الیکٹرونکس کے متعلق بنیادی معلومات قسط اول

Afzal339

Thread Starter
★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
486
Reaction score
699
Points
259
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
آج کا انسان مختلف کاموں کو پہلے سے زیادہ موئثر، تیز اور آسان کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ دورِ حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار، اہمیت اور مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کسی ملک کی صنعتی ترقی کے لیے کیمیکل، سول،الیکٹرک، الیکٹرونکس اور میکینکل انجینرئنگ کے فنون کو ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اور جن ممالک نے ان فنون کو اہمیت دی تو میرے خیال میں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ان ملکوں نے پھر کتنی ترقی کی ہے
یعنی اس وقت جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کسی کو بھی انکار نہیں اور یہ ہماری دنیا وی ضرورت بھی ہے کہ ہم اس میدان بھی ترقی کریں ویسے تو ذکردہ سارے فنون ایسے ہیں کہ ان میں ہر ایک فن دوسرے فن سے زیادہ ضروری ہے لیکن ان میں الیکٹرونکس بہت اہمیت کی حامل ٹیکنالوجی ہے الیکٹرونکس جو علم طبیعات
(Physical Science)
کی ایک شاخ ہے اردو میں اسے برقیات یا الیکٹرونیات کہاجاتاہے یہ ٹیکنالوجی تقریبا ہر فرد کے استعمال میں آتی ہے شاید ہی کوئی شخص ہو جس نے الیکٹرونکس آلات کا استعمال نہ کیا ہو
اس لیے ہماری اس تحریر کا عنوان الیکٹرونکس ہے، الیکٹرونکس کے متعلق تو کتابوں اور انٹر نیٹ پر کافی مواد موجود ہے لیکن بد قسمتی سے ان میں اکثر انگریزی اور دوسری زبانوں میں ہے۔ صرف اردو سمجھنے والے دوست جو انگریزی کو پوری طرح نہیں سمجھتے، ہمیشہ اس کمی کو محسوس کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں الیکٹرونکس کے متعلق اردو زبان میں بھی بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن ہماری اکثریت کو اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔
اور خاص کر وہ دوست جو الیکٹرونکس کی شاپ وغیرہ پر بغیر کسی تھیوری پریکٹیکل پر گذارہ کرکے کام چلاتے ہیں ان کو تو اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔اس لیے میں ان دوستوں کے لیے جو کسی شاپ وغیرہ پر کام سیکھ رہے ہیں یا کررہے ہیں یا کسی ادارے سے الیکٹرونکس ڈپلومہ کررہے ہیں تو ان کے لیے الیکٹرونکس کیٹگری کے تحت الیکٹرونکس پارٹس جیسا کہ رزسٹر، کیپیسٹر، ٹرانسسٹر، ڈائیووڈ، آئی سی وغیرہ اور اس فن میں استعمال ہونے والے دیگر تمام پارٹس کے بارے میں بنیادی اور ضروری معلومات اردو زبان میں مہیا کرنے کی کوشش کروں گا
اور اردو زبان میں اس حوالے سے جتنی بھی مستند کتابیں تالیف کی گئی ہے یا انٹرنیٹ پر اس حوالے سے اردو زبان میں جو کام کیا گیا ہے اس بارے میں بھی آپ کو بتاؤں گا
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔​
 

Sabih Tariq

★★★☆☆
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
1,413
Reaction score
2,073
Points
592
Location
Central
وعلیکم السلام ،اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت و توفیق دے کہ آپ کے تجربات و علم سے ہر ایک اردو سمجھنے والا مستفید ہو۔
جزاک اللہ خیرا
 

Afzal339

Thread Starter
★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
486
Reaction score
699
Points
259
وعلیکم السلام ،اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت و توفیق دے کہ آپ کے تجربات و علم سے ہر ایک اردو سمجھنے والا مستفید ہو۔
جزاک اللہ خیرا
شکریہ صبیح بھائی
 
Top