ڈائنوسار کا شکار کرنے والے ۔ ۔ ۔ ۔

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
4:31 PM
Threads
294
Messages
1,206
Reaction score
1,927
Points
803
Gold Coins
2,510.76
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
آج سے 21 کروڑ سال پہلے ہماری زمین پر مگرمچھ جیسے خونخوار جانور بھی پائے جاتے تھے جو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے ڈائنو ساروں کا شکار کرکے ان کا گوشت کھاتے تھے۔ یہ خلاصہ ہے اس تحقیق کا جو کچھ روز پہلے ’’جرنل آف ایفریکن ارتھ سائنسز‘‘ کے شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔

2320


شکاری اور گوشت خور جانوروں کا یہ گروہ ’’رائیسوچیان‘‘ (Rauisuchians) کہلاتا ہے جو آج سے تقریباً 25 کروڑ سال پہلے نمودار ہوا اور 20 کروڑ سال پہلے ناپید ہوگیا۔ اگرچہ اس گروہ سے تعلق رکھنے والے جانوروں کو گوشت خور ہی سمجھا جاتا تھا لیکن یہ خیال عام تھا کہ شاید یہ دوسرے مرے ہوئے جانوروں کا گوشت کھا کر اپنا پیٹ بھرتے ہوں گے۔

لیکن اب جوہانسبرگ، جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف وٹواٹرز رینڈز کے فریڈرک ٹولکارڈ نے رائیسوچیان کے رکازات (فوسلز) کا نئے سرے سے معائنہ کرکے دریافت کیا ہے کہ ماضی کے یہ مگرمچھ نما جانور نہ صرف گوشت خور تھے بلکہ شکاری بھی تھے۔

ٹولکارڈ نے اس مقصد کے لیے رائیسوچیان کے دستیاب رکازات میں بطورِ خاص دانتوں، جبڑوں کے ٹکڑوں، پچھلے جسمانی اعضا اور ان کے جسموں پر منڈھے ہوئے مضبوط حفاظتی خول (باڈی آرمر) کی باقیات کا جائزہ لیا؛ اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ باقیات ایک ایسے جانور کی طرف اشارہ کر رہی ہیں جو شکار کرکے گوشت کھانے والا رہا ہو۔

مذکورہ تحقیق کے دوران رائیسوچیان کی دو انواع کے رکازات کا مطالعہ کیا گیا، جو تقریباً 10 میٹر اونچائی کی حامل تھیں۔ مگرمچھ جیسے یہ خونخوار جانور، سبزہ خور ڈائنوسار کا شکار کرتے تھے جبکہ موجودہ ممالیوں کے آبا و اجداد سمجھے جانے والے قدیم جانور بھی ان کی غذا بنتے رہتے تھے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک یہ زمین پر موجود رہے، تب تک دنیا میں ان ہی کا راج رہا۔ البتہ، آج سے 20 کروڑ سال پہلے ان کی معدومیت کے بعد سے زمین پر ڈائنوساروں حکمرانی کا آغاز ہوا جو 6 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے تک جاری رہا… اور پھر جب ڈائنوسار صفحہ ہستی سے مٹ گئے تو پھر ممالیہ کو عروج حاصل ہوا جو آج تک جاری ہے۔
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks