ناشتہ چھوڑنے سے نوجوانی میں ذیابیطس کا اندیشہ

Bail Gari

Thread Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
5:35 AM
Threads
28
Messages
204
Reaction score
195
Points
39
Location
Pakistan
Gold Coins
8.00
اویس ملک

ایک نئی تحقیق سے وابستہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچپن میں صبح کا ناشتہ ترک کرنے کی عادت نوجوانی میں ذیابیطس کے خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔برطانوی طبی ماہرین کی ٹیم نے پتا لگایا ہے کہ ایسے بچے جو ہر روز صبح کا ناشتہ چھوڑتے ہیں ان میں بالغ ہونے پر ذیا بیطس کی ایک قسم ٹائپ 2 میں مبتلا ہونے کے خطرے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ آکسفورڈ، کیمبرج، گلاسگو اور سینٹ جارج لندن یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کے اس مطالعے سے پتا چلا ہے کہ جو بچے ناشتہ کھانے کی عادت نہیں رکھتے تھے، ان میں انسولین سے مزاحمت پیدا ہونے کا امکان زیادہ دیکھا گیا، جو اس بیماری کی ایک اہم وجہ ہے۔ تحقیق دانوں نے ایک تجربے کے دوران 9 اور 10 برس کی عمروں کے 4,000 برطانوی بچوں کی نگرانی اور ان کے ناشتہ کرنے کی عادت کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ وہ ناشتے میں کیا کھاتے تھے۔ ایسے بچے جو ہر روز ناشتہ نہیں کرتے تھے ان میں اپنے ہم عمر باقاعدگی سے ناشتہ کھانے والے بچوں کی نسبت نمایاں طور پر ایسے بلڈ مارکس ظاہر ہوئے جو ذیا بیطس کے خطرے سے منسلک ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ ان بچوں میں ناشتہ نہ کھانے کے باوجود، انسولین کی سطح زیادہ تھی اور ان کا جسم انسولین کو اچھی طرح سے رسپانڈ کرنے کے قابل نہیں تھا۔ علاوہ ازیں، جو بچے ہر روز ناشتہ نہیں کھاتے تھے ان کے خون میں صبح کے وقت شوگر کی معمولی سی مقدار زیادہ تھی ان بچوں کے مقابلے میں جو پابندی سے صبح ناشتہ کرتے تھے۔ انسانی جسم میں خون کے بہاؤ سے شکر ہٹانے کے لیے انسولین کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس شکر سے توانائی حاصل کی جاسکے۔ انسولین ایک ہارمون ہے جو کہ لبلبہ میں موجود بیٹا سیل خارج کرتا ہے انسولین کا انسانی جسم کی نگہداشت میں انتہائی اہم کردار ہے جو کہ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار کو توازن میں رکھتا ہے اور اضافی گلوکوز کو گلوکوجین یا چربی کی صورت میں جگر میں محفوظ کرنے کے لیے سگنل بھیجتا ہے۔ ذیا بیطس کے مرض میں بنیادی طور پر لبلبہ صحیح کام نہیں کرتا یا یہاں سے انسولین کی پیداوار بند ہو جاتی ہے جس سے ذیا بیطس ٹائپ ون کا مرض جنم لیتا ہے ذیا بیطس کی دوسری قسم ٹائپ 2 میں لبلبہ جسم کی ضرورت کے مطابق انسولین خارج نہیں کرتا یا پھرجسم کے خلیات اورٹشوز انسولین کے ساتھ صحیح طریقے سے ملکر کام نہیں انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 'پلوس میڈیسن جرنل' کے اس مطالعے میں سائنسدانوں نے فائبر پر مشتمل ناشتہ مثلاً اناج یا سیریل کھانے کو ذیا بیطس کیخلاف حفاظت قرار دیا ہے۔ سینٹ جارج یونیورسٹی سے منسلک تحقیق کے سربراہ داکٹر انجیلا ڈونن نے کہا کہ مطالعہ میں ناشتہ چھوڑنے کو ذیا بیطس کے مرض کے ساتھ براہ راست منسلک نہیں کیا گیا ہے لیکن جو بچے صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں سارا دن سنیک یا میٹھے اور چکنائی والے کھانوں کی طلب پیدا ہوتی ہے اس کی نسبت صبح کے ناشتے میں کھانا جوکہ فائبرحاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے اس بیماری کے خلاف حفاظت پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ڈاکٹر انجیلا نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ ناشتہ چھوڑنے سے وزن میں اضافے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن، ناشتہ کی وجہ سے دن بھر سنیک کھانے کی عادت سے پرہیز کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ 'ذیا بیطس یوکے' کے زیر انتظام ہونے والے مطالعے کے حوالے سے ترجمان 'ڈائی بیٹک یوکے' نے کہا کہ ناشتہ اور ذیا بیطس کے درمیان براہ راست تعلق تلاش کرنے کے لیے مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔ ٭…٭…٭

 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
1:35 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.65
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks