- Joined
- May 8, 2018
- Local time
- 6:40 AM
- Threads
- 112
- Messages
- 3,327
- Reaction score
- 4,818
- Points
- 943
- Location
- The City of Containers
- Gold Coins
- 887.74

میری سنگھار میز پر
میرے سب چہرے رکھے ہیں
جب بھی کوئی ملنے آتا ہے
میں موقع، وقت، موسم
اور انسان کو دیکھ کر
اک چہرہ پہن لیتی ہوں
ہر چہرے کا اپنا رنگ ہے
ہر چہرے کی الگ ہنسی ہے
ہر چہرے کا اپنا تاثر ہے
لیکن ہر چہرہ نقلی ہے
آج میں ان میں کھوج رہی ہوں
برسوں پہلے جس کو رکھ
بھول گئی تھی
لیکن میرا اصلی چہرہ
کہیں نہیں ہے
میرے سب چہرے رکھے ہیں
جب بھی کوئی ملنے آتا ہے
میں موقع، وقت، موسم
اور انسان کو دیکھ کر
اک چہرہ پہن لیتی ہوں
ہر چہرے کا اپنا رنگ ہے
ہر چہرے کی الگ ہنسی ہے
ہر چہرے کا اپنا تاثر ہے
لیکن ہر چہرہ نقلی ہے
آج میں ان میں کھوج رہی ہوں
برسوں پہلے جس کو رکھ
بھول گئی تھی
لیکن میرا اصلی چہرہ
کہیں نہیں ہے
Previous thread
Next thread