دماغ سے متعلق تھوڑی سے بحث قسط یازدہم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
2:03 AM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
969
Points
460
Gold Coins
425.78
ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص( ایکسپرٹ) کمپیوٹر میں ٹائپنگ کرتا ہے ،کی بورڈ اور سکرین پر توجہ بھی زیادہ نہیں دیتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اچھی سپیڈ کے ساتھ ٹائپنگ کرتا ہے ۔اس کے مقابلے میں دوسرا شخص نان ایکسپرٹ جب کمپیوٹر میں ٹائپنگ کرتا ہے ،کی بورڈ اور سکرین پر توجہ بھی زیادہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اچھی سپیڈ کے ساتھ ٹائپنگ نہیں کرپاتا ہے ۔
اس کی بدیہی وجہ عام طور پر یہی بتایا جاتا ہے کہ ایک ایکسپرٹ ہے اور دوسرا نان ایکسپرٹ لیکن اس کی ایک نظری وجہ بھی ہے کیوں کہ اگر دونوں انسان بحیثیت انسان ایک جیسے ہیں تو پھر یہ بھی ایک جیسے ہونا چاہیے کہ ایک انسان جس کام کو کرسکتا ہو تو دوسرا بھی اسے کرسکے اور نظری وجہ یہ ہے کہ کی بورڈ کے بٹنوں پر تمام حروف اور باقی نشانات انگلیوں کے مختلف حرکات کے ساتھ شعور کے راستے سے ہوتے ہوئے ا یکسپرٹ کے دماغ کےلاشعوری حصے میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوئے ہیں

یہاں پر ایک اعتراض پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی چیز شعور کے راستے لاشعور میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے تو پھر ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنی یاد کی ہوئی چیزوں کو بھول بھی جاتے ہیں اگر یہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتاہے تو پھر کچھ لوگ انھیں کیوں بھول جاتے ہیں اس کا جواب یہ ہے کہ انسان کے دماغ میں جو چیز شعور کے راستے سے لاشعور میں محفوظ ہوجائے وہ پھر ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے فرق یہ ہے کہ بعض لوگوں کا شعوری نظام کمزور ہوجاتا ہے یا وہ اپنے شعوری نظام پر کنٹرول نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ان کے دماغ کا شعوری حصہ اپنی مرضی کا مواد لاشعور میں سے سرچ نہیں کرپاتے ہیں اور جب کوئی لاشعور سے کسی چیز کو لے نہ پائے تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں بنتا کہ وہ چیز لاشعور میں نہیں ہے
اور اب جب بھی ایک ایکسپرٹ انھیں دماغ کے لاشعوری حصے سے شعوری حصے پر چلانا چاہتا ہے تو اسے لاشعوری حصے میں سے یہ چیزیں اسی حالت میں ملتی ہیں جس حالت میں اس کے دماغ کے شعوری حصے نے لاشعوری حصے میں محفوظ کیا ہیں اور پھر دماغ کا مین سسٹم جسم کے تمام اعضا کو شعوری حصے کی سکرین پر چلنے والے منظر نامے کے مطابق حکم دیتا ہے جس کے مطابق پھر تمام اعضاء کام کرتے ہیں
جب کہ نان ایکسپرٹ کے دماغ کے لاشعوری حصے میں یہ چیزیں محفوظ نہیں ہوتی ہیں تو اس لیے اس کے دماغ کا شعوری حصہ اسے اپنی سکرین پر نہیں چلاپاتا اور یہ سارے کمانڈز سیکنڈ کے ہزاویں حصے میں انجام دیے جاتے ہیں یہ نہیں کہ دماغ کے لاشعوری حصے سے شعور کو مواد لیتے ہوئے کوئی زیادہ ٹائم لگتا ہے یا شعور کو اپنی سکرین پر چلاتے ہوئے زیادہ وقت لگتا ہے بلکہ یہ تو اگر سیکنڈ کے ہزار حصے کیے جائیں تو اس کے ہزارویں حصے سے بھی پہلے یہ کمانڈز انجام دیے جاتے ہیں
مذکورہ بحث سے ایک بات تو ثابت ہوگئی کہ انسان کے شعوری حصے نے جو چیز جس کیفیت کے ساتھ لاشعوری حصے میں بٹھادی ، وہ پھر اسی کیفیت کے ساتھ لاشعور ی حصے سےبوقت ضرورت پر لی جاسکے گی ۔ یہ بات تو حقیقت ہے کہ کوئی بھی انسان دماغ کے لاشعوری حصے کو مکمل اور کلی طور پر کنٹرول نہیں کرسکتا ہے لیکن محققین نے کچھ ایسی تحقیقات کی ہیں جن کی روشنی میں یہ دعوی کیا جاسکتا ہے
کہ ایک انسان اپنے یا کسی کےدماغ کے لاشعوری حصے کو جزوی طور پر ہیک کرکے اس میں اپنی مرضی کا مواد ڈال سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے کلی طور پر ہیک کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ دماغ کے لاشعوری حصے کو ہیک کرنے اور اس میں اپنی مرضی کا مواد ڈالنے کے حوالے سے اگلی قسط کا انتظار کریں ،یاد رہے کہ یہ صورتیں ایسی ہیں کہ یہ سب کو پتا ہے لیکن یہ اس مقصد میں استعمال ہوتی ہیں اس بابت بہت کم لوگوں کو علم ہے تو انتظار کیجیے
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
2:03 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.28
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks