی ہے۔رمضان جیسی پیاری اور میٹھی نعمت کی بے حرمتی ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔حالانکہ رسول کریم ﷺ نے رحمت اللعالمین ہونے کے باوجود ایسے شخص کے خلاف بہر حال بد دعا کی ہے۔جس کی زندگی میں رمضان جیسا مغفرت ،بخشش کا مہینہ آئے مگر وہ بدنصیب اپنے گناہوں کی بخشش مانگ کر جہنم سے آذاد نہ ہوسکے۔کیونکہ جہنم سے آزادی کے لئے فقط اور فقط دل کی گہرایؤں سے توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ احکامات الٰہیہ کا پابند ہوجانا ہی کافی ہے۔اور یہ کام بالکل ہی آسان ہے لیکن اپنی مردہ دلی کے سبب ہمارے لیے یہی کام مشکل ترین بن چکا ہے۔میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔جب میں ایک منظر دیکھتا ہوں۔وہ یہ کہ مسجد میں جماعت ہورہی ہے۔مسلمان باجماعت نماز ادا کررہے ہوتے ہیں۔مگر ایک بدبخت مسجد کے گیٹ یا جوتیوں کی جگہ پر کھڑا ہے۔پوچھنے پر معلوم ہو اکہ کسی شخص سے ملنا ہے۔ جو نماز پڑھ رہا ہے۔ مگر یہ خود مسجد میں پاؤں رکھنے کے لئے عجیب سی وحشت محسوس کرتاہے۔ پوچھو تو مسلمان ہے۔مگر بدنصیبی دیکھو کہ مسجد میں پہنچ کر نماز آنکھوں کے سامنے ہورہی ہے پھر بھی خالق کے سامنے سجدہ کرنے کی توفیق نہیں۔ میرے خیال! میں تو ان لوگوں کو پولیس کے ساتھ تھانے میں جاتے ہوئے اتنی پریشانی نہیں ہوتی جتنا کہ بعض لوگ مسجد سے کتراتے ہیں۔ایمان کی کمی کا نتیجہ ہے کہ دکان پر بیٹھ کر پیسے جمع کرنا آسان ہے سارا دن گاہکوں سے مغز ماری بھی آسان۔مگر مسجد میں حاضر ہوکر خاموشی سے قرآن مجید کی تلاوت سن کر ثواب جمع کرنا ہم پر گراں ہے۔چنانچہ بخشش وثواب کی بجائے رمضان بھی ہمارے کاروبار کا سیزن بن چکا ہے۔مساجد کا ماحول پہلے دو چار دن تو خوب بارونق ہوتا ہے۔مگر جلد ہی جذباتی مسلمان سابقہ روش پر پلٹ جاتے ہیں۔جبکہ بازار کی رونق تو بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔مسجد سے جان چھڑانے کیلئے چھوٹے سے چھوٹا اعتراض بھی بہت بڑی دلیل ہوتا ہے۔اگرچہ وہ اعتراض بے جا ہی کیوں نہ ہو۔مثلاً قاری صاحب نماز تراویح میں بہت دیر لگادیتے ہیں۔دوسری جگہ اعتراض ہے کہ بہت تیز پڑھتے ہیں۔کوئی کہتا ہے کہ مسجد میں یو پی ایس نہیں گرمی بڑی ہے۔رکوع لمبا ہوتا ہے ۔کسی کو دوسرا نمازی پسند نہیں۔کسی کے مشورے پر عمل نہیں کیا گیا۔الغرض! کوئی بھی بہانہ بنا کر مسلمان مسجد سے تعلق توڑ لیتے ہیں۔ددسر ی طرف کیا بازار یا دکان میں جنت کا ماحول ہوتا ہے؟ دوکاندار بتائیں کیا گاہگ آسانی سے جیب سے پیسے نکال کردیتے ہیں۔ یا گاہگ بتائیں کہ کسی مرتبہ وہ اپنی مرضی کے مطابق چیزیں لینے پر کامیاب ہوگئے۔اس سے بھی زیادہ حیران کن صورت حال در پیش ہوتی ہے۔مگر بازار تو کبھی بھی بے رونق نہیں ہوئے۔
محترم قارئین کرام!!! آیئے مسجد سے محبت کریں۔مسجد میں ذکر واذکار کے لئے وقت گزاریں۔مسجد میں بیٹھ کر اللہ رسول کی باتیں کریں۔مسجد کی ضروریات کا خیال رکھیں نمازی بھائیوں کی خامیوں سے صرَفِ نظر کرکے ان کی اچھائیوں پر توجہ رکھیں۔ امام صاحب،خطیب صاحب،قاری صاحب کا اپنے دلوں میں دینی احترام پیدا کریں۔یہ لوگ بھی انسان ہوتے ہیں۔کوئی کمی کوہتائی ان میں بھی ہوسکتی ہے۔جس کی اصلاح ان پر واجب ہے۔لیکن کسی کی وجہ سے مسجد سے ہم کیوں دُور ہوں۔اور اب تو ویسے ہی رمضان المبارک کی برکتوں کے دریا بہہ رہے ہیں۔خوش نصیب والدین کے فرزندان حفاظ کرام،قراء عظام قرآن مجید کی صداؤں سے مساجد ،بازار،اور گھروں کے ماحول کو معطر کررہے ہیں۔لہذا ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں۔خود صوم وصلواۃ کے پابند ہوجائیں۔نوجوان بچوں میں نماز،روزہ،کی سستی کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ گھر ،بازار،گلی،محلے میں خیر کو غالب کرنے کی کوشش کریں۔اسلامی اور مسلمانوں کے معاشرے کی علامت یہ ہے کہ وہاں ایمان وخیر کا غلبہ ہوتا ہے۔ عموماً لوگ خیر کو پسند کرتے ہیں اور خیر کا ساتھ دیتے ہیں۔ اہل خیر کے معاون بنتے ہیں۔ جبکہ ہمارے معاشرے میں اب تو ر مضان میں بھی بسوں میں گانوں کا ماحول ہوتا ہے۔ فحش گانے اور ساتھ ساتھ ویڈیو۔اور دکانوں پر بھی گانے چلتے ہیں۔ اور دیگر بہت سارے مواقع پر مختلف قسم کے منظر دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ مسلمانوں میں ایمان وخیر دب رہے ہیں۔ جبکہ شیطان اور اُس کے آلات غالب آچکے ہیں۔ بُرائی کے خلاف بات سننا لوگوں کے لئے مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اگر کوئی بُرائی کے خلاف بُول پڑے تو خود بولنے والے کو دبایا جاتا ہے۔ شاید ہی رمضان میں کوئی ہوٹل بند ہوجاتا ہو۔ورنہ تو فرضی پردے کے نام پر اپنے ہی شہر کے لوگوں کی حسب روایت خدمت وتواضع جاری رکھی جاتی ہے۔ گھر کے لوگوں میں سے بھی بعض لوگ کسی شرعی عذر کے بغیر روزہ نہیں رکھتے اور کچن وچولہا کسی نہ کسی کی وجہ سے گرم ہی رہتے ہیں۔ یقیناًگرم موسم میں مسلمانوں کے لئے رمضان کا نبھانا بہت بڑے صبر و حوصلے کا کام ہے۔ لیکن یہ سب کچھ آسان ہوجائے گا جب ہم میدان ِ محشر کی گرمی شدت اور سختی کو یاد کریں گے۔ قبر کے سوالات کو یاد رکھیں ن فیض

Previous thread
Next thread