معلومات براے چکن گنیا

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:26 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.53
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
معلومات براے چکن گنیا
جیسے جیسے ہماری طرز زندگی بدلتی جا رہی ہے ایسی ہی نئی نئی بیماریاں بھی جنم لیتی جا رہی ہیں۔چکن گنیا کا نام ہمارے لئے نیا ہے اور بہت کم لوگ اس سے واقف ہیں اسی لئے میں نے آج اس کو اپنا موضوع بنایا ہے۔WHO کے مطابق یہ وائرس چالیس ممالک میں ہو سکتا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔چکن گنیا بھی ڈہینگی اور زیکا کی طرح کا ایک وائرس ہے جو مچھر کے کاٹنے سے انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے ۔اگر کوئی مچھر کسی شخص کو کاٹ لیتا ہے تو اس کی علامات تین سے سات دن میں ظاہر ہوتی ہیں۔اس کی عالمات ڈہینگی کی علامات سے ملتی جلتی ہیں یاد رکھیں اس سے موت واقع نہیں ہوتی اس لئے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ میں اس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں تو فوراً اپنے قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں۔
ڈینگی کی طرح اس میں بھی اسپرین کا استعمال نہ کریں۔عام طور پر مریض ایک ہفتہ میں تندرست ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن کچھ مریض ایک ماہ تک جوڑوں میں درد محسوس کرتے رہتے ہیں۔چھوٹے بچے اور 65 سال کی عمر سے زیادہ کے لوگ اس سے جلد متاثر ہوتے ہیں اس لئے ان کی حفاظت ضروری ہے۔اس کے عالوہ ایسے افراد جو ذیابیطس،بلڈ پریشر اور دل کے مریض ہوں ان میں رسک بڑھ جاتا ہے ایسے افراد کی بہت زیادہ احتیاط کریں۔اگر آپ کو علامات ظاہر ہوں تو فوراً اپنا بلڈ ٹیسٹ کروائیںاور یاد رکھیں کہ جن علاقوں میں وائرس پھیل چکا ہو جیسا کہ ابھی ملیر کراچی میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے ایسے علاقوں میں سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
ابھی تک اس کی کوئی باقاعدہ ویکسین ایجاد نہیں ہوئی لیکن ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کر کے آپ بہت جلد صحت مند ہو سکتے ہیں ۔متاثرہ فرد کے مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے عالوہ اسے پھلوں کے مشروبات اور پانی کا استعمال کروائیں۔اگر آپ کسی اور بیماری کی ادویات استعمال کر رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو اس سے متعلق ضرور بتائیں۔
یاد رکھیں کہ متاثرہ مریض کو مچھر دانی میں رکھیں کیونکہ اس سے کوئی دوسرا صحت مند فرد بھی متاثر ہو سکتا ہے اگر متاثرہ شخص کو مچھر کاٹ کر کسی صحت مند شخص کو کاٹے گا تو وہ بھی اس سے بیمار ہو جائے گا۔یوں بیماری کو روکنے میں مشکل ہو گی۔سب سے ضرور چیز ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔گھر کی تمام کھانے والی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں۔ مچھر سے بچے کے لئے گھروں میں سپرے کروائیں۔رات کو سوتے وقت لوشن کا استعمال کریں۔اپنے ارد گرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
علامات:
٭چکن گنیا میں زیادہ تر مریضوں کو سر درد اور تیزبخار ہوتا ہے۔جو104درجہ تک چلا جاتا ہے۔
٭پٹھوں اور جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔
٭جہاں جہاں جوڑ ہوتے ہیں ان پر سوجن ہو جاتی ہے۔
٭سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں۔
٭سرخ دانے بھی ہو سکتے ہیں۔
٭ مریض انتہائی کمزوری محسوس کرتا ہے۔
٭ مریض آسانی سے سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتا۔
٭ مریض کو اٹھنے بیٹھنے میں بھی دقت ہوتی ہے۔
٭ گردن میں اکڑائو۔
اگر آپ میں مندرجہ بالا علامات میں سے کوئی بھی علامت پائی جاتی ہے تو اپنے طور پر گھریلو ٹوٹکے استعمال نہ کریں بلکہ جلد از جلد اپنے داکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ آپ کی بیماری کی تشخیص کر کے جلد از جلد علاج کیا جائے ۔چھوٹے شیر خوار اور پینسٹھ سال سے اوپر کے افراد کا خاص طور پر خیال رکھیں تاکہ وہ اس موذی مرض کا شکار نہ ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت جیسی نعمت سے نوازے اور ہمیں اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا کرے آمین۔​
 

صبیح

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
6:26 AM
Threads
185
Messages
5,024
Reaction score
6,590
Points
1,235
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,405.82
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
مفید معلومات ہیں۔
مزید اچھی اچھی شئیرنگ جاری رکھیں ۔
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks