Syed Waqas
Thread Starter
Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐

Charismatic
Designer
Writer
Popular
Lazy but Talented
Be Different
Captain of My Soul
Do the Impossible
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے.. متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے اور کسی بھی بڑے نقصان سے بچائے. آمین

Attachments
Doctor
⭐⭐⭐⭐⭐⭐

Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 11:58 PM
- Threads
- 877
- Messages
- 13,167
- Reaction score
- 14,736
- Points
- 1,801
- Age
- 47
- Location
- Rawalpindi
- Gold Coins
- 3,464.33

اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے کم از کم 6 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔
زمین میں گہرائی کم ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں زیادہ نقصانات کا خدشہ ہے۔
سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی کے اطلاعات آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے ملی ہیں جہاں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور 80 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے 4 افراد دم توڑ گئے ہیں جب کہ سڑکیں تباہ ہونے کے باعث کئی علاقوں سے زخمیوں کو اسپتالوں تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
میرپور کے علاقے جاتلاں سے موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں شدید تباہی کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہاں پر متعدد سڑکوں میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں اور متعدد گاڑیاں ان میں الٹ گئی ہیں۔

Mr. A

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Champion
Expert
Popular
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
دین خیرخواہی کا نام ہے
نماز مومن کا نور ہے
بیشک دین آسان ہے
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
Master Blaster
Gentleman
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 11:58 PM
- Threads
- 650
- Messages
- 1,328
- Reaction score
- 1,874
- Points
- 910
- Gold Coins
- 2,602.58

آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک17 افراد کے جاں بحق جب کہ 150 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے تصدیق کی ہے کہ میر پور سمیت آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں تھا۔
میرپور میں زلزلےسےعمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعدد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے اور کئی گاڑیاں الٹ گئیں جس کے باعث آمد و رفت منقطع ہوگئی ہے۔
لاہور میں شدید ترین زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ، جھنگ، سرگودھا، سمندری، چنیوٹ، جنڈیالہ شیر خان، ٹوبھہ، گوجرخان، اٹک، اوکاڑہ، رائیونڈ، خوشاب، جڑانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ادھر خیبر پختون خوا میں بھی پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی ، بونیر ، سوات ، دیر ، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب اور دہلی تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
آرمی چیف کی ہدایت
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو آزادکشمیر میں امدادی کارروائیوں میں فوری حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد آرمی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
منگلا ڈیم کو نقصان کی اطلاع
غیر مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ منگلا ڈیم سے ڈاؤن اسٹریم کی طرف نہر کنارے سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ترجمان منگلا ڈیم کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ڈیم کی مانیٹرنگ کررہی ہیں، جلد ہی ڈیم کا سروے مکمل ہوجائے گا۔ اس سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
متاثرہ علاقوں کی تفصیلات طلب
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور آزادکشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ میر پور میں تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ مختصر
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے زلزلے کی اطلاع ملتے ہی دورہ لاہور مختصرکردیا، وہ امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ریسکیواداروں کوامدادی سرگرمیاں تیزکرنےکی ہدایات کردی ہیں۔
24 گھنٹے تک آفٹر شاکس
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد اگلے 24 گھنٹے تک آفٹر شاکس آنے کا امکان ہے۔