• Islamic New Year 1441

How to upload an image in thread or post کسی تھریڈ یا پوسٹ میں تصویر کیسے اپلوڈ کریں

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
5,296
Reaction score
6,310
Points
2,642
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
262.43
Silver Coins
11,557.30
Diamonds
0.00
Automatic Thread Bump for 1 Week.
Change Username Style.
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام
:salaam:

کسی بھی تھریڈ یا پوسٹ میں تصویر اپلوڈ کرنے کا طریقہ فورم پر کئی بار بتایا گیا ہے لیکن کچھ اراکین ابھی تک اس حوالے سے الجھن کا شکار ہیں تو آپ سب کی رہنمائی کے لئے کسی تھریڈ یا پوسٹ میں تصویر اپلوڈ کرنے کا طریقہ ایک بار پھر سے بیان کیا جارہا ہے تمام اراکین نوٹ کرلیں۔

یاد رہے کہ تصویر اپلوڈ کرنے کی سب سے اہم شرط فائل کا سائز ہے جو کہ 250 کلو بائیٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے اگر آپ کی امیج فائل کا سائز اس سے زیادہ ہے تو پھر آپ Pintrestیا کسی اور سروس کا استعمال کریں اور وہاں امیج فائل اپلوڈ کرکے اسکا لنک یہاں پوسٹ کریں۔

دوسری اہم شرط ہے تصویر کی چوڑائی جو کہ 800 پکسل سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے لیکن اس شرط میں کسی قدر آسانی اس لحاظ سے ہے کہ اگر کسی تصویر کی چوڑائی 800 پکسل سے زیادہ بھی ہوتو عام طور پر سسٹم اُسے ری سائز کرکے 800 پکسل کردیتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے سسٹم تصویر کی چوڑائی کو ری سائز نہ کرسکے تو ایسی صورت میں یا تو آپ کو خود اُسے ری سائز کرنا پڑے گا یا کسی تھرڈ پارٹی سروس کو استعمال کرکے تصویر اپلوڈ کرنی پڑے گی

ان دو باتوں کے بعد آئیں اب جانتے ہیں کہ کسی بھی تھریڈ یا پوسٹ میں کوئی تصویر کیسے اپلوڈ ہوگی

پوسٹ کے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ایریا میں اوپر کی جانب ایک ایڈیٹر بار ہے جہاں مختلف کمانڈز کے آئی کون موجود ہیں یہاں سے آپ نے امیج کا آئی کون دبانا ہے جیسا کہ نیچے والی امیج میں دکھایا گیا ہے

2028

اس آئی کون کو دبانے کے بعد ایک باکس اوپن ہوگا، اس باکس میں تصویر اپلوڈ کرنے کے لئے 3 آپشن دی گئی ہیں

2029

نمبر ایک ڈراپ امیج یا کلک ٹو اپلوڈ
آپ کسی بھی امیج کو ماؤس کی مدد سے ڈریگ کرکے اس باکس میں ڈراپ کرسکتے ہیں ایسی صورت میں وہ اپلوڈ ہونا شروع ہوجائے گا
یا
آپ اس باکس پر کلک کریں تو فائل سلیکٹ کرنے کا باکس اوپن ہوجائے گا جس سے آپ اپنی مطلوبہ فائل منتخب کرسکتے ہیں
یا
اگر آپ نے امیج کسی تھرڈ پارٹی سروس پر اپلوڈ کیا ہو تو آپ پوائنٹ نمبر 2 میں دکھائے گئے کلپ کے نشان پر کلک کریں تو ایک باکس اوپن ہوگا جس میں آپ امیج فائل کا لنک پیسٹ کرسکتے ہیں
اور
اگر آپ نے پہلی بار کسی لنک سے تصویر اپلوڈ کی تھی تو اگلی بار اُسی پوسٹ میں جب آپ دوبارہ امیج والا آئی کون پریس کریں گے تو وہ آخری ایکشن کو دہرائے گا یعنی وہ آپ کو لنک سے تصویر اپلوڈ کرنے کا آپشن دکھائے گا لیکن اگر اس بار آپ نے تصویر کمپیوٹر سےاپلوڈ کرنی ہوتو آپ پوائنٹ نمبر 3 میں دکھائے گئے ڈسک کے نشان کو دبائیں گے تو آپ کو دوبارہ تصویر اپلوڈ کرنے کا آپشن مل جائے گا

مذکورہ بالا تین میں سے کسی ایک آپشن کو اختیار کرنے پر آپ کی تصویر نہ صرف اپلوڈ ہوجائے گی بلکہ مکمل امیج پوسٹ میں از خود شامل ہوجائے گا

اور اگر


آپ نے تصویر کو اٹیچ فائل کے آپشن سے اپلوڈ کیا ہوگا جیسا کہ نیچے امیج کے آپشن نمبر 1 میں دکھایا گیا ہے

2030

تو اس صورت میں
آپ کو ہر تصویر کو پوائنٹ نمبر 2 کے مطابقFull image پر کلک کرکے اُسے پوسٹ میں شامل کرنا ہوگا، چاہے آپ ایک ایک کرکے تمام امیجز کو پوسٹ میں شامل کریں چاہے insert all کے ساتھ Full image کے بٹن پر کلک کرکے ساری امیجز کو بیک وقت پوسٹ میں شامل کرلیں

تو دوستو یہ ہے کسی بھی تھریڈ یا پوسٹ میں تصویر کو اپلوڈ کرنے اور ڈسپلے کرنے کا آسان طریقہ ، امید ہے آپ سب کی سمجھ میں آگیا ہوگا اگر کسی رکن کو اس بارے میں کچھ پوچھنا ہو تو برائے مہربانی اسی تھریڈ میں پوچھ لیں


شکریہ
 
Top