انسٹاگرام کے بعد فیس بک کا بھی اپنے فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
6:03 AM
Threads
303
Messages
1,215
Reaction score
1,944
Points
803
Gold Coins
2,521.50
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے کہا کہ ہے کمپنی نے آسٹریلیا میں پوسٹوں کے لیے ’لائیک‘ یعنی پوسٹ کو پسند کرنے والے لوگوں کی تعداد چھپانا شروع کر دیا ہے۔
2309
فیس بک کی جانب سے کہا گیا کہ پوسٹ پر لائیک کو چھپانے کا کام ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور یہ آزمائش معاشرتی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے جس کو بعد ازاں دنیا بھر میں نافذ کیا جائے گا۔

آسٹریلیا میں فیس بک صارفین دوسروں کی پوسٹوں پر ردعمل اور ویڈیو کے ویوز بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک کا یہ نیا قدم اس لیے ہے کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ لوگ اس نئے فارمیٹ سے کس طرح جُڑتے ہیں اور اس کے معاشرے پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد فیس بک کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب یہ سوشل میڈیا کی مقبول ایپ دباؤ کا شکار ہو چکی ہے۔

آزمائش کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم کی وجہ سے لوگوں کے ذہن پر پڑنے والے منفی اثرات کا مقابلہ کس طرح کیا جائے؟
آسٹریلیا کے ای سیفٹی کمشنر کے مطابق ملک میں ہر 5 میں سے ایک بچے کو سائبر بولیئنگ (آن لائن دھمکیوں) کا سامنا ہے، پچھلے سال اس مسئلے کو اس وقت قومی توجہ حاصل ہوئی جب ایک 14 سالہ لڑکی (جس نے ایک آسٹریلوی اشتہار کے ذریعے پہلی بار اپنے آپ کو متعارف کروایا تھا) نے آن لائن دھمکیوں کی وجہ سے خودکشی کرلی تھی۔

اس واقعے کے بعد انسٹاگرام پر لائیکس چھپانے کے لیے آزمائش کا آغاز کیا گیا جس کے بعد فیس بک کی جانب سے بھی یہ قدم اُٹھایا گیا۔

فیس بک آسٹریلیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پوسٹ پر لوگوں کے لائیکس کو چھپانے سے وہ مثبت محسوس کر رہے ہیں یا نہیں۔



فی الحال ابھی یہ آزمائش کے مرحلے میں ہے اور اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ آزمائش کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے۔
 

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
6:03 AM
Threads
79
Messages
2,253
Reaction score
3,375
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
958.72
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
مثبت اقدامات کرنا ایک اچھا عمل ہے
اللہ سب کی حفاظت کرے آمین
 

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
6:03 AM
Threads
303
Messages
1,215
Reaction score
1,944
Points
803
Gold Coins
2,521.50
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks