Cricket مصباح الحق کی پاکستان کیلئے خدمات اور اعزازات

Doctor

Thread Starter
★★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Most Helpful
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
5,717
Reaction score
7,020
Points
2,627
Location
Rawalpindi - Punjab - Pakistan
Gold Coins
5.98
Silver Coins
491.53
Diamonds
0.00
Thread Highlight Unlimited
Single Thread Highlight for 1 Week.
Change Username Style.
2013
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ کے لیے کیا کیا خدامات انجام دیں اور اپنے کیرئیر میں کون کون سی کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کے بعد مصباح الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، قومی ٹیم کی کوچنگ ایک اہم ذمہ داری ہے اور میں اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

مصباح الحق بطور کھلاڑی

2014
مصباح الحق نے بطور کھلاڑی اکتوبر 2013 میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی جو ان کے کرئیر کی بہترین پوزیشن تھی۔

ایک روزہ کرکٹ میں ان کی بہترین پوزیشن نمبر 7 تھی جو انہوں نے جولائی 2013 میں حاصل کی۔

سابق کپتان نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والے ٹیسٹ میں 21 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

ظہبی میں ہونے والے اسی ٹیسٹ میں مصباح الحق نے 56 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

ون ڈے میں بغیر کسی سنچری کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی مصباح الحق کو حاصل ہے، انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 42 نصف سنچریوں کی مدد 5122 رنز اسکور کیے۔

تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق 2009 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں مصباح الحق اپریل 2008 میں پہلے نمبر پر آئے اور 313 روز تک اس پوزیشن پر براجمان رہے۔

2011 اور 2015 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والے مصباح الحق نے عالمی مقابلوں میں 49 اعشاریہ 83 کی اوسط سے 598 رنز اسکور کیے۔

مصباح الحق بطور کپتان

2015
مصباح الحق نے بطور کپتان 56 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے 26 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی، 19 میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 11 ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے، ان کی کامیابی کا تناسب پاکستان ٹیم کے دیگر کپتانوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہا۔

ان کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بنی اور دو ماہ تک پہلے نمبر پر برقرار رہی۔

2016 میں مصباح الحق نے آئی سی سی کرکٹ آف دی اسپرٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

مصباح پاکستان کے واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں گرین کیپس نے ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔

ان کی کپتانی میں 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 6 میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی جب کہ دو میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا۔

مصباح الحق نے 87 ایک روزہ میچوں میں بھی پاکستان کی قیادت کی جس میں سے 45 میں گرین شرٹس کو کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 39 میں ان کی ٹیم کو ناکام رہی، دو میچز برابر رہے جب کہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے بھی ختم ہوا۔
 

Wazir Hussain

☆☆☆☆☆☆
Joined
May 21, 2019
Messages
103
Reaction score
99
Points
243
Gold Coins
39.40
Silver Coins
1,018.83
Diamonds
0.00
واہ جی
ڈاکٹر صاحب کیا کمال کی معلومات اکٹھی کردی ہیں
جناب مصباح الحق کی اتنی اچھی پروفائل تیار کرنے پر
بہت بہت مبارک قبول فرمائیے​
 
Top

AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock
No Thanks