طاقتور دواؤں جیسی تاثیر رکھنے والی عام غذائیں

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
9:49 PM
Threads
276
Messages
1,163
Reaction score
1,898
Points
703
Gold Coins
2,490.31
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
بلیو بیری سے لے کر شاخ گوبھی تک کئی طرح کے پھل امراض کو روکتے ہیں اور جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرتے ہیں۔


اس بات کا انکشاف ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے اپنی نئی کتاب میں ایسی غذاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ہے جو طاقتور دواؤں کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ڈاکٹر ولیم کا خیال ہے کہ غذا خود بطور دوا استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر سمندری غذاؤں میں دریافت ہونے والے بایو ایکٹیو کیمیکلز اور دیگر مرکبات زبردست تاثیر رکھتے ہیں. ڈاکٹر ولیم کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص آنتوں کے کینسر سے شفایاب ہوگیا ہے اور وہ ہفتے میں 14 اخروٹ کھائے تو مرض دوبارہ لوٹنے کا خدشہ 44 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح چھاتی کے سرطان میں سویا کا پروٹین بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

کیوی، گاجریں اور بیریاں جسم میں شکستہ ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہیں کیونکہ ڈی این اے کی شکستگی کینسر سمیت کئی امراض کی بنیادی وجہ ہے۔ اسی طرح اگر آپ وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پالک، سرخ شملہ مرچ، گاجر، دالیں، لوبیا، مشروم، انڈے اور تیل دار مچھلیاں استعمال کریں۔ ان کا استعمال کسی سپلیمنٹ سے کم نہیں۔ کافی اور ہلدی، جسم کے حفاظتی جین کو جگاتی ہیں اور یوں ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو دور کرتی ہیں۔ ڈاکٹر ولیم کہتے ہیں کہ اگر آپ صحت کی نعمت پانا چاہتے ہیں تو ہر سرخ گلابی پھل ضرور کھائیے؛ جن میں انار، تربوز، گلابی امرود اور گریپ فروٹ شامل ہیں۔

اسی طرح سرخ اور گہری رنگت کی بیریاں بھی اپنے اندر شفا کا خزانہ رکھتی ہیں۔ دوسری جانب سپرفوڈ میں شاخ گوبھی یا بروکولی بھی کسی سے کم نہیں اور اس میں کئی طرح کے انتہائی مفید اجزا پائے جاتے ہیں۔ اگر صرف 10 روز تک ایک پاؤ بروکولی روزانہ کھائی جائے تو ڈی این اے کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔
 

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
9:49 PM
Threads
78
Messages
2,144
Reaction score
3,279
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
894.96
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
بہت خوب
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks